29/May/2025

دہشتگردی بھارت کا اندرونی معاملہ ہے، پاکستان دباؤ قبول نہیں کریگا، فیلڈ مارشل

👁️ 121 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
دہشتگردی بھارت کا اندرونی معاملہ ہے، پاکستان دباؤ قبول نہیں کریگا، فیلڈ مارشل

دہشتگردی بھارت کا اندرونی معاملہ ہے، پاکستان دباؤ قبول نہیں کریگا، فیلڈ مارشل

راولپنڈی (ڈیلی اردو ر) فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا ہے کہ انڈیا جان لے کہ پاکستان کشمیر کو کبھی نہیں چھوڑے گا، دہشت گردی انڈیا کا اندرونی مسئلہ ہے جس کی بنیادی وجہ اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں پر بڑھتا ہوا ظلم اور تعصب پسندی ہے، جبکہ کشمیر ایک عالمی سطح کا مسئلہ ہے۔‘

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے مختلف جامعات کے وائس چانسلرز، پرنسپلز اور سینئر اساتذہ کرام سے بات چیت میں ان خیالات کا اظہار کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ’کشمیر کا کوئی بھی سوداممکن نہیں، انڈیا نے کئی دہائیوں سے کشمیر کے مسئلے کو دبانے کی کوشش کی مگر وہ ناکام ہو چکا ہے، اب یہ ممکن نہیں رہا۔‘

عاصم منیر نے کہا کہ ’پانی پاکستان کی ریڈ لائن ہے اور 24 کروڑ پاکستانیوں کے اس بنیادی حق پر آنچ نہیں آنے دیں گے۔ پاکستان انڈیا کی اجارہ داری کبھی قبول نہیں کرے گا۔‘

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے دعویٰ کیا کہ ’بلوچستان میں دہشت گرد ’فتنہ الہندوستان‘ ہیں جن کا ان کا بلوچوں سے کوئی تعلق نہیں۔ جو کوئی بھی ریاست کو کمزور بنانے کا بیانیہ بنانے کی کوشش کرے اُس کی نفی کریں۔‘

ان کا کہنا تھا کہ ’ہم نے پاکستان کو ایسی مضبوط ریاست بنانا ہے جس میں تمام ادارے قانون کے مطابق ، آئین کے تحت، بغیر کسی سیاسی دباؤ، مالی اور ذاتی فائدے کے ، عوام کی فلاح و بہبود کے لیے کام کریں۔‘

ان کا اساتذہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اساتذہ کرام پاکستان کا سب سے بڑا سرمایہ ہیں، ’میں آج جو کچھ بھی ہوں ، اپنے والدین اور اساتذہ کرام کی وجہ سے ہوں۔ پاکستان کی اگلی نسلوں کی کردار سازی اساتذہ کرام کی ذمہ داری ہے۔‘

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C