رائیونڈ میں سالانہ عالمی تبلیغی اجتماع کا پہلا مرحلہ ختم ہوگیا
👁️ 45 بار دیکھا گیا
رائیونڈ میں سالانہ عالمی تبلیغی اجتماع کا پہلا مرحلہ ختم ہوگیا
لاہور (ڈیلی اردو) تبلیغی اجتماع کا پہلا مرحلہ رقت آمیز دعا کے ساتھ ختم ہوگیا۔ مولانا ابراہیم نے اجتماعی دعا کروائی جبکہ ملکی اور غیر ملکی لاکھوں فرزندان اسلام نے شرکت کی۔ اجتماع کے موقع پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے تھے۔
تین روزہ تبلیغی اجتماع کے آخری روز مولانا خورشید نے اپنے خطاب میں مسلمانوں کو اپنی زندگی اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلیم کے بتائے ہوئے طریقوں پر گزارنے کی تلقین کی۔ جس کے بعد مولانا ابراہیم نے اجتماعی دعا کروائی۔
اجتماع کے آخری روز ملک و غیر ملکی فرزندان اسلام کی بڑی تعداد نے اجتماعی دعا میں شرکت کی۔ اجتماعی دعا میں پاکستان کی خوشحالی اور ترقی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ دعا کے وقت ہر آنکھ اشک بار تھی اور اللہ کے حضور گڑگڑا کر اسکی رحمت کی طلب گار تھا۔ دعا کے بعد ہزاروں تشکیل شدہ جماعتیں دین اسلام کی تبلیغ کیلئے اندرون اور بیرون ملک روانہ ہو گئے۔
پنجاب پولیس کی جانب سے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے تھے۔ سی سی ٹی وی کیمرے لگا کر پنڈال کی مکمل نگرانی کی گئی۔ ڈی آئی جی آپریشنز لاہور اشفاق خان نے بھرپور سیکیورٹی انتظامات پر پولیس افسران و اہلکاروں کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ تمام افسران و اہلکاروں نے دن رات محنت کر کے اجتماع کے شرکا کو فول پروف سکیورٹی فراہم کی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بلوچستان : واشک میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک
08/September/2026 👁️ 58 بار دیکھا گیا
بین الاقوامی پابندیوں کی فہرست میں شامل سابق شامی جنرل طارتوس سے گرفتار
07/September/2026 👁️ 95 بار دیکھا گیا
یمنی فوج نے اہم فوجی اڈے کا کنٹرول حاصل کرلیا، حوثیوں ساتھ صومالی جنگجوؤں کی موجودگی کا انکشاف
07/September/2026 👁️ 88 بار دیکھا گیا
سنٹرل کرم میں مبینہ کواڈ کاپٹر حملہ، دو شہری ہلاک
07/September/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
وزیرستان : سکیورٹی فورسز کی کارروائی، ایرانی شہری سمیت متعدد دہشتگرد ہلاک
07/September/2026 👁️ 92 بار دیکھا گیا
مستونگ میں تھانے پر دستی بم سے حملہ، پولیس اہلکار زخمی
07/September/2026 👁️ 78 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26277 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15526 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11813 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9107 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7397 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5098 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C