دہشت گردوں کو پاکستان میں گھُس کر ماریں گے، بھارتی وزیرِ دفاع، پاکستان کی مذمت
👁️ 68 بار دیکھا گیا
دہشت گردوں کو پاکستان میں گھُس کر ماریں گے، بھارتی وزیرِ دفاع، پاکستان کی مذمت
نئی دہلی (ڈیلی اردو/ وی او اے) پاکستان نے بھارت کے وزیرِ دفاع راج ناتھ سنگھ کے مبینہ اشتعال انگیز بیانات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس قسم کے تنگ نظر بیانات نہ صرف علاقائی امن کو نقصان پہنچاتے ہیں بلکہ تعمیری رابطے کے امکانات کو بھی روکتے ہیں۔
راج ناتھ سنگھ نے جمعے کو نئی دہلی کے ایک نشریاتی ادارے سی این این نیوز 18 کے ایک سوال کے جواب میں کہا تھا کہ اگر کوئی دہشت گرد بھارت میں امن کو تباہ یا دہشت گردی کی کارروائی کرتا ہے تو ہم اس کو منہ توڑ جواب دیں گے اور اگر وہ کارروائی کر کے پاکستان فرار ہو جاتا ہے تو ہم پاکستان میں داخل ہو کر اس کو ہلاک کریں گے۔
#Exclusive | "Ghar mein ghus kar maarengey," says Defence Minister @rajnathsingh as he reiterates India will always give a befitting reply to terrorists, in a conversation with Network 18 Group Editor-in-Chief @18RahulJoshi#RajnathSinghToNews18 #India #Pakistan pic.twitter.com/JEDiIFoRrE
— News18 (@CNNnews18) April 5, 2024
ان سے برطانوی اخبار ’گارڈین‘ کی اس رپورٹ کے حوالے سے سوال کیا گیا تھا جس میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ بھارت نے 2019 میں پلوامہ حملے میں 40 جوانوں کی ہلاکت کے بعد دہشت گردوں کو ختم کرنے کے منصوبے کے تحت پاکستان کے اندر ٹارگٹ کلنگز کی 20 کارروائیاں کی ہیں۔
‘بھارت خاموش تماشائی نہیں ہے’
راج ناتھ سنگھ نے بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی کے اس حالیہ دعوے کی تائید کی کہ اب بھارت خانوش تماشائی نہیں ہے۔ مودی نے جمعے کو بہار کے مقام جموئی میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ بھارت اب کمزور نہیں ہے۔ وہ دشمن کے گھر میں گھس کر مارتا ہے۔
راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ وزیرِ اعظم نے جو کہا بالکل درست کہا۔ یہ ایک مضبوط بھارت ہے اور پاکستان بھی اب اس حقیقت کو سمجھنے لگا ہے۔
انھوں نے یہ بھی کہا کہ بھارت اپنے ہمسایہ ملکوں کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتا ہے۔ وہ ہمارے پڑوسی ہیں۔ آپ تاریخ پر نظر ڈالیں، ہم نے دنیا کے کسی ملک پر حملہ نہیں کیا۔ یہ بھارت کا مزاج نہیں ہے۔
تاہم انھوں نے یہ بھی کہا کہ اگر کوئی ملک غضبناک آنکھوں سے بھارت کی طرف بار بار دیکھتا ہے اور بھارت کے اندر داخل ہو کر دہشت گرد کارروائیوں کو بڑھاوا دیتا ہے تو ہم اس کو چھوڑیں گے نہیں۔ اس کو اس کی قیمت ادا کرنا پڑے گی۔
بھارت کی وزارتِ خارجہ نے برطانوی اخبار کی رپورٹ پر کوئی ردِعمل ظاہر نہیں کیا۔ تاہم اس رپورٹ میں وزیرِ خارجہ ایس جے شنکر کے اس بیان کا حوالہ دیا گیا ہے جس میں انھوں نے کہا تھا کہ دوسرے ملک میں ٹارگٹ کلنگ بھارت کی خارجہ پالیسی کا حصہ نہیں ہے۔
جنوری میں جب پاکستان کے سیکریٹری خارجہ نے دعویٰ کیا تھا کہ کالعدم دہشت گرد گروپوں سے مبینہ تعلق رکھنے والے دو پاکستانی شہریوں کی ہلاکت اور بھارتی ایجنٹوں کے درمیان تعلق کے پختہ شواہد ہیں تو بھارتی وزارتِ خارجہ نے اس کی تردید کی تھی۔
