دنیا امن اور جنگ کے سنگین موڑ پر کھڑی ہے، چینی وزیر دفاع
👁️ 239 بار دیکھا گیا
دنیا امن اور جنگ کے سنگین موڑ پر کھڑی ہے، چینی وزیر دفاع
بیجنگ (ڈیلی اردو/نیوز ایجنسیاں) بیجنگ میں منعقدہ شیانگ شان فورم کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چینی وزیر دفاع ڈونگ ژون نے کہا، ''دنیا آج ایک اور دوراہے پر کھڑی ہے۔ امن یا جنگ، مکالمہ یا تصادم۔‘‘
ڈونگ ژون کا تائیوان کے مسئلے پر چین کے مؤقف کو دہراتے ہوئے کہنا تھا، ''تائیوان بلاشبہ چین کا حصہ ہے۔ پیپلز لبریشن آرمی دوبارہ اتحاد کے لیے مکمل طور پر تیار اور اس کی اہل ہے۔ چین کبھی بھی تائیوان کی آزادی کی کوششوں کو کامیاب نہیں ہونے دے گا۔‘‘
ژون نے کسی بھی ملک کا نام لیے بغیر کہا، ''چین کسی بھی بیرونی فوج کی مداخلت کو ناکام بنانے کے لیے تیار ہے۔‘‘
تائیوان، جو 23.4 ملین افراد پر مشتمل جمہوری علاقہ ہے، 1949 سے خودمختار حکومت کے تحت کام کر رہا ہے۔ تاہم چین اسے اپنے علاقے کا حصہ قرار دیتا ہے اور وقتاً فوقتاً اس کے انضمام کی دھمکیاں دیتا رہا ہے۔ امریکہ، جو تائیوان کا سب سے اہم حمایتی ہے، 1979 کے تائیوان ریلیشن ایکٹ کے تحت جزیرے کی دفاعی صلاحیتوں کی حمایت کرنے کا پابند ہے۔
جنوبی بحیرہ چین میں فلپائن کے ساتھ جاری تنازعات کے تناظر میں ، ڈونگ نے چین کی علاقائی خودمختاری اور مفادات کے تحفظ پر زور دیا۔ ساتھ ہی انہوں نے خبر دار کیا، ''مکمل فوجی برتری اور طاقت کے زور پر خود کو حق بجانب سمجھنے کا رجحان خطے کو جنگل کے قانون کی طرف لے جائے گا۔‘‘
چین نے حال ہی میں جنوبی بحیرہ چین میں ایک اٹول یا ''مرجانی دائرہ نما جزیرے ‘‘ کو قدرتی ذخیرہ قرار دیا ہے، جو اس کے علاقائی دعوؤں کو مزید تقویت دیتا ہے۔
شیانگ شان فورم کوچین کی جانب سے شنگریلا ڈائیلاگ کے متبادل کے طور پر دیکھا جاتا ہے، جو ہر سال سنگاپور میں منعقد ہوتا ہے۔
مغربی ممالک عام طور پر اس فورم میں اعلی درجے کے بجائے نچلے درجے نمائندے بھیجتے ہیں۔ تاہم اس سال جرمنی اور امریکہ نے اپنے سفارت خانوں سے ملٹری اتاشی بھیجے۔ چین نے بھی طویل عرصے بعد سنگاپور میں کم درجے کا وفد بھیجا۔
فورم میں وسطی ایشیا اور گلوبل ساؤتھ کے کئی ممالک نے اپنے وزرائے دفاع بھیجے اور بیجنگ نے 100 سے زائد ممالک کے سیاستدانوں اور ماہرین کی فورم میں شرکت کی تصدیق کی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
امریکہ ایران معاہدہ مکمل، آبنائے ہرمز کھل گئی، صدر ٹرمپ کا اعلان
15/June/2026 👁️ 125 بار دیکھا گیا
امریکہ اور ایران کے درمیان امن معاہدہ طے پا گیا، پاکستانی وزیراعظم
15/June/2026 👁️ 131 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی حملوں میں 6 فلسطینی ہلاک
15/June/2026 👁️ 107 بار دیکھا گیا
بیروت پر اسرائیلی حملے کے بعد ایران کا سخت ردعمل
15/June/2026 👁️ 116 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے 10 واقعات میں مائننگ بارودی مواد کے استعمال کا انکشاف
15/June/2026 👁️ 178 بار دیکھا گیا
بیروت پر اسرائیلی حملہ، حزب اللہ کے سینئر کمانڈر علی موسی دقدوق 5 ساتھیوں سمیت ہلاک
15/June/2026 👁️ 108 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8828 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4557 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3269 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2449 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2090 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1897 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C