دنیا کو افغانستان میں پاکستانی ‘کارستانیوں‘ کا پتا ہے، بھارت
👁️ 54 بار دیکھا گیا
دنیا کو افغانستان میں پاکستانی ‘کارستانیوں‘ کا پتا ہے، بھارت
نئی دہلی (ڈیلی اردو/ڈوئچے ویلے) بھارت کا کہنا ہے کہ وہ افغانستان میں ہر طرح کے امن مساعی کی حمایت کرتا ہے اور پڑوسی ملکوں سمیت تمام فریقین کے ساتھ رابطے میں ہے۔ اس بیان میں مزید کہا گیا کہ دنیا خوب جانتی ہے کہ پاکستان نے افغانستان میں کیا کچھ کیا ہے۔
افغانستان میں بھارت کی موجودگی کے حوالے سے پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے تبصرے پر سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ دنیا کو خوب معلوم ہے کہ پاکستان نے افغانستان میں کیا کچھ کیا ہے۔
پاکستانی وزیر خارجہ محمود قریشی نے گزشتہ دنوں افغان ٹی وی چینل ‘طلوع‘ کو انٹرویو دیتے ہوئے مبینہ طور پر کہا تھا کہ بھارت کی جانب سے کابل کی سرزمین کو پاکستان میں شرانگیزی کے لیے استعمال کرنے پر سخت تکلیف ہوتی ہے۔
بھارتی وزارت خارجہ کی ہفت روزہ بریفنگ میں جمعرات کو جب صحافیوں نے بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان سے شاہ محمود قریشی کے مذکورہ بیان پر تبصرہ کے لیے کہا تو ترجمان اریندم باگچی کا کہنا تھا،”دنیا کو معلوم ہے کہ پاکستان نے افغانستان کو کیا دیا ہے۔”
کابل کے ساتھ مضبوط تعلقات قائم کرنے کے حق میں دلائل دیتے ہوئے اریندم باگچی کا کہنا تھا کہ بھارت نے سرحد پار کے حملہ آوروں کے ذریعہ تشدد سے تباہ حال افغانستان میں ترقی اور تعمیر نو کے ڈھیر سارے کام کیے ہیں،”بھارت نے وہاں بجلی کے تار بچھائے، ڈیم بنائے، اسکول اور شفاخانے تعمیر کیے، سڑکیں بنائیں اور ساتھ ہی کمیونٹی پروگرام تک چلا رہا ہے لیکن پاکستان نے وہاں جو کچھ کیا ہے یہ دنیا کو معلوم ہے۔
” انہوں نے مزید کہا،”ہمیں اس بات کا پختہ یقین ہے کہ افغان عوام ہی اپنے شرکاء کار اور ان کے ساتھ شراکت کی نوعیت کے حوالے سے فیصلہ کریں گے۔‘‘
افغانستان میں بھارت کی موجودگی کے حوالے سے پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے تبصرے پر سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ دنیا کو خوب معلوم ہے کہ پاکستان نے افغانستان میں کیا کچھ کیا ہے۔
پاکستانی وزیر خارجہ محمود قریشی نے گزشتہ دنوں افغان ٹی وی چینل ‘طلوع‘ کو انٹرویو دیتے ہوئے مبینہ طور پر کہا تھا کہ بھارت کی جانب سے کابل کی سرزمین کو پاکستان میں شرانگیزی کے لیے استعمال کرنے پر سخت تکلیف ہوتی ہے۔
بھارتی وزارت خارجہ کی ہفت روزہ بریفنگ میں جمعرات کو جب صحافیوں نے بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان سے شاہ محمود قریشی کے مذکورہ بیان پر تبصرہ کے لیے کہا تو ترجمان اریندم باگچی کا کہنا تھا،”دنیا کو معلوم ہے کہ پاکستان نے افغانستان کو کیا دیا ہے۔”
کابل کے ساتھ مضبوط تعلقات قائم کرنے کے حق میں دلائل دیتے ہوئے اریندم باگچی کا کہنا تھا کہ بھارت نے سرحد پار کے حملہ آوروں کے ذریعہ تشدد سے تباہ حال افغانستان میں ترقی اور تعمیر نو کے ڈھیر سارے کام کیے ہیں،”بھارت نے وہاں بجلی کے تار بچھائے، ڈیم بنائے، اسکول اور شفاخانے تعمیر کیے، سڑکیں بنائیں اور ساتھ ہی کمیونٹی پروگرام تک چلا رہا ہے لیکن پاکستان نے وہاں جو کچھ کیا ہے یہ دنیا کو معلوم ہے۔” انہوں نے مزید کہا،”ہمیں اس بات کا پختہ یقین ہے کہ افغان عوام ہی اپنے شرکاء کار اور ان کے ساتھ شراکت کی نوعیت کے حوالے سے فیصلہ کریں گے۔‘‘
افغانستان کے تمام فریقین کے ساتھ رابطے میں
بھارت نے اب باضابطہ تسلیم کر لیا ہے کہ وہ امریکا اور دیگر غیر ملکی افواج کی افغانستان سے واپسی کے بعد پیدا ہونے والی نئی صورت حال کے پس منظر میں طالبان کے ساتھ بھی رابطے میں ہے۔