وزارتِ خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے کہا تھا کہ یہ الزام بے بنیاد ہے اور بھارت کو بدنام کرنے کے پاکستانی پروپیگنڈے کا حصہ ہے۔
‘بھارتی حکومت انتخابی فائدہ اُٹھانا چاہتی ہے’
پاکستانی دفتر خاجہ نے ہفتے کو ایک بیان میں راج ناتھ سنگھ کے مبینہ دھمکی آمیز بیان کی مذمت کرنے کے ساتھ ساتھ کہا کہ پاکستان نے 25 جنوری کو پاکستان کی سرزمین پر ماورائے عدالت و ماورائے سرحد ہلاکتوں کی بھارتی مہم کے سلسلے میں ناقابلِ تردید شواہد پیش کیے تھے۔
پاکستانی دفتر خارجہ کے بیان کے مطابق “بھارت کی جانب سے مزید شہریوں کو ہلاک کرنے کی تیاری کا دعویٰ اورمن مانے طور پر ’دہشت گردی‘ کا اعلان واضح طور پر اعترافِ جرم ہے۔ عالمی برادری کے لیے ضروری ہے کہ وہ بھارت کو اس کے گھناؤنے اور غیر قانونی اقدامات کے لیے جواب دہ ٹھہرائے۔”
????: PR NO. 5️⃣9️⃣/2️⃣0️⃣2️⃣4️⃣
Pakistan Denounces the Provocative Remarks Made by the Indian Defence Minister
????⬇️https://t.co/7oo9v6ya9w pic.twitter.com/aVsOZLdE8v
— Ministry of Foreign Affairs – Pakistan (@ForeignOfficePk) April 6, 2024
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان کسی بھی جارحیت کے خلاف اپنی خودمختاری کے تحفظ کے اپنے ارادے اور اہلیت کے لیے پرعزم ہے جیسا کہ 2019 میں بھارت کی دراندازی پر اس کے مضبوط ردِعمل سے ظاہر ہو چکا ہے۔اوہ بھارت کے فوجی برتری کے کھوکھلے دعوؤں کو بے نقاب کر چکا ہے
دفترِ خارجہ کے مطابق بھارت کی حکومت اپنی عادت کے مطابق نفرت انگیز بیان بازی کا سہارا لے کر انتخابی فائدہ اٹھانا چاہتی ہے۔
بیان کے مطابق پاکستان نے ہمیشہ خطے میں امن کے اپنے عزم کا ثبوت دیا ہے۔ تاہم امن کی ہماری خواہش کو غلط نہیں سمجھا جانا چاہیے۔ تاریخ پاکستان کے پختہ عزم اور صلاحت کی گواہی دیتی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بدخشاں میں طالبان کے کمانڈ مرکز پر راکٹ حملہ، اے ایف ایف کا 4 اہلکار ہلاک کرنے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 112 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی بغیر پائلٹ آبدوز قبضے میں لینے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 87 بار دیکھا گیا
ایران کا اردن میں امریکی فوجی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ، 20 میزائل داغے جانے پر اردن کا بیان
09/September/2026 👁️ 104 بار دیکھا گیا
امریکا کا 5 ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ، حملوں کی ویڈیوز بھی جاری
09/September/2026 👁️ 97 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں 48 گھنٹوں کے لیے کرفیو نافذ، اہم شاہراہوں پر آمدورفت بند
09/September/2026 👁️ 107 بار دیکھا گیا
ایران : سیستان و بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشن، 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 9 گرفتار
08/September/2026 👁️ 118 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26282 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15528 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11817 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9113 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7402 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5114 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C