دہشت گرد گروہوں کو معافی کی پیشکش مظلوموں کی توہین ہے، بلاول بھٹو زرداری
👁️ 37 بار دیکھا گیا
دہشت گرد گروہوں کو معافی کی پیشکش مظلوموں کی توہین ہے، بلاول بھٹو زرداری
کراچی (ڈیلی اردو) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ دہشت گرد گروہوں کو معافی کی پیش کش دہشت گردی کا شکار ہونے والے ہزاروں مظلوموں کی توہین ہے۔
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے اندر موجود دہشت گرد گروہوں کو معافی کی یکطرفہ پیشکش کا فیصلہ دہشت گردی کا شکار ہونے والے ہزاروں مظلوموں کی توہین ہے۔
The unilateral decision to offer amnesty to terrorist groups within Pakistan is an insult to the thousands of victims of terrorism. Imran’s policy of appeasement to religious fascism within Pakistan as well as on our eastern & western borders will haunt us in-times to come.
— BilawalBhuttoZardari (@BBhuttoZardari) September 17, 2021
ان کا کہنا ہے کہ مشرقی و مغربی سرحدوں اور پاکستان کے اندر مذہبی انتہا پسندی کو خوش کرنے کی عمران کی پالیسی آنے والے وقت میں ہمارا پیچھا کرے گی۔
مشرقی و مغربی سرحدوں اور پاکستان کے اندر مذہبی انتہا پسندی کو خوش کرنے کی عمران کی پالیسی آنے والے وقت میں ہمارا پیچھا کرے گی، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری
— PPP (@MediaCellPPP) September 17, 2021
یاد رہے کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے ایک بیان میں کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کو مشروط معافی کی پیشکش کی ہے۔
ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا ہے کہ اگر تحریک طالبان پاکستان دہشتگردی میں ملوث نہ ہونے کا وعدہ کرے اور پاکستان کا آئین تسلیم کرے تو پاکستان انھیں معافی دینے پر غور کرنے کے لیے تیار ہے۔
Minister of Foreign Affairs Shah Mahmood Qureshi Interview with The Independent (British online newspaper) on the Situation in Afghanistan #APPNews #Afghanistan @ForeignOfficePk https://t.co/ABfA5bXbAz
— APP ???????? (@appcsocialmedia) September 15, 2021
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا بیان صدر عارف علوی کی جانب سے دیے گئے ایک انٹرویو کے کچھ روز بعد سامنے آیا ہے۔
اپنے انٹرویو میں صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے کہا تھا کہ حکومت کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے ان افراد کو ایمنسٹی دینے کا سوچ سکتی ہے جو ہتھیار ڈال کر پاکستانی آئین کو تسلیم کریں اور وہ جرائم میں ملوث نہ ہوں۔
Watch an exclusive interview of President Dr. Arif Alvi with Nadia Mirza on DAWN News. ????https://t.co/YSZwwB2nui pic.twitter.com/bTSkVG1HI1
— The President of Pakistan (@PresOfPakistan) September 10, 2021
وزیر خارجہ کے بیان پر اپوزیشن کی جانب سے شدید تنقید کی جا رہی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بین الاقوامی پابندیوں کی فہرست میں شامل سابق شامی جنرل طارتوس سے گرفتار
07/September/2026 👁️ 68 بار دیکھا گیا
یمنی فوج نے اہم فوجی اڈے کا کنٹرول حاصل کرلیا، حوثیوں ساتھ صومالی جنگجوؤں کی موجودگی کا انکشاف
07/September/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
سنٹرل کرم میں مبینہ کواڈ کاپٹر حملہ، دو شہری ہلاک
07/September/2026 👁️ 49 بار دیکھا گیا
وزیرستان : سکیورٹی فورسز کی کارروائی، ایرانی شہری سمیت متعدد دہشتگرد ہلاک
07/September/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
مستونگ میں تھانے پر دستی بم سے حملہ، پولیس اہلکار زخمی
07/September/2026 👁️ 55 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان : کارگو ٹرانسپورٹ پر 6 روزہ پابندی، دفعہ 144 نافذ
07/September/2026 👁️ 50 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26276 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15525 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11809 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9104 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7396 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5092 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C