روس یوکرین کیخلاف لڑنے والے نیپالی شہریوں کو واپس کرے، نیپالی وزیر خارجہ
👁️ 57 بار دیکھا گیا
روس یوکرین کیخلاف لڑنے والے نیپالی شہریوں کو واپس کرے، نیپالی وزیر خارجہ
کھٹمنڈو (ڈیلی اردو/ اے پی/وی او اے) نیپال نے روس سے کہا ہے کہ وہ یوکرین کے خلاف لڑائی کے لیے بھرتی کیے گئے نیپال کے سینکڑوں شہریوں کو واپس کرے اور تنازع میں ہلاک ہونے والوں کی باقیات ان کے وطن واپس بھیجے۔
یہ بات جمعرات کو نیپال کے اعلیٰ ترین سفارت کار نے کی ہے۔
نیپال کے وزیر خارجہ نارائن پرکاش سود نے ایسو سی ایٹڈ پریس کو ایک انٹرویو میں کہا کہ,”روسی فوج نے یوکرین میں لڑائی کے لیے نیپال کےاندازاّ 200 سے زیادہ شہریوں کو بھرتی کیا تھا اور ان میں سے کم از کم 14 وہاں ہلاک ہو چکے ہیں۔”
سود نے انٹرویو کے دوران کہا کہ،” ہم نے روس سے کہا ہے کہ وہ اپنی فوج میں نیپالی شہریوں کی بھرتی فوری طور پر روک دے، فوج میں پہلے سے خدمات انجام دینے والوں کو فوری طور پر واپس کرے، ہلاک ہونے والوں کی باقیات واپس بھیجےاور لڑائی میں زخمی ہونے والوں کا علاج کرکے انہیں وطن واپس بھیجا جائے۔”
بیشتر نیپالی ہلاک ہونے والے اپنے عزیزوں کا مذہبی طریقے کے مطابق کریا کرم کرنا چاہتے ہیں۔
جائے۔سود نے کہا کہ نیپال روس سے ان نیپالی شہریوں کے خاندانوں کے لیے زر تلافی بھی مانگ رہا ہے جو لڑائی کے دوران ہلاک ہوئے تھے۔
روس نے کہا ہے کہ اس کے پاس مصدقہ طور پر ہلاک ہونے والے 14 نیپالی شہریوں میں سے 12 کی نعشیں موجود ہیں۔
سود نے کہا کہ ہمارے پاس یہ اطلاع ہے کہ ہمارے پانچ شہریوں کو جو روسیوں کی جانب سے لڑے تھے یوکرین نے قید میں رکھا ہوا ہے ۔ ہم روس سے کہہ رہے ہیں کہ وہ انہیں رہا کرانے کےلیے اقدامات کرے۔
دیگر کونسے ملکوں کے فوجی روس کی جانب سے لڑ رہے ہیں؟
روسی حکام نے یوکرین میں فوجی سروس کے لیے غیر ملکی شہریوں کی بھرتی پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے ، لیکن میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ روس نیپال کے علاوہ کیوبا کے بھی کچھ لوگوں کو بھرتی کر چکا ہے۔
ستمبر میں کیوبا کے حکام نے سترہ لوگوں کو گرفتار کیا تھا جن کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ ان کا روس کی جانب سے یوکرین میں لڑنے کے لیے کیوبا کے شہریوں کو بھرتی کرنے والے ایک نیٹ ورک سے تعلق تھا۔
روسی قانون غیر ملکی شہریوں کو اپنی وزارت دفاع کے ساتھ ایک کانٹریکٹ پر دستخط کے بعد فوج میں شامل کرنے کی اجازت دیتا ہے
ماسکو یوکرین میں اپنے فوجیوں کی تعداد میں مختلف طریقوں سے اضافہ کرنے کی کوشش کررہاہے جن میں تارکین وطن کی بھرتی شامل ہے۔
اس ماہ کے شروع میں روسی صدر ولادی میر پوٹن نےایک حکمنا مے پر دستخط کیے تھے جو ملکی فوج میں رجسٹریشن کرانے والے غیر ملکیوں کو روسی شہریت کے حصول کی جانب لے جانے سے متعلق ہے۔
یوکرین کے بارے میں بھی خیال ہے کہ اس نے کچھ نیپالیوں کو فوجیوں کے طور پر لڑنے کےلیے بھرتی کیا ہے لیکن سود نے کہا کہ ان کے پاس اس بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے۔
نیپال کی حکومت نے اپنے شہریوں کو ملازمت کے لیے روس یا یوکرین کاسفر کرنے پر پابندی لگا دی ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ بہت سوں کو روسی فوج نے یوکرین میں تنازع میں لڑنے کے لیے بھرتی کیا ہے۔
نیپال کے ہزاروں شہری ہر سال کام کی تلاش میں بیرون ملک جاتے ہیں اور ان کے لیے لازمی ہے کہ وہ ملازمت کے لیے ملک چھوڑنے سے قبل حکومت سے اجازت لیں۔
سود نے اس ماہ کے شروع میں یوگنڈا میں غیر وابستہ تحریک کی کانفرنس کے موقع پر علیہدہ طور پر روسی عہدے داروں سے ملاقات میں مسائل پر گفتگو کی تھی۔
برطانوی فوج گورکھا فوجیوں کے نام سے معروف، نیپالی شہریوں کو برسوں تک لڑنے کے لیے بھرتی کرتی رہی ہے اور بعد میں بھارت نے انہیں اس وقت اپنی فوج میں شامل کیا تھا جب اس نے برطانیہ سے آزادی حاصل کی تھی۔
یہ عمل 1816 میں نیپال اور برطانیہ کے درمیان ایک معاہدے پر دستخط کے بعد ہوا تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران معاہدے پر قائم نہ رہا تو "جہنم برپا کر دینگے"، امریکی صدر ٹرمپ
18/June/2026 👁️ 69 بار دیکھا گیا
مردان میں گردوارے کے اندر فائرنگ، معمر سکھ میاں بیوی ہلاک
18/June/2026 👁️ 143 بار دیکھا گیا
یوکرین جنگ پر جی سیون کا سخت فیصلہ، روس کیخلاف نئی پابندیوں کا اعلان
18/June/2026 👁️ 173 بار دیکھا گیا
جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کے ساتھ بفر زون کم کردیا، پابندیوں میں نرمی کا اعلان
18/June/2026 👁️ 92 بار دیکھا گیا
اسرائیل کے جنوبی لبنان پر متعدد نئے فضائی حملے
18/June/2026 👁️ 88 بار دیکھا گیا
ٹانک میں گھر پر کواڈ کاپٹر حملہ، خاتون سمیت 4 افراد زخمی
18/June/2026 👁️ 138 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8832 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4568 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3276 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2457 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2100 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1903 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C