رانا ثنا اللہ کیخلاف ویڈیو سمیت تمام شواہد موجود ہیں: چیف پراسیکیوٹر اے این ایف کا دعویٰ
👁️ 86 بار دیکھا گیا
رانا ثنا اللہ کیخلاف ویڈیو سمیت تمام شواہد موجود ہیں: چیف پراسیکیوٹر اے این ایف کا دعویٰ
راولپنڈی (ڈیلی اردو) چیف پراسیکیوٹر اے این ایف راجہ انعام امین منہاس کا کہنا ہے کہ منشیات برآمدگی کیس کے تقاضے کے مطابق وڈیو سمیت تمام ثبوت و شواہد موجود ہیں، رانا ثنااللہ کے خلاف کیس کا فیصلہ یکطرفہ ہوگا۔
راولپنڈی انٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) ہیڈ کوارٹرز میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیف پراسیکیوٹر اے این ایف راجہ انعام امین منہاس کا کہنا تھا کہ رانا ثناء اللہ منشیات کیس میں میڈیا پر ایک طرف کے بیانات سامنے آرہے ہیں، یہ تاثر دیا گیا کہ پراسیکیوشن اس میں تاخیر لارہی ہے، ہماری تحقیقاتی تاریخ سب کے سامنے ہے ہم نے تاخیر کے لیے کوئی درخواست نہیں دی، اے این ایف کی جانب سے تمام کام مکمل کیا گیا، کیس کے تقاضے کے مطابق وڈیو سمیت تمام ثبوت و شواہد موجود ہیں، رانا ثنااللہ کے خلاف کیس کا فیصلہ یکطرفہ ہوگا۔
پراسیکیوٹر اے این ایف نے بتایا کہ منشیات برآمدگی کیس کی ایف آئی آر یکم جولائی 2019 کو درج ہوئی، ہم نے 23 جولائی کو چالان جمع کرادیا، جس کے تمام ثبوت عدالت میں پڑے ہوئے ہیں، چالان میں 15 کلوگرام برآمدگی ہیروئن، 15 گواہ، 3 گواہوں کے بیانات، کیمیکل ایگزیمینر کی رپورٹ اور موقعےکی فوٹیج کی سی ڈی بھی ساتھ لگی ہوئی ہے، برآمدگی کے گواہ اور رپورٹ یہ قانون شہادت ہے جو پراسیکیوشن نے پیش کرنا ہوتی ہے۔
پراسیکیوٹر اے این ایف نے کہا کہ سی این ایس ایکٹ کے مطابق 9 اے، بی اور سی کا کیس ثابت کرنے کی تمام قانونی کاروائی مکمل کی، اس کے بعد دفاع سے پوچھا جاتا ہے کہ برآمدگی ہوئی ہے یا نہیں کس طرح ہوئی سب کچھ بتایا جاتا ہے، ضمانت کیلئےشواہدکوعدالت میں ڈسکس نہیں کیاجاتا۔
پراسیکیوٹر اے این ایف کا کہنا تھا کہ ملزمان نے ٹرائل کورٹ میں پہلی ضمانت 8 اگست 2019 فائل کی اور وہ منسوخ ہوگئی، ہم نے 9 اگست کو تمام کاپیاں ملزمان کو دے دی اس کے بعد چارج فریم ہونا تھا، ہم نے عدالت سے کہا آپ چارج فریم کریں اور کیس کی سماعت روزانہ کی بنیاد پر کریں، ڈے ٹو ڈے ہیرنگ کریں، پھر ملزمان کی درخواست 20 ستمبر کو منسوخ ہوئی، اور پھر یہ ہائی کورٹ چلے گئے، ہائی کورٹ میں 3 اکتوبر کو دفاع نے یہ ضمانت ودڈرا کرلی، پھر دوبارہ 5 نومبر 2019 کو ٹرائل کورٹ میں ضمانت لگائی وہ بھی منسوخ ہوگئی، 21 دسمبر سے پہلے ہڑتال چل رہی تھی اور اس کے بعد ملزمان نے ایک اور درخواست دے دی، سیکنڈ ہائی کورٹ میں دوبارہ فائل کی جس میں شارٹ آرڈر میں ضمانت دی گی۔
کا کہنا تھا کہ ملزمان کو صرف ایک گراونڈ پیرا فور کے تحت ضمانت ملی جو سیف سٹی کی سی سی ٹی وی فوٹیج کی تھی، اس کیس کی اہمیت وڈیو فوٹیجز نہیں اس کیس کی اہمیت ملزم سے منشیات کی برآمدگی ہے، صرف وڈیو کو بنیاد بنا کر وہ کہہ رہے ہیں کیس کمزور ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
غزہ: اسرائیل کا حماس کے سکیورٹی ادارے کے اعلیٰ عہدیدار کو ہلاک کرنے کا دعویٰ
21/October/2026 👁️ 83 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز میں دو آئل ٹینکرز کے بارودی سرنگوں سے ٹکرانے کی خبر امریکی سینٹکام نے مسترد کردی
21/October/2026 👁️ 87 بار دیکھا گیا
عاصم منیر کی تہران میں اہم ملاقاتیں، ایران کا افزودہ یورینیم بیرون ملک منتقل کرنے سے انکار، آبنائے ہرمز کھولنے کے لیے امریکی اقدامات پر زور
20/October/2026 👁️ 259 بار دیکھا گیا
نیتن یاہو کا ایرانی حکومت کے خاتمے پر اصرار، ٹرمپ سے متعدد بار گفتگو کا دعویٰ
20/October/2026 👁️ 103 بار دیکھا گیا
عراق: کرکوک میں داعش کے حملوں میں اضافہ، سکیورٹی خلا سے فائدہ اٹھانے کا خدشہ، ماہرین نے خبردار کردیا
20/October/2026 👁️ 107 بار دیکھا گیا
سعودی عرب کے دفاع کے لیے برطانیہ کے ٹائفون لڑاکا طیارے تعینات کرنے کا اعلان
20/October/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26388 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15625 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11920 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9275 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7534 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5489 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C