دہشت گردی کیخلاف جنگ میں 5 سالوں کے دوران 4317 اہلکار ہلاک، پاکستانی وزیر دفاع
👁️ 288 بار دیکھا گیا
دہشت گردی کیخلاف جنگ میں 5 سالوں کے دوران 4317 اہلکار ہلاک، پاکستانی وزیر دفاع
اسلام آباد (ڈیلی اردو) پاکستان کے وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے افغانستان میں طالبان کی حکومت پر سخت تنقید کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ ملک کے صوبوں بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں ’دہشتگردی‘ افغانستان سے ہو رہی ہے۔
منگل کو قومی اسمبلی میں تقریر کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ پاکستان کو افغانستان کے ساتھ مذاکرات کرنے چاہیں اور شاید اسلام آباد براہ راست کابُل سے بات نہیں کر رہا۔
’میں دو مرتبہ خود کابل گیا ہوں تین سال پرانی بات ہے، میرے ساتھ اس وقت کے ڈی جی آئی ایس آئی بھی تھے۔ وہ (طالبان حکام) ہر بات مانتے تھے لیکن اصرار کر تے تھے کہ ہم لکھ کر کچھ نہیں دے سکتے۔‘
خواجہ آصف کے مطابق اس کے علاوہ پاکستان نے ترکی اور قطر میں بھی افغان طالبان سے مذاکرات کیے۔
خواجہ آصف نے دعویٰ کیا کہ افغان طالبان حکام نے ان سے جنگجوؤں کی نقل مکانی کے لیے 10 ارب روپے مانگے تھے، جو پاکستان دینے کے لیے تیار تھا۔
’لیکن ہم ضمانت چاہتے تھے کہ یہ لوگ اگر کہیں دور دراز علاقوں میں لے جائے بھی جاتے ہیں، تو کہیں یہ دوبارہ ہماری سرحد کے قریب آ کر تو نہیں بیٹھ جائیں گے۔‘
اپنی تقریر میں خواجہ آصف نے یہ بھی بتایا کہ ’سنہ 2022 سے اب تک دہشتگردی کی جنگ کے دوران 4317 جوان ہلاک ہو چکے ہیں، جن میں ہمارے فوجی اہلکار بھی شامل ہیں اور سویلین بھی۔‘
پاکستانی وزیرِ دفاع نے مزید کہا: ’یہ بہت بڑی قربانی ہے۔ یہ کن کے ہاتھوں شہید ہو رہے ہیں؟ وہ لوگ جو 45 سال ہمارے مہمان رہے۔ انھوں نے میری، آپ کی اور سب کی مٹی کا نمک کھایا ہے۔ یہ گلے کاٹتے ہیں مسجدوں میں، امام بارگاہوں میں۔‘
خیال رہے پاکستان اور افغانستان کے درمیان تعلقات گذشتہ برس سے شدید تناؤ کا شکار ہیں اور دونوں کے درمیان سرحد پر جھڑپیں متعدد جھڑپیں بھی دیکھنے میں آئی ہیں۔
اسلام آباد کا الزام ہے کہ افغانستان نے اپنی سرزمین پر پاکستان مخالف گروہوں کو پناہ دی ہوئی ہے، جبکہ افغان طالبان ان دعوؤں کی تردید کرتے آئے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
شام: گرفتار کیے گئے 9 سابق فوجی پائلٹوں نے غوطہ، حلب، دیر الزور اور حماہ میں فضائی حملوں میں حصہ لیا
11/September/2026 👁️ 64 بار دیکھا گیا
یمن : حوثیوں کی بڑی پیش قدمی، المخا اور میون جزیرے پر قبضہ، باب المندب میں کشیدگی بڑھ گئی
11/September/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
سری لنکا: گھر پر دستی بم حملہ، دو کمسن بھائی ہلاک، والد سمیت تین زخمی
11/September/2026 👁️ 54 بار دیکھا گیا
شمالی وزیرستان: دتہ خیل میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 6 دہشتگرد ہلاک
11/September/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان: گرلز سکولوں کو دھمکیوں سے ہزاروں طالبات کی تعلیم متاثر ہونے کا خدشہ
11/September/2026 👁️ 61 بار دیکھا گیا
کرم میں انٹیلی جنس بنیاد پر کارروائی، افغان شہری سمیت 4 دہشتگرد ہلاک
11/September/2026 👁️ 75 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26285 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15532 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11819 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9118 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7410 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5137 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C