13/November/2025

دہلی کار دھماکے کے بعد تین کشمیری ڈاکٹروں سے تفتیش جاری

👁️ 265 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
دہلی کار دھماکے کے بعد تین کشمیری ڈاکٹروں سے تفتیش جاری

دہلی کار دھماکے کے بعد تین کشمیری ڈاکٹروں سے تفتیش جاری

نئی دہلی (ڈیلی اردو/روئٹرز) بھارتی پولیس نئی دہلی میں ہونے والے کار دھماکے اور اس سے چند گھنٹے قبل کشمیر کے ایک گروپ کے سات افراد کی گرفتاریوں کے درمیان رابطے کی تحقیقات کر رہی ہے۔ یہ بات تحقیقات سے واقف تین ذرائع نے اپنے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر نیوز ایجنسی روئٹرز کو بتائی۔ مبینہ طور پر ان سات ملزمان سے ہتھیار اور بم بنانے والا مواد برآمد ہوئے تھے۔

 

دہلی میں دھماکے سے کچھ گھنٹے پہلے جموں و کشمیر کی پولیس نے ایک الگ کیس میں ان سات افراد کو گرفتار کیا تھا۔ ان میں دو ڈاکٹر بھی شامل ہیں۔ یہ گرفتاریاں کشمیر، ہریانہ اور اتر پردیش میں ہوئیں، ان تین بھارتی ریاستوں میں سے ہریانہ اور اتر پردیش کی سرحدیں نئی دہلی سے ملتی ہیں۔

 

ان تین ذرائع نے نیوز ایجنسی روئٹرز کو بتایا کہ دہلی کے دھماکے میں استعمال ہونے والی کار کے ڈرائیور اور سات گرفتار شدہ ملزمان کے درمیان رابطے کی تحقیقات جاری ہیں۔ ایک ذریعے نے مزید بتایا کہ تحقیقات اس بات پر مرکوز ہیں کہ کیا ڈرائیور ایک ڈاکٹر تھا اور گرفتار دو دیگر میں سے کسی کا ساتھی تھا؟

 

دہلی میں دھماکہ پیر کی شام تاریخی لال قلعے کے باہر ہوا تھا۔ اس میں 10 افراد ہلاک اور کم از کم 20 زخمی ہوئے تھے۔

 

بھارت کے حکام اس دھماکے کی چھان  بین انسداد دہشت گردی کے قانون کے تحت کر رہے ہیں۔ بھارتی حکام نے کہا ہے کہ تمام زاویوں سے جانچ کی جا رہی ہے۔ دھماکے سے متعلق ابھی تک کسی کا نام ظاہر نہیں کیا گیا اور نہ ہی کوئی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے۔

 

کشمیر پولیس کے ایک ذریعے نے روئٹرز کو بتایا کہ دہلی دھماکے کے بعد کشمیر پولیس نے سینکڑوں مقامات پر چھاپے مارے اور تقریباً 500 افراد کو حراست میں لے لیا تاہم ان میں سے زیادہ تر کو تفتیش کے بعد رہا کر دیا گیا۔

 

اس افراد میں تین ڈاکٹر: یعنی ڈاکٹر عادل، ڈاکٹر مزمل شکیل اور ڈاکٹر شاہین سعید بھی شامل ہیں اور سکیورٹی ایجنسیاں اس بات کی تحقیقات کر رہی ہیں کہ آیا گرفتار ڈاکٹروں کے درمیان کوئی نیٹ ورک لنک ہے یا نہیں۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C