سری لنکا میں خوراک کا بحران مزید شدید ہوگیا، اقوام متحدہ کی مدد کی اپیل
👁️ 141 بار دیکھا گیا
سری لنکا میں خوراک کا بحران مزید شدید ہوگیا، اقوام متحدہ کی مدد کی اپیل
نیو یارک (ڈیلی اردو/وی او اے/اے ایف پی) اقوام متحدہ نے منگل کو خبردار کیا کہ دیوالیہ ہونے والے ملک سری لنکا میں خوراک کے بحران میں اضافہ ہو رہا ہے ،اور ان لوگوں کی تعداد دوگنی ہو کر30 لاکھ سے زیادہ ہو گئی ہے جنہیں فوری انسانی امداد کی ضرورت ہے۔
اقوام متحدہ کی ایجنسیوں نے جون میں اندازہ لگایا تھا کہ سری لنکا کی دو کروڑ بیس لاکھ کی آبادی میں سے 17 لاکھ افراد کو مدد کی ضرورت ہے۔
کولمبو میں اقوام متحدہ کی ایجنسیوں نے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ انہوں نے ضرورت مندوں کو خوراک مہیا کرنے کے لیے 7 کروڑ 90 لاکھ ڈالر اکٹھے کیے ہیں، لیکن غریبوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر اب انہیں مزید سات کروڑ ڈالر کی ضرورت ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ سری لنکا میں غذائی عدم تحفظ میں ڈرامائی طور پر اضافے کی وجہ مسلسل دو موسموں کی ناقص فصلیں، غیر ملکی زرمبادلہ کی قلت، اور گھریلو قوت خرید میں کمی ہے۔
سری لنکا 1948 میں برطانیہ سے آزادی کے بعد سے اپنے بدترین معاشی بحران کا سامنا کر رہا ہے اور گزشتہ سال سے مہنگائی، بجلی کی بندش اور ایندھن کی کمی برداشت کر رہا ہے۔
اپریل کے وسط میں ملک، اپنے 51 ارب ڈالر کے بیرونی قرضوں کی ادائیگی میں ناکام رہا اور اب 2.9 ارب ڈالر کے بیل آؤٹ پیکیج کے لیے آئی ایم ایف سے بات چیت کر رہا ہے۔
اشیاء خور و نوش کی ہوشربا قیمتوں اور خوراک اور ادویات کی قلت کے خلاف مہینوں سے جاری مظاہروں کے نتیجے میں جولائی میں صدر گوتابایا راجا پاکسے کو اقتدار چھوڑنا پڑا۔
اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ اس نے ایک نظر ثانی شدہ منصوبہ ترتیب دیا ہے جس کا مقصد حاملہ ماؤں اور اسکول کے بچوں سمیت اکیس لاکھ سے زیادہ افراد کو خوراک فراہم کرنا اور پندرہ لاکھ کسانوں اور ماہی گیروں کو روزگار فراہم کرنا ہے۔
اقوام متحدہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس جنوبی ایشیائی