زیارت: کرنل لائق بیگ مرزا کے کزن کی بازیابی کیلئے آپریشن میں مزید 4 دہشت گرد ہلاک
👁️ 23 بار دیکھا گیا
زیارت: کرنل لائق بیگ مرزا کے کزن کی بازیابی کیلئے آپریشن میں مزید 4 دہشت گرد ہلاک
کوئٹہ (ڈیلی اردو) بلوچستان کے ضلع زیارت میں لیفٹننٹ کرنل لائق بیگ مرزا کے قتل اور ان کے ساتھی کے اغوا میں ملوث دہشت گردوں کے خلاف سیکیورٹی فورسز کے کلیئرنس آپریشن کے دوران ایک فوجی اور 9 دہشت گرد مارے گئے۔
پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ زیارت کے علاقے میں جاری ریکوری آپریشن کے دوران 14 اور 15 جولائی کی درمیانی شب خلیفہ کے پہاڑوں میں خوست کے قریب سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ایک ٹھکانے کی نشاندہی کی اور اسے کلیئر کر دیا۔
تاہم لیفٹننٹ کرنل لائق بیگ مرزا کے کزن عمر جاوید تاحال بازیاب نہ ہوسکے، جو کوئٹہ جاتے ہوئے ان کے ساتھ اغوا کرلیے گئے تھے۔
گھیرے میں لیے جانے کے بعد دہشت گردوں نے فوجی دستوں کو قریب آتے دیکھ کر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں حوالدار خان محمد ہلاک ہو گئے۔
بعدازاں کلیئرنس آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں کالعدم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) کے 5 دہشت گرد مارے گئے۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ سیکیورٹی فورسز نے بعدازاں زیارت نالہ کے قریب دہشت گردوں کے ایک اور گروپ کا سراغ لگایا اور ان میں سے 4 کو ہلاک کر دیا جبکہ باقی دہشت گرد موسلا دھار بارش اور اندھیرے کی آڑ میں فرار ہونے میں کامیاب رہے۔
حکام نے بتایا کہ 9 دہشت گردوں کی لاشیں مزید قانونی کارروائی کے لیے سول انتظامیہ کے حوالے کی جا رہی ہیں۔
واضح رہے کہ ڈی ایچ اے کوئٹہ میں تعینات لیفٹیننٹ کرنل لائق بیگ مرزا زیارت میں قائد اعظم ریذیڈنسی کا دورہ کرنے گئے تھے، وہاں سے واپسی پر 10 سے 12 مسلح افراد نے ان کی گاڑی کو روکا اور دونوں افراد کو اغوا کر لیا تھا۔
لیفٹننٹ کرنل لائق بیگ مرزا کو منگل کی شب زیارت کے علاقے وارچوم سے ان کے کزن عمر جاوید کے ہمراہ اس وقت اغوا کیا گیا تھا جب وہ اپنے اہلخانہ کے ساتھ کوئٹہ واپس جارہے تھے۔
13 اور 14 جولائی کی درمیانی شب سرچ آپریشن کے دوران فورسز کو قریب آتے دیکھ کر عسکریت پسندوں نے لیفٹیننٹ کرنل لائق بیگ مرزا کے سر میں گولی مار دی اور مغوی عمر کے ہمراہ فرار ہونے کی کوشش کی۔
فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشت گرد مارے گئے لیکن باقی عسکریت پسند دوسرے مغوی عمر جاوید کے ساتھ فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے تھے۔
پاکستان کی سرکاری خبررساں ادارے ‘اے پی پی’ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے شہید لیفٹیننٹ کرنل لائق بیگ کو خراج عقیدت پیش کیا اور ان کے اہل خانہ سے تعزیت کی۔
انہوں نے یقین دہانی کروائی کہ شہید لیفٹیننٹ کرنل لائق بیگ کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی اور قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔
وزیراعظم نے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں مادر وطن کے لیے پاک فوج کے افسران اور جوان عظیم قربانیاں دے رہے ہیں، قوم دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پاکستان کا افغانستان میں بڑا فوجی آپریشن، 29 جنگجو ہلاک
29/June/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
عباس عراقچی کی بغداد میں عراقی وزیرِاعظم سمیت اعلیٰ قیادت سے اہم ملاقاتیں
29/June/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
'سفرِ عشق' پروگرام پر تنازع،:جیو نیوز نے محرم نشریات پر معافی مانگ لی
29/June/2026 👁️ 87 بار دیکھا گیا
لبنان: حزب اللہ کے حملے میں اسرائیلی پلاٹون کمانڈر ہلاک
29/June/2026 👁️ 69 بار دیکھا گیا
باجوڑ میں ڈرون حملہ، 9 سالہ بچہ ہلاک، خاتون زخمی
29/June/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
اسرائیلی فوج کا جنوبی شام میں آپریشن، متعدد ’مسلح شدت پسند‘ ہلاک
29/June/2026 👁️ 92 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8867 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4643 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3482 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2484 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2243 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1930 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C