روس نے یوکرین پر 3,100 سے زائد ڈرونز، 92 میزائل اور تقریباً 1,360 گلائیڈ بم داغے
👁️ 268 بار دیکھا گیا
روس نے یوکرین پر 3,100 سے زائد ڈرونز، 92 میزائل اور تقریباً 1,360 گلائیڈ بم داغے
ماسکو + کییف (ڈیلی اردو/اے ایف پی/ڈی پی اے) ماسکو نے اتوار کی رات یوکرین کے بجلی کے نظام پر حملہ کیا، جو سردیوں سے قبل یوکرینی توانائی کے بنیادی ڈھانچے کو مفلوج کرنے کی جاری مہم کا حصہ ہے۔ یہ حملے ایسے وقت میں ہوئے جب روس نے امریکہ کی جانب سے یوکرین کو ٹام ہاک کروز میزائل فراہم کرنے کے امکان پر ’’شدید تشویش‘‘ کا اظہار کیا۔
کییف کے علاقائی گورنر میکولا کالاشنیک نے بتایا کہ یوکرین کی سب سے بڑی نجی توانائی کمپنی DTEK کے دو ملازمین روسی حملوں میں زخمی ہوئے۔ ان حملوں کا نشانہ ایک سب وے اسٹیشن تھا۔ یوکرین کی وزارت توانائی کے مطابق ڈونیٹسک، اوڈیسا اور چیرنہیف کے علاقوں میں بھی توانائی کے بنیادی ڈھانچے پر حملے کیے گئے۔
یوکرینی صدر وولودیمیر زیلنسکی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم X پر لکھا، ’’روس ہمارے شہروں اور کمیونٹیز پر فضائی دہشت گردی جاری رکھے ہوئے ہے، اور توانائی کے نظام پر حملے تیز کر رہا ہے۔‘‘ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ ہفتے کے دوران روس نے یوکرین پر ’’ 3,100 سے زائد ڈرونز، 92 میزائل اور تقریباً 1,360 گلائیڈ بم‘‘ داغے۔
زیلنسکی نے روسی تیل کے خریداروں پر مزید سخت ثانوی پابندیوں کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا، ’’پابندیاں، محصولات اور روسی تیل کے خریداروں کے خلاف مشترکہ اقدامات، جو اس جنگ کی مالی معاونت کرتے ہیں، سب زیر غور رہنے چاہییں۔‘‘
یوکرینی صدر نے ہفتے کے روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے فون پر بات چیت کی تھی۔ انہوں نے اس گفتگو کو ’’انتہائی مثبت اور نتیجہ خیز‘‘ قرار دیا تھا۔ اس بات چیت میں انہوں نے یوکرین کے توانائی نظام پر روسی حملوں اور فضائی دفاع کو مضبوط بنانے کے مواقع پر بات کی۔
ایک روز قبل زیلنسکی نے کہا تھا کہ وہ امریکی حکام سے مختلف طویل فاصلے تک مار کرنے والے ہتھیاروں، بشمول ٹام ہاک میزائل اور مزید ATACMS ٹیکٹیکل بیلسٹک میزائلوں کی فراہمی پر بات چیت کر رہے ہیں۔
ادھر کریملن کے ترجمان دیمتری پیسکوف نے اتوار کو شائع ہونے والے بیان میں کہا، ’’ٹام ہاک میزائلوں کا موضوع انتہائی تشویشناک ہے۔‘‘
انہوں نے روسی سرکاری ٹی وی کے رپورٹر پاویل زاروبن سے گفتگو میں کہا، ’’ یہ واقعی ایک نہایت نازک لمحہ ہے، کیونکہ ہر طرف سے کشیدگی بڑھ رہی ہے۔‘‘
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
امریکہ ایران معاہدہ مکمل، آبنائے ہرمز کھل گئی، صدر ٹرمپ کا اعلان
15/June/2026 👁️ 125 بار دیکھا گیا
امریکہ اور ایران کے درمیان امن معاہدہ طے پا گیا، پاکستانی وزیراعظم
15/June/2026 👁️ 131 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی حملوں میں 6 فلسطینی ہلاک
15/June/2026 👁️ 107 بار دیکھا گیا
بیروت پر اسرائیلی حملے کے بعد ایران کا سخت ردعمل
15/June/2026 👁️ 116 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے 10 واقعات میں مائننگ بارودی مواد کے استعمال کا انکشاف
15/June/2026 👁️ 178 بار دیکھا گیا
بیروت پر اسرائیلی حملہ، حزب اللہ کے سینئر کمانڈر علی موسی دقدوق 5 ساتھیوں سمیت ہلاک
15/June/2026 👁️ 107 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8828 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4555 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3269 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2449 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2089 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1896 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C