سابق وزیراعظم نوازشریف علاج کیلئے لندن روانہ
👁️ 47 بار دیکھا گیا
سابق وزیراعظم نوازشریف علاج کیلئے لندن روانہ
لاہور (ڈیلی اردو) سابق وزیراعظم نوازشریف علاج کے لیے لاہور سے لندن روانہ ہوگئے۔ میاں نوازشریف لاہور ائیرپورٹ جانے کے لیے سخت سیکیورٹی میں جاتی امرا سے روانہ ہوئے، اس موقع پر ان کی رہائش گاہ کے باہر موجود کارکنان نے نعرے بازی کی اور ان کی گاڑی پر پھول نچھاور کیے۔
ائیرپورٹ پہنچنے پر نوازشریف کی روانگی کے لیے امیگریشن کی کارروائی مکمل کی گئی جس کے بعد ان کا ائیرایمبولینس میں چیک اپ کیا گیا جس کے بعد ائیرایمبولینس نے تقریباً ساڑھے 10 بجے لاہور کے علامہ اقبال ائیرپورٹ سے اڑان بھری۔
نوازشریف کے ہمراہ ان کے بھائی شہباز شریف اور ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان سمیت 7 افراد لندن روانہ ہوئے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ لندن میں نوازشریف کے صاحبزادے حسن نواز کی رہائش گاہ پر سابق وزیراعظم کے لیے ایک کمرہ بک کرلیا گیا جہاں نوازشریف ابتدائی طور پر قیام کریں گے۔
مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز اپنے والد نوازشریف کو رخصت کرنے ائیرپورٹ نہیں گئیں، انہوں نے اپنی دادی کے ہمراہ نوازشریف کو گھر سے رخصت کیا۔
سابق وزیراعظم کو لینے کے لیے آنے والی قطر ائیرویز کی جدید ترین سہولیات سے آراستہ ائیر ایمبولینس صبح پونے 9 بجے کے قریب لاہور کے علامہ اقبال ائیرپورٹ پہنچی تھی، ائیر ایمبولینس براہ راست لندن تک پرواز کرسکتی ہے جب کہ اس میں ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف بھی موجود ہے، کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں ائیر ایمبولینس میں آپریشن بھی کیا جاسکتا ہے۔
ائیر ایمبولینس شریف فیملی کی جانب سے کرائے پرحاصل کی گئی ہے، ائیر ایمبولینس قطر کی ہے جو ائیر بس طیارے میں بنایا گیا ہے، ائیر ایمبولینس میں اسٹریچر کے علاوہ ڈاکٹرز اور پیرامیڈکس اسٹاف ہوتا ہے اور یہ ائیر ایمبولینس براہ راست لندن تک پرواز کرسکتی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
جنگ ختم نہیں ہوئی، اسرائیل مزید سخت اقدامات کریگا، وزیرِاعظم نتن یاہو
16/June/2026 👁️ 2 بار دیکھا گیا
ڈیرہ بگٹی میں تیل و گیس کمپنی کی سروے ٹیم پر حملہ، دو افراد ہلاک
16/June/2026 👁️ 2 بار دیکھا گیا
امریکہ ایران معاہدہ مکمل، آبنائے ہرمز کھل گئی، صدر ٹرمپ کا اعلان
15/June/2026 👁️ 126 بار دیکھا گیا
امریکہ اور ایران کے درمیان امن معاہدہ طے پا گیا، پاکستانی وزیراعظم
15/June/2026 👁️ 132 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی حملوں میں 6 فلسطینی ہلاک
15/June/2026 👁️ 108 بار دیکھا گیا
بیروت پر اسرائیلی حملے کے بعد ایران کا سخت ردعمل
15/June/2026 👁️ 117 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8828 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4557 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3269 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2449 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2090 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1897 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C