راولپنڈی: توہینِ مذہب کے ملزم کو بائی پولر ڈس آرڈر کا مریض قرار دے دیا گیا
👁️ 522 بار دیکھا گیا
راولپنڈی: توہینِ مذہب کے ملزم کو بائی پولر ڈس آرڈر کا مریض قرار دے دیا گیا
راولپنڈی (ڈیلی اردو) راولپنڈی کے بینظیر بھٹو ہسپتال کے میڈیکل بورڈ نے توہینِ مذہب کے ایک زیرِ حراست ملزم کو بائی پولر ڈس آرڈر ٹائپ ون کا مریض قرار دیتے ہوئے اس کے نفسیاتی علاج، باقاعدہ فالو اَپ اور مسلسل نگرانی کی سفارش کی ہے۔
ڈان اخبار کے مطابق 26 سالہ ملزم کو گزشتہ برس 30 اکتوبر کو گرفتار کیا گیا تھا۔ پولیس نے 4 نومبر 2024 کو عدالت سے میڈیکل معائنے کی اجازت لی تھی تاہم سرکاری سستی اور تاخیر کے باعث جیل حکام نے 9 ماہ بعد یعنی 23 جولائی کو ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کو خط لکھ کر بورڈ بنانے کی درخواست دی۔ اس کے بعد ایک کنسلٹنٹ سائیکاٹرسٹ، سینئر کلینیکل سائیکالوجسٹ اور ادارے کے ایک سینئر افسر پر مشتمل تین رکنی بورڈ نے 5 اور 18 اگست کو ملزم کا معائنہ کیا۔
میڈیکل رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ملزم کو بار بار جنونی کیفیت اور ڈپریشن کے دورے پڑتے ہیں جبکہ درمیان میں وقتی بہتری بھی آتی ہے۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ کچھ لیبارٹری ٹیسٹ تجویز کیے گئے تھے جن کے نتائج تاحال زیرِ التوا ہیں۔
ملزم کے اہل خانہ اور پڑوسیوں نے گرفتاری کے وقت ہی دعویٰ کیا تھا کہ وہ ذہنی طور پر معذور ہے۔ غریب خاندان وکیل رکھنے سے قاصر ہے، عدالت کی جانب سے سرکاری وکیل فراہم کیا گیا ہے لیکن وہ بھی اب تک ملزم سے ملاقات نہیں کر سکے۔ اہلِ خانہ کے مطابق مالی مشکلات کی وجہ سے وہ جیل میں ملاقات کے لیے بھی شاذ و نادر ہی جا پاتے ہیں۔
ملزم کی والدہ گرفتاری کے بعد شدید بیمار ہو گئی ہیں جبکہ چھوٹے بھائی کا کہنا ہے کہ “ہم صرف چار بار جیل جا سکے ہیں، ایک ماہ قبل آخری ملاقات کی تھی، لیکن ہمیں یہ بھی معلوم نہیں کہ اسے علاج اور دیکھ بھال میسر ہے یا نہیں، حتیٰ کہ میڈیکل رپورٹ تک بھی رسائی نہیں۔”
ادھر سرکاری وکیل کا کہنا ہے کہ مقدمے کی کارروائی اس وقت تک شروع نہیں ہو سکتی جب تک ویڈیو کی فارنزک رپورٹ موصول نہیں ہو جاتی، جو اب بھی التوا کا شکار ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
اردن میں ایرانی حملوں کے دوران دو امریکی فوجی ہلاک، متعدد زخمی، ایک لاپتہ
19/July/2026 👁️ 167 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیل کے دو فضائی حملوں میں 9 فلسطینی ہلاک
19/July/2026 👁️ 142 بار دیکھا گیا
بنوں میں سیکورٹی فورسز کے آپریشنز جاری، مزید 3 دہشت گرد ہلاک، سرچ آپریشن میں 28 مشتبہ افراد گرفتار
19/July/2026 👁️ 124 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں خودکش حملے کا بڑا منصوبہ ناکام، ایک دہشت گرد ہلاک
19/July/2026 👁️ 141 بار دیکھا گیا
ڈیرہ اسماعیل خان میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، کالعدم تنظیم کا انتہائی مطلوب کمانڈر ہلاک
19/July/2026 👁️ 135 بار دیکھا گیا
حوثیوں کے سعودی عرب پر حملوں سے پاکستان کے براہ راست متاثر ہونے کا خدشہ
18/July/2026 👁️ 293 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8957 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4803 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3567 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 2989 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2561 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2316 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C