روس کا اینٹی سیٹلائٹ میزائل تجربہ، جس نے خلا بازوں کو خطرے میں ڈال دیا
👁️ 124 بار دیکھا گیا
روس کا اینٹی سیٹلائٹ میزائل تجربہ، جس نے خلا بازوں کو خطرے میں ڈال دیا
واشنگٹن (ڈیلی اردو/رائٹرز/وی او اے) امریکی حکام نے کہا ہے کہ روس کی جانب سے سیٹلائٹ کو مار گرانے والے میزائیل کے تجربے سے زمین کے نچلے مدار میں ملبہ جمع ہو گیا ہے جس سے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کو خطرہ لاحق ہوا ہے اور اس کے باعث کئی برسوں تک بعض خلائی سرگرمیوں کو رکاوٹ کاسامنا رہے گا۔
امریکہ کے خلائی ادارے، ناسا کے مطابق اس روسی تجربے کے بعد خلائی اسٹیشن میں موجود چار امریکییوں، دو روسیوں اور ایک جرمن خلاباز پر مشتمل ٹیم کو دو گھنٹے تک ازراہ احتیاط سپیس شپ کیپسول میں پناہ لینے کی ہدایت کی گئی تھی تاکہ ضرورت پڑنے پر تیزی سے راستہ نکالا جا سکے۔
Russian anti-satellite test a 'dangerous and irresponsible' act that threatens astronauts, US says https://t.co/X1rUzPEpAn pic.twitter.com/kACVX0XNMo
— SPACE.com (@SPACEdotcom) November 15, 2021
خیال رہے کہ تحقیقی لیب زمین سے 250 میل کی بلند سطح پر مدار میں چکر لگا رہی ہے اور وہ اس ملبے کے قریب یا اس کے پاس سے ہر ڈیڑھ گھنٹے بعد گزرتی ہے۔ لیکن لیب کے تیسری بار اس ملبے کے پاس سے گزرنے کے بعد ناسا کے سائنسدانوں نے نیتجہ نکالا کہ خلا بازوں کا اسٹیشن کے اندرونی حصے میں واپس جانا محفوظ ہوگا۔
ناسا کے مطابق خلائی عملے کو بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کے متعدد ماڈیولز کے داخلی راستوں کو سیل کرنے کا بھی حکم دیا گیا تھا۔
ناسا کے سربراہ بل نیلسن نے ایک بیان میں کہا کہ خلائی ایجنسی مدار میں موجود عملے کی حفاظت کے لیے آنے والے دنوں میں اس تجربے سے پیدا ہونے والے ملبے کو مانیٹر کرتی رہے گی۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ ایسے تجربات جو خلا میں سیاروں کو تباہ کرتے ہیں ٹکڑوں کے بادل بنا دیتے ہیں جن سے خلا میں رکاوٹ پیدا ہوتی ہے، کیونکہ یہ ٹکڑے خلا میں دوسری اشیا سے ٹکرا سکتے ہیں اور اس طرح زمین کے مدار میں ردعمل کا ایک سلسلہ چل نکلنے کا اندیشہ ہو سکتا ہے۔
خبر رساں ادارے رائٹرز کی ایک رپورٹ کے مطابق روس کی فوج اور وزارت دفاع اس معاملے پر تبصرہ کرنے کے لیے فوری طور پر دستیاب نہیں تھے۔ البتہ روس کی خلائی ایجنسی راس کاسماس نے اپنے ٹوئٹر اکاونٹ پر ایک پوسٹ میں اس تجربے سے پیدا ہونے والے خطرے کو کم تر قرار دیا۔
روسی خلائی ایجنسی نے لکھا کہ اس شے کا مدار جس کی وجہ سے خلائی عملے کو سٹینڈرڈ پروسیجرز کے تحت خلائی جہاز میں بھیجا گیا اب بین الاقوامی سپیس شپ سے دور جا چکا ہے۔ راس کاسموس نے پیغام میں لکھا کہ حالات اب گرین زون میں یعنی محفوظ ہیں۔
ادھر امریکی سپیس کمان نے ایک بیان میں کہا کہ روس کی جانب سے اپنے سیارے کی طرف چلائے گئے سیدھے بلند ہوتے میزائل سے ملبے کے پندرہ سو مدارتی ٹکڑے پیدا ہوئے جن کے راستے کو دیکھا جا سکتا ہے۔
علاوہ ازیں یہ تجربہ غالباً سینکٹروں ہزاروں چھوٹے ٹکڑے پیدا کرے گا۔
امریکی فوج کے جرنل جیمز ڈکنسن نے کہا کہ روس نے ارادتاً اس تجربے سے تمام قوموں کے خلائی مقامات کی سلامتی، حفاظت، استحکام اور دیرپا معیاد کی پرواہ نہ کرنے کا مظاہرہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ اس میزائل کا ملبہ ہماری خلا میں آئندہ کئی برسوں تک خطرہ بنا رہے گا جس سے نہ صرف خلائی مشن اور سیاروں کو خطرات درپیش ہوں گے، بلکہ اس سے پیدا ہونے والے ملبے سے بچنے کے لیے کئی بار تدبیر کرنا ہو گی۔
اس تجربے پر امریکہ کا ردعمل بیان کرتے ہوئے وزیر خارجہ انٹنی بلنکن نے اس کی مزمت کی اور اسے غیر ذمہ دارانہ قرار دیا۔ پینٹاگون کے ترجمان جان کربی نے کہا کہ اس تجربے نے اس بات کو واضح کردیا ہے کہ خلا میں نارمل رویہ اپنانے کے لیے معیار قائم کرنے کی ضرورت ہے۔
ناسا کے سربراہ نیلسن کہتے ہیں کہ یہ بات سوچی بھی نہیں جا سکتی تھی کہ روس اس تجربے کے ذریعے نہ صرف امریکی، دوسرے بین الاقوامی ساتھی خلابازوں اور اپنے ہی خلابازوں کو بھی خطرے میں ڈال دے گا۔
انہوں نے کہا کہ ملبے سے چین کے زیر تعمیر اسپیس اسٹیشن اور اس پر تین ممبر کے عملے کو بھی خطرہ ہے۔
یاد رہے کہ روس کی طرف سے یہ واقعہ امریکی اور یورپی خلائی اداروں کے چار خلابازوں کے مدار میں چھہ ماہ کے لیے سائنس مشن پر پہنچے کے محض چار دن بعد رونما ہوا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
شام: دمشق کے نواح میں اسلحہ ڈپو میں زور دار دھماکا
12/September/2026 👁️ 51 بار دیکھا گیا
امریکا سے افغان خاتون کی ملک بدری، داعش سے مبینہ تعلق اور دہشتگردی کی سازش میں معاونت کا الزام
12/September/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
بنوں : پولیس اہلکار فائرنگ سے ہلاک، دہشتگرد فرار
12/September/2026 👁️ 67 بار دیکھا گیا
شام: گرفتار کیے گئے 9 سابق فوجی پائلٹوں نے غوطہ، حلب، دیر الزور اور حماہ میں فضائی حملوں میں حصہ لیا
11/September/2026 👁️ 92 بار دیکھا گیا
یمن : حوثیوں کی بڑی پیش قدمی، المخا اور میون جزیرے پر قبضہ، باب المندب میں کشیدگی بڑھ گئی
11/September/2026 👁️ 97 بار دیکھا گیا
سری لنکا: گھر پر دستی بم حملہ، دو کمسن بھائی ہلاک، والد سمیت تین زخمی
11/September/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26286 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15532 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11820 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9119 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7410 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5138 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C