ایک سوال کے جواب میں بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا،”جی ہاں، ہم علاقائی ملکوں سمیت تمام فریقین کے ساتھ رابطے میں ہیں۔” انہوں نے مزید کہا کہ بھارت افغانستان میں تمام امن مساعی کی حمایت کرتا ہے اور افغانستان کی ترقی اور تعمیر نو کے حوالے سے اپنے طویل مدتی وعدوں کی پاسداری کرے گا۔
خیال رہے کہ قطر کے وزیر خارجہ کے خصوصی ایلچی مطلق بن ماجد القحطانی نے پیر کے روز کہا تھا کہ بھارت طالبان رہنماؤں کے ساتھ بات چیت میں مصروف ہے۔ اس سے قبل اس ماہ کے اوائل میں یہ خبر آئی تھی کہ بھارت ملا عبدالغنی برادر سمیت افغان طالبان کے مختلف گروپوں کے ساتھ رابطے میں ہے۔
بھارتی موقف میں تبدیلی
طالبان کے ساتھ بات چیت کو بھارت کی خارجہ پالیسی میں ایک اہم تبدیلی کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ تجزیہ کاروں کے مطابق افغانستان میں نئے حالات کے مدنظر طالبان کے اقتدار حاصل کر لینے کی ممکنہ صورت میں بھارت کے لیے خود کو الگ تھلگ رکھنا سود مند نہیں ہو گا۔
بھارتی وزیر خارجہ سبرامنیم جے شنکر نے افغانستان کے حوالے سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی حالیہ میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ بھارت جنگ زدہ ملک میں حقیقی سیاسی مفاہمت کے لیے کسی بھی کوشش کا خیر مقدم کرے گا۔
انہوں نے افغانستان میں فوراً جنگ بندی کی اپیل کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس امر کو یقینی بنانا بھی یکساں طور پر اہم ہے کہ دہشت گرد گروپ دیگر ملکوں کو دھمکی دینے یا ان پر حملے کرنے کے لیے افغانستان کی سرزمین کا استعمال نا کرنے پائیں۔
افغانستان کے حوالے سے بھارت سرگرم
افغانستان کے حوالے سے بھارت سفارتی سطح پر ان دنوں کافی سرگرم ہو گیا ہے جبکہ بیک چینل سرگرمیاں بھی تیزی سے جاری ہیں۔
جمعرات کے روز دوشنبہ میں بھارت کے قومی سلامتی مشیر اجیت ڈووال نے شنگھائی تعاون تنظیم کی قومی سلامتی مشیروں کی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے افغانستان میں ہونے والی ترقی کو محفوظ رکھنے پر زور دیا۔اس میٹنگ میں پاکستان کے قومی سلامتی مشیر معید یوسف بھی موجود تھے۔
ذرائع کے مطابق اجیت ڈووال کا کہنا تھا،”افغانستان میں گزشتہ دو دہائیوں کے دوران جو کچھ حاصل کیا گیا ہے اسے ضائع نہیں ہونے دینا چاہیے بلکہ اسے بچانے کی اور وہاں کے عوام کے بہبود کو اولین ترجیح دینے کی ضرورت ہے۔”
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
خاران میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، بی ایل اے کے 9 دہشتگرد ہلاک
07/September/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
ہنگو: ٹل میں سکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس آپریشن، ٹی ٹی پی کے 4 دہشتگرد ہلاک
07/September/2026 👁️ 62 بار دیکھا گیا
شام : سابق نظام سے وابستہ جاسوسی نیٹ ورک کے خلاف کارروائیاں، 2 افراد گرفتار، دوسری سیل بھی پکڑی گئی
06/September/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
یمنی فوج نے حیس کو حوثیوں کے قبضہ سے آزاد کردیا، مکمل کنٹرول کا اعلان
06/September/2026 👁️ 95 بار دیکھا گیا
مستونگ میں قومی شاہراہ سے 6 نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد
06/September/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
ہرات : نوجوان کو مبینہ تشدد کے بعد طالبان نے گولیاں مار کر ہلاک کردیا
06/September/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26276 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15525 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11809 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9103 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7394 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5092 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C