ریاست کی یہ ذمہ داری ہے کہ کوئی بھی بھوکا نہ رہے: وزیراعظم عمران خان
👁️ 61 بار دیکھا گیا
ریاست کی یہ ذمہ داری ہے کہ کوئی بھی بھوکا نہ رہے: وزیراعظم عمران خان
اسلام آباد (ڈیلی اردو/ اے پی پی) وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت اشیاء ضروریہ کی وافر فراہمی اور قیمتوں میں کمی لانے کے حوالہ سے جمعرات کو یہاں ایک اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید، وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر، وفاقی سیکرٹری خزانہ، سیکرٹری انڈسٹریز، سیکرٹری مواصلات، چیئرمین یوٹیلیٹی سٹور کارپوریشن ذوالقرنین علی خان، سی ای او این آئی ٹی بی سیّد شباہت علی شاہ اور دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔
اجلاس میں عام آدمی کے استعمال میں آنے والی اشیاء ضروریہ مثلا آٹا، گھی، چینی، دالیں اور چاول کی وافر فراہمی اور ان اجناس کی قیمتوں میں کمی لانے کے حوالہ سے مختلف تجاویز پیش کی گئیں۔
وزیر اعظم عمران خان کی زیرصدارت عام آدمی کے زیر استعمال آنے والی اشیائے ضروریہ کی وافر فراہمی اور قیمتوں میں کمی لانے کے حوالے سے اجلاس۔ pic.twitter.com/z1OwRLaQuB
— Government of Pakistan (@GovtofPakistan) November 7, 2019
وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے تخفیف غربت و سماجی فلاح و بہبود ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے احساس پروگرام کے کم آمدنی والے اور غربت سے متاثرہ افراد کو اشیاء ضروریہ کی فراہمی کیلئے تجاویز پیش کیں۔
چیئرمین یوٹیلیٹی سٹور کارپوریشن ذوالقرنین نے وزیراعظم کو ملک بھر میں پھیلے یوٹیلیٹی سٹورز کے نیٹ ورک اور اشیاء ضروریہ کی فراہمی اور قیمتوں میں کمی لانے کے حوالہ سے تجاویز پیش کیں۔ چیئرمین یوٹیلیٹی سٹور کارپوریشن نے بتایا کہ اس وقت یوٹیلیٹی سٹور کے 4 ہزار مرکز موجود ہیں جو اشیا ضروریہ کی فراہمی اور ان کی قیمتوں میں کمی لانے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔
وفاقی وزیر مواصلات نے تجویز پیش کی کہ یوٹیلیٹی سٹور کے 4 ہزار مراکز کے علاوہ ملک دور دراز علاقوں میں موجود پاکستان پوسٹ کے آفسز کو بھی اس مقصد کیلئے استعمال کیا جا سکتا ہے۔
وزیر اعظم عمران خان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریاست کی ذمہ داری ہے کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ کوئی فرد بھوکا نہ سوئے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ریاست کا یہ فرض پورا کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ ہماری ذمہ داری نہ صرف اشیاء ضروریہ کی وافر فراہمی کو یقینی بنانا ہے بلکہ ان کی قیمتوں پر بھی قابو پانا ہے تاکہ کم آمدنی والے اور غربت کے شکار افراد اور خاندانوں کو ضرورت کی بنیادی اشیاء باآسانی میسر آئیں۔
وزیراعظم نے ہدایت کی کہ یوٹیلیٹی سٹورز پر اشیاء ضروریہ کی وافر فراہمی اور غریب افراد کیلئے ان اشیاء کی کم قیمت پر فراہمی سے متعلق تجاویز کو فوری طور پر حتمی شکل دی جائے تاکہ ان پر عملدرآمد کیا جا سکے اور عوام کو ریلیف فراہم کیا جا سکے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
امریکہ ایران معاہدہ مکمل، آبنائے ہرمز کھل گئی، صدر ٹرمپ کا اعلان
15/June/2026 👁️ 125 بار دیکھا گیا
امریکہ اور ایران کے درمیان امن معاہدہ طے پا گیا، پاکستانی وزیراعظم
15/June/2026 👁️ 131 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی حملوں میں 6 فلسطینی ہلاک
15/June/2026 👁️ 107 بار دیکھا گیا
بیروت پر اسرائیلی حملے کے بعد ایران کا سخت ردعمل
15/June/2026 👁️ 116 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے 10 واقعات میں مائننگ بارودی مواد کے استعمال کا انکشاف
15/June/2026 👁️ 178 بار دیکھا گیا
بیروت پر اسرائیلی حملہ، حزب اللہ کے سینئر کمانڈر علی موسی دقدوق 5 ساتھیوں سمیت ہلاک
15/June/2026 👁️ 108 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8828 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4557 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3269 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2449 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2090 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1897 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C