سال نو پر روسی اور یوکرینی حملوں میں متعدد افراد ہلاک
👁️ 21 بار دیکھا گیا
سال نو پر روسی اور یوکرینی حملوں میں متعدد افراد ہلاک
کیف + ماسکو (ڈیلی اردو/اے ایف پی/رائٹرز/ڈی پی اے) صدر وولودیمیر زیلنسکی نے نئے سال کے موقع پر اپنے خطاب میں یوکرین کی مضبوط فوجی صلاحیتوں کے ذریعے روس کو اپنے غضب کا نشانہ بنانے اور شکست سے ہمکنار کرنے کا عزم دہرایا۔
نئے سال کے آغاز پر پیر کے روز روس اور یوکرین نے ایک دوسرے کے شہری علاقوں کو نشانہ بنایا جس میں کم از کم پانچ افراد ہلاک ہو گئے۔ دونوں ملکوں نے اس کے لیے ایک دوسرے کو مورد الزام ٹھہرایا۔
یہ حملے یوکرین کے صدر وولودیمیر زیلنسکی کی جانب سے نئے سال کے خطاب کے چند گھنٹے بعد ہوئے، جس میں انہوں نے یوکرین کی مضبوط فوجی صلاحیتوں کے ذریعے روس کو اپنے غضب کا نشانہ بنانے کا عزم دہرایا تھا۔
ماسکو اور کییف کے ایک ساتھ حملے
یوکرین کے مشرقی خطے میں روس کے تعینات کردہ ایک اہلکار کے مطابق کییف کی جانب سے گولہ بار میں چار لوگوں کی موت ہو گئی۔
ڈونیسٹک خطے میں روس کے ذریعہ تعینات کردہ سربراہ ڈینس پوشیلین نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹیلی گرام پر لکھا کہ یوکرینی فورسز کی جانب سے کی جانے والی “بھاری گولہ باری” میں چودہ افراد زخمی بھی ہوئے۔
دریں اثنا یوکرین کے حکام نے کہا کہ روس کے جنوب میں اوڈیسا پر فضائی حملے میں کم از کم ایک شخص ہلاک ہو گیا۔
اوڈیشا خطے کے گورنر اولیہ کیپر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹیلی گرام پر بتایا کہ روسی ڈرون حملے کے بعد کچھ رہائشی علاقوں میں آگ لگنے اور ملبہ گرنے کی وجہ سے متعدد افراد زخمی ہو گئے۔ کیپر نے مزید بتایا کہ یوکرین کا فضائی دفاعی نظام روسی ڈرون حملے کو ناکام بنانے میں مصروف ہے۔
یوکرین کی فضائیہ نے بتایا کہ روس کے فضائی حملوں میں میکولائیو اور ڈنپرو کے علاقوں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ جب کہ لوویف کے گورنر میکسم کوزیتسکی نے کہا کہ ان کا فضائی دفاعی نظام مغربی شہر لوویف پر روسی ڈرون حملوں کو ناکام بنانے میں مصروف ہے۔
زیلنسکی نے یوکرینی ‘غضب’ سے خبر دار کیا
یوکرین اور روس کے مابین تشدد میں اضافہ کے درمیان صدر زیلنسکی نے سن 2024 میں روسی فورسز کو یوکرین کے “غضب” کا نشانہ بنانے کا عزم ظاہر کیا۔
نئے سال کے موقع پر ٹیلی وژن پر اپنے خطاب میں صدر زیلنسکی نے کہا کہ “اگلے سال دشمن ہماری گھریلو صلاحیتوں کا قہر محسوس کرے گا۔ ” زیلنسکی نے بتایا کہ مغربی شراکت داروں نے انہیں کم از کم ایک ملین اضافی ڈرونز کے ساتھ ہی ایف سولہ جنگی طیارے بھی دینے کا اعلان کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ،”اس بات سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ دشمن کتنے ہی راکٹ داغے، خواہ کتنی ہی گولہ باری اور بڑے پیمانے پر بے رحمانہ حملے کرے اور یوکرین کو توڑنے، ڈرانے، گرانے اور مشکلات سے دوچار کرنے کی کوشش کرے، ہم بہر حال فتح مند ہوں گے۔”
اس کے برخلاف روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے اپنے خطاب میں یوکرین کی ناکامی یا وہاں ماسکو کے”خصوصی فوجی آپریشن “کا حوالہ نہیں دیا لیکن کہا کہ روس “کبھی پیچھے نہیں ہٹے گا۔”
روس یوکرین تنازعے میں تازہ ترین شدت کے دوران جمعے کے روز ماسکو نے یوکرین کے شہروں کو نشانہ بنانے والے میزائل اور ڈرونز داغے جن میں کم از کم 39 افراد ہلاک ہوگئے۔
کییف نے بھی جوابی کارروائی کرتے ہوئے ایک روز بعد روس کے جنوبی شہر بیلگوروڈ پر میزائلوں اور ڈرونز سے حملہ کیا جس میں 24 لوگوں کی موت ہوگئی اور 100 سے زائد افراد زخمی ہوئے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایڈنبرا حملے: برطانوی وزیراعظم نے واقعات کو 'مسلمان دشمنی' قرار دے دیا
21/June/2026 👁️ 0 بار دیکھا گیا
لبنان سے انخلا نہیں ہوگا، اسرائیلی فوج سکیورٹی زونز میں موجود رہیگی، وزیر دفاع
21/June/2026 👁️ 3 بار دیکھا گیا
پاکستانی وزیراعظم امریکہ، ایران مذاکرات میں شرکت کیلئے سوئٹزرلینڈ روانہ
21/June/2026 👁️ 139 بار دیکھا گیا
لبنان میں جھڑپیں جاری، ایک اور اسرائیلی فوجی ہلاک
20/June/2026 👁️ 194 بار دیکھا گیا
بنوں میں مسافر گاڑیوں کے قریب دو دھماکے، 7 افراد ہلاک، 6 زخمی
20/June/2026 👁️ 122 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی فضائی حملوں میں 5 افراد ہلاک، 12 زخمی
20/June/2026 👁️ 110 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8845 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4593 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3296 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2466 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2114 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1915 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C