روسی صدر پوٹن کا مغربی دنیا کو جوہری جنگ کا انتباہ
👁️ 72 بار دیکھا گیا
روسی صدر پوٹن کا مغربی دنیا کو جوہری جنگ کا انتباہ
ماسکو (ڈیلی اردو/رائٹرز/اے ایف پی/ڈی ڈبلیو) روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے کہا ہے کہ اگر مغربی ممالک یوکرینی جنگ کو وسعت دیتے ہیں، تو جوہری جنگ کے “حقیقی” خطرات موجود ہیں۔
اپنے سالانہ اسٹیٹ آف دی نیشن خطاب میں ولادیمیر پوٹن نے یوکرین پر روسی حملے کا دوبارہ دفاع کیا۔ انہوں نے کہا کہ روسی فوجی یوکرین میں پیش قدمی کر رہے ہیں اور ایسے میں اگر کسی بھی مغربی ملک نے یوکرین میں اپنے فوجی تعینات کرنے کی کوشش کی تو اس کو ‘افسوس ناک نتائج‘ کا سامنا کرنا پڑے گا۔
پوٹن کا کہنا تھا، ”انہوں (مغربی ممالک) نے اعلان کیا ہے کہ مغربی فوج یوکرین میں تعینات کی جا سکتی ہے۔ ان کے لیے اس ممنکہ مداخلت کے نتائج بے حد تکلیف دہ ہو سکتے ہیں۔”
ان کا مزید کہنا تھا، ”انہیں سمجھ جانا چاہیے کہہ ہمارے پاس بھی وہ ہتھیار موجود ہیں، جو ان کے علاقوں کو ہدف بنا سکتے ہیں۔ مغربی دنیا جس بھی خیال کا اظہار کرتی ہے اس سے ایک ایسے تنازعے کے حقیقی طور پر خطرات پیدا ہوتے ہیں، جس میں جوہری ہتھیاروں کا استعمال ہوگا، اور یوں وہ تہذیب کے خاتمے کا سبب بنے گا۔”
پوٹن کا یہ بیان بظاہر فرانسیسی صدر ایمانویل ماکروں کے اس حالیہ بیان پر ردعمل ہے، جس میں صدر ماکروں نے کہا تھا کہ یوکرین میں مغربی فوجی تعیناتی سمیت تمام آپشنز موجود ہیں۔ تاہم ماکروں کے اس بیان کو دیگر یورپی ممالک نے فوری طور پر رد کر دیا تھا۔
عام تاثر یہ ہے کہ ماکروں کے اس بیان پر روس برہم ہے۔ روسی حکومت کا یہ خیال بھی ہے کہ یوکرین کا تنازعہ دراصل مغربی دفاعی اتحاد نیٹو کی جانب سے اس کے خلاف جاری ایک “ہائبرڈ جنگ” کا حصہ ہے۔
دوسری جانب مغربی ممالک صدر پوٹن کی جانب سے جوہری ہتھیاروں کے استعمال کے حوالے سے دیے گئے ‘غیر ذمہ دارانہ’ بیانات پر شدید تنقید کرتے رہے ہیں۔
روس امریکہ کے ساتھ جوہری ہتھیاروں سے متعلق متعدد معاہدوں سے باہر نکل چکا ہے اور اس سے قبل بھی روسی صدر کی جانب سے ‘جوہری ہتھیاروں کے استعمال کے حقیقی خطرات‘ کے بارے میں بیانات سامنے آ چکے ہیں۔ حالیہ کچھ عرصے میں صدر پوٹن نے جوہری ہتھیاروں سے متعلق بیانات نہیں دیے تھے، تاہم اب ایک مرتبہ پھر، جب ماسکو حکومت یوکرین میں پیش قدمی کرتی نظر آ رہی ہے، یہ تازہ بیان سامنے آیا ہے۔
خیال رہے کہ مغربی ممالک کی جانب سے سخت ترین پابندیوں کے باوجود روسی معیشت بدستور فعال ہے جب کہ صدر پوٹن ایک اور مدت کے لیے رواں برس کے صدارتی انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔ اگر وہ کامیاب ہو جاتے ہیں، تو وہ 2030ء تک روسی صدر کے بطور خدمات انجام دیں گے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بدخشاں میں طالبان کے کمانڈ مرکز پر راکٹ حملہ، اے ایف ایف کا 4 اہلکار ہلاک کرنے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 140 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی بغیر پائلٹ آبدوز قبضے میں لینے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 99 بار دیکھا گیا
ایران کا اردن میں امریکی فوجی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ، 20 میزائل داغے جانے پر اردن کا بیان
09/September/2026 👁️ 118 بار دیکھا گیا
امریکا کا 5 ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ، حملوں کی ویڈیوز بھی جاری
09/September/2026 👁️ 110 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں 48 گھنٹوں کے لیے کرفیو نافذ، اہم شاہراہوں پر آمدورفت بند
09/September/2026 👁️ 155 بار دیکھا گیا
ایران : سیستان و بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشن، 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 9 گرفتار
08/September/2026 👁️ 127 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26284 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15530 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11818 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9116 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7405 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5125 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C