روس کے یوکرین کے دارالحکومت کیف پر 54 ڈرون حملے
👁️ 30 بار دیکھا گیا
روس کے یوکرین کے دارالحکومت کیف پر 54 ڈرون حملے
کییف (ڈیلی اردو/رائٹرز/اے پی/اے ایف پی) روسی یوکرینی جنگ میں ماسکو کی مسلح افواج نے یوکرین کے دارالحکومت کییف کو آج تک کے سب سے بڑے ڈرون حملوں سے نشانہ بنانے کی کوشش کی۔ یوکرینی عسکری اہلکاروں کے مطابق ایسے 54 میں سے 52 ڈرونز فضا میں ہی تباہ کر دیے گئے۔
Russia has carried out multiple waves of air strikes on Kyiv overnight in what officials in Ukraine said appeared to be the largest drone attack on the city since the start of the war. At least one person was killed in the attacks | Read more: https://t.co/EMEIbjOCeQ pic.twitter.com/rInTu7SFaw
— RTÉ News (@rtenews) May 28, 2023
یوکرین کے دارالحکومت کییف سے اتوار 28 مئی کو ملنے والی رپورٹوں کے مطابق روس نے گزشتہ برس فروری کے اواخر میں شروع ہونے والی اس جنگ میں یوکرین پر اتنے شدید اور مربوط ڈرون حملے پہلے کبھی نہیں کیے تھے، جتنے ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب کیے گئے۔
مختلف خبر رساں اداروں نے کییف میں حکام کے حوالے سے بتایا کہ ان حملوں میں کم از کم ایک یوکرینی شہری ہلاک اور چند دیگر زخمی ہو گئے۔
یوکرینی فوج کے ایک اعلیٰ اہلکار سیرہئی پوپکو کے بقول 27 اور 28 مئی کی درمیانی رات کیے جانے والے روس کی طرف سے آج تک کے یہ شدید ترین حملے ایرانی ساختہ ڈرونز کی مدد سے کیے گئے۔
کییف ڈے کی نسبت سے حملے
پوپکو نے بتایا کہ گزشتہ رات صرف پانچ گھنٹوں کے اندر اندر روسی افواج نے کییف کو نشانہ بنانے کی کوشش کرتے ہوئے ‘ایرانی ساختہ اور شاہد نامی‘ 54 ملٹری ڈرونز استعمال کیے۔ سیرہئی پوپکو کے مطابق، ”ان ڈرونز میں سے 52 یوکرینی ایئر ڈیفنس سسٹم نے فضا میں ہی تباہ کر دیے۔‘‘
کییف پر ان روسی ڈرون حملوں کی خاص بات یہ ہے کہ یہ ایک ایسے وقت پر کیے گئے، جب کییف شہر کی بنیاد رکھے جانے کی سالگرہ منانے کی تیاریاں کی جا رہی تھیں۔
یوکرین میں ملکی دارالحکومت کییف کی بنیاد رکھے جانے کی سالگرہ روایتی طور پر بڑے جوش و خروش سے منائی جاتی ہے اور یہ دن کییف ڈے کہلاتا ہے۔ اس سال یہ کییف ڈے آج اتوار 28 مئی کے دن منایا جا رہا ہے۔
صدر زیلنسکی کی طرف سے اظہار تشکر
یوکرینی صدر وولودیمیر زیلنسکی نے کییف پر آج تک کے شدید ترین روسی ڈرون حملے ناکام بنانے پر یوکرینی مسلح افواج کا شکریہ ادا کیا ہے۔ صدر زیلنسکی نے بھی کہا کہ جب سے روس نے یوکرین میں فوجی مداخلت شروع کی ہے، گزشتہ رات کییف پر کیے جانے والے حملے ڈرونز کی مدد سے کی جانے والی سب سے بڑی یلغار تھے۔
انہوں نے کہا، ”میں یوکرینی ایئر ڈیفنس سسٹم کو مبارک دیتا ہوں کہ اس نے یہ روسی ڈرونز مار گرائے۔ ساتھ ہی میں یوکرینی ریسکیو سروسز کا بھی شکر گزار ہوں جن کی کاوشوں سے کییف ان حملوں اور ان کے اثرات کا مقابلہ کرنے کے قابل ہو سکا۔‘‘
ساتھ ہی یوکرینی صدر نے یہ بھی کہا، ”آپ، جو کہ دشمن کے میزائلوں، طیاروں، ہیلی کاپٹروں اور ڈرونز کو تباہ کرنے کا تہیہ کیے ہوئے ہیں، ہر بار جب آپ دشمن کا کوئی میزائل یا ڈرون مار گراتے ہیں، تو آپ بہت سی قیمتی انسانی جانیں بچاتے ہیں۔ اسی لیے آپ ہیرو ہیں۔‘‘
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
امریکی خفیہ معلومات پر ماسکو میں ممکنہ دہشتگرد حملے کی کوشش ناکام، کم عمر مشتبہ شخص گرفتار
02/November/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
یوکرین میں جوہری حملے کی جعلی وارننگز، فضائی الرٹ ایپ ہیک ہونے کا انکشاف
02/November/2026 👁️ 62 بار دیکھا گیا
شام میں حمص آئل ریفائنری پر حملے کا منصوبہ ناکام، داعش سے وابستہ مبینہ ٹارگٹ کلنگ سیل کے 2 ارکان گرفتار
02/November/2026 👁️ 67 بار دیکھا گیا
سعودی عرب کے شہر ابہا اور خمیس مشیط میں ہنگامی انتباہ جاری، شہریوں کو محفوظ مقامات پر پناہ لینے کی ہدایت
01/November/2026 👁️ 88 بار دیکھا گیا
بنوں : آئی ڈی پیز کیمپ کے سکیورٹی ٹاور پر ڈرون حملہ، 3 پولیس اہلکار زخمی
01/November/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
اسرائیل کے ممکنہ اہداف میں ترکیہ اور سعودی عرب بھی شامل ہو سکتے ہیں، ایرانی عہدیدار کا دعویٰ
01/November/2026 👁️ 106 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26423 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15657 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11961 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9323 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7574 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5556 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C