روسی صدر پوٹن غیر معمولی دورے پر متحدہ عرب امارات پہنچ گئے
👁️ 101 بار دیکھا گیا
روسی صدر پوٹن غیر معمولی دورے پر متحدہ عرب امارات پہنچ گئے
ماسکو (ڈیلی اردو/رائٹرز/ڈی پی اے) روس کی سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق صدر ولادیمیر پوٹن کے اس غیر معمولی دورے کے دوران تیل کی قیمتوں کے علاوہ یوکرین اور غزہ میں جاری تنازعات پر بھی بات چیت ہو گی۔
پوٹن کا یہ دورہ ایک ایسے وقت پر ہو رہا ہے جب تیل برآمد کرنے والے ممالک اور روس کی سربراہی میں اتحادیوں کی تنظیم اوپیک پلس کی جانب سے پیداوار میں مزید کمی کے فیصلے کے باوجود خام تیل کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے۔
صدر پوٹن نے ابوظہبی میں متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان سے ملاقات کی، جو پوٹن کو اپنا ‘عزیز دوست‘ قرار دیتے ہیں۔ صدر پوٹن نے ابوظہبی کے صدارتی محل میں ایم بی زیڈ کے نام سے مشہور شیخ محمد سے کہا، ”آپ کی پوزیشن کی وجہ سے ہمارے تعلقات غیر معمولی حد تک بلند سطح پر پہنچ گئے ہیں۔ متحدہ عرب امارات عرب دنیا میں روس کا اہم تجارتی شراکت دار ہے۔‘‘
Today in Abu Dhabi I discussed with President Vladimir Putin the ties between our two nations, and the importance of strengthening dialogue and cooperation to ensure stability and progress. The UAE will continue to support efforts aimed at enabling global growth, prosperity and… pic.twitter.com/u7wxzvVbjv
— محمد بن زايد (@MohamedBinZayed) December 6, 2023
ابوظہبی سے پوٹن سعودی عرب جائیں گے جہاں وہ ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کریں گے۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان اکتوبر 2019ء کے بعد سے یہ پہلی براہ راست ملاقات ہو گی۔
کریملن نے کہا ہے کہ اس دورے کے دوران دونوں رہنما اوپیک پلس کا حصہ ہونے کے سبب توانائی کے شعبے میں تعاون پر بات چیت کریں گے۔ اوپیک پلس کے رکن ممالک دنیا کا 40 فیصد سے زیادہ تیل پیدا کرتے ہیں۔
یہ بھی کہا گیا ہے کہ اس دورے کے دوران تیل کی پیداوار کےعلاوہ اسرائیل اور حماس کے عسکریت پسندوں کے درمیان جنگ، شام اور یمن کی صورتحال اور خلیج فارس میں استحکام کو یقینی بنانے جیسے وسیع تر معاملات کے علاوہ یوکرینی تنازعے پر بھی بات چیت کی جائے گی۔
روسی صدر نے اس سے قبل اس خطے کا آخری دورہ جولائی 2022 میں کیا تھا، جب انہوں نے ایران میں سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای سے ملاقات کی تھی۔
کریملن کے ترجمان دیمتری پیسکوف کے مطابق ولادیمیر پوٹن کل جمعرات سات دسمبر کو ماسکو میں ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی میزبانی بھی کریں گے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بدخشاں میں طالبان کے کمانڈ مرکز پر راکٹ حملہ، اے ایف ایف کا 4 اہلکار ہلاک کرنے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 100 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی بغیر پائلٹ آبدوز قبضے میں لینے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
ایران کا اردن میں امریکی فوجی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ، 20 میزائل داغے جانے پر اردن کا بیان
09/September/2026 👁️ 97 بار دیکھا گیا
امریکا کا 5 ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ، حملوں کی ویڈیوز بھی جاری
09/September/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں 48 گھنٹوں کے لیے کرفیو نافذ، اہم شاہراہوں پر آمدورفت بند
09/September/2026 👁️ 95 بار دیکھا گیا
ایران : سیستان و بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشن، 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 9 گرفتار
08/September/2026 👁️ 114 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26281 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15528 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11817 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9111 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7402 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5110 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C