رفح بارڈر فلسطینیوں کیلئے جزوی طور پر دوبارہ کھول دیا گیا
👁️ 231 بار دیکھا گیا
رفح بارڈر فلسطینیوں کیلئے جزوی طور پر دوبارہ کھول دیا گیا
قاہرہ (ڈیلی اردو) مصر اور غزہ کے درمیان اہم رفح بارڈر پیر کے روز فلسطینیوں کے لیے جزوی طور پر دوبارہ کھول دیا گیا۔
مصری سرکاری ذرائع ابلاغ کے مطابق ابتدائی دنوں میں دونوں جانب سے صرف 50 افراد کو گزرنے کی اجازت دی جائے گی۔
ایک اسرائیلی اہلکار نے پیر کو بتایا کہ یورپی سرحدی معاونت مشن کی آمد کے بعد رفح بارڈر کو لوگوں کی آمد و رفت، داخلے اور اخراج کے لیے کھول دیا گیا ہے۔ یہ اقدام امدادی تنظیموں کی جانب سے کئی ماہ سے کی جانے والی اپیلوں کے بعد کیا گیا۔
تاہم اسرائیلی سرکاری نشریاتی ادارے کان کے مطابق پیر کے روز تقریباً 150 افراد، جن میں 50 فلسطینی مریض بھی شامل ہیں، غزہ سے مصر روانہ ہوں گے۔
دوسری جانب القاہرہ نیوز نے مصری وزارتِ صحت کے حوالے سے بتایا ہے کہ فلسطینی مریضوں کے استقبال کے لیے 150 اسپتال اور 300 ایمبولینسیں تیار کر لی گئی ہیں، جبکہ آنے والے فلسطینیوں کی مدد کے لیے 12 ہزار ڈاکٹروں اور 30 فوری رسپانس ٹیموں کو تعینات کیا گیا ہے۔
رفح بارڈر کو غزہ میں امداد داخل کرنے کا ایک اہم راستہ سمجھا جاتا ہے، جہاں 10 اکتوبر سے جنگ بندی کے باوجود انسانی حالات بدستور نہایت سنگین ہیں۔
واضح رہے کہ رفح بارڈر مئی 2024 میں حماس کے ساتھ جنگ کے دوران اسرائیلی افواج کے کنٹرول میں آنے کے بعد بند کر دیا گیا تھا، تاہم 2025 کے اوائل میں اسے مختصر اور محدود مدت کے لیے جزوی طور پر کھولا گیا تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بدخشاں میں طالبان کے کمانڈ مرکز پر راکٹ حملہ، اے ایف ایف کا 4 اہلکار ہلاک کرنے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 68 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی بغیر پائلٹ آبدوز قبضے میں لینے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 67 بار دیکھا گیا
ایران کا اردن میں امریکی فوجی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ، 20 میزائل داغے جانے پر اردن کا بیان
09/September/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
امریکا کا 5 ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ، حملوں کی ویڈیوز بھی جاری
09/September/2026 👁️ 84 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں 48 گھنٹوں کے لیے کرفیو نافذ، اہم شاہراہوں پر آمدورفت بند
09/September/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
ایران : سیستان و بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشن، 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 9 گرفتار
08/September/2026 👁️ 109 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26281 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15528 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11816 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9110 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7401 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5105 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C