23/September/2025

روسی طیاروں کی ایسٹونیا کی فضائی حدود کی خلاف ورزی، سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب

👁️ 260 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
روسی طیاروں کی ایسٹونیا کی فضائی حدود کی خلاف ورزی، سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب

روسی طیاروں کی ایسٹونیا کی فضائی حدود کی خلاف ورزی، سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب

برسلز (ڈیلی اردو/نیوز ایجنسیاں) ایسٹونیا نے روسی جنگی طیاروں کی فضائی حدود کی مبینہ خلاف ورزی پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے۔ حکام کے مطابق جمعہ کے روز تین روسی MiG-31 طیارے تقریباً 12 منٹ تک ایسٹونیا کی فضائی حدود میں 10 کلومیٹر اندر داخل ہوئے، جنہیں اطالوی نیٹو جیٹ طیاروں نے واپس دھکیل دیا۔

 

روس نے ان الزامات کو مسترد کر دیا ہے تاہم ایسٹونیا کی وزارتِ دفاع نے طیاروں کی پرواز کا نقشہ جاری کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ یہ خلاف ورزی واضح طور پر ریکارڈ کی گئی ہے۔ اجلاس پیر کو نیویارک میں ہوگا، لیکن تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ روس کے پاس قرارداد کو ویٹو کرنے کا اختیار موجود ہے۔

 

جرمن وزیرِ خارجہ یوہان واڈے فیہول نے کہا کہ روس کا ’’جارحانہ رویہ‘‘ بدستور برقرار ہے اور خبردار کیا کہ اگر مزید ایسی خلاف ورزیاں ہوئیں تو ماسکو کو سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے۔

 

دوسری جانب نیٹو نے بھی معاملے پر غور کے لیے آرٹیکل 4 کے تحت مشاورت کا فیصلہ کیا ہے، جو ایک ہفتہ قبل پولینڈ کی فضائی حدود میں داخل ہونے والے روسی ڈرونز کو مار گرائے جانے کے بعد مزید اہمیت اختیار کر چکا ہے۔

 

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C