30/January/2026

روس اور یوکرین کے درمیان ہلاک فوجیوں کی جسمانی باقیات کا تبادلہ

👁️ 151 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
روس اور یوکرین کے درمیان ہلاک فوجیوں کی جسمانی باقیات کا تبادلہ

روس اور یوکرین کے درمیان ہلاک فوجیوں کی جسمانی باقیات کا تبادلہ

کییف (ڈیلی اردو/ڈی پی اے) یوکرینی حکام نے جمعرات کے روز بتایا ہے کہ روس کی جانب سے ایک ہزار افراد کی جسمانی باقیات فراہم کی گئی ہیں۔ ماسکو حکومت کے مطابق یہ ان فوجیوں کی باقیات ہیں، جو روس کے خلاف جاری جنگ میں مارے گئے تھے۔  

 

جنگی قیدیوں کے تبادلے اور ہلاک ہونے والے فوجیوں کی لاشوں کی حوالگی ان چند موضوعات میں سے ایک ہیں، جن کے بارے میں کییف اور ماسکو کے درمیان تعاون جاری ہے۔

 

یوکرین کے قیدیوں سے متعلق رابطہ کاری کے ہیڈکوارٹر نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا، ’’آج وطن واپسی کے اقدامات کے تحت ایک ہزار  افراد کی لاشیں یوکرین واپس کی گئیں، جن کے بارے میں روسی فریق کا دعویٰ ہے کہ وہ یوکرینی فوجیوں کی ہیں۔‘‘

 

روسی صدر دفتر کریملن کی طرف سے لاشوں کے تبادلے کی تصدیق کرتے ہوئے ٹیلی گرام پر پر ایک بیان جاری کیا گیا، جس میں کہا گیا کہ ماسکو کو ہلاک شدہ اڑتیس روسی فوجیوں کی جسمانی باقیات موصول ہوئی ہیں۔

 

روس نے فروری 2022 میں یوکرین پر جنگ مسلط کی تھی۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق اس مسلح تنازعے میں اب تک دونوں ممالک کے دسیوں ہزار فوجی ہلاک ہو چکے ہیں تاہم کوئی بھی فریق باقاعدگی سے اپنے جانی نقصانات کے درست اعداد و شمار جاری نہیں کرتا۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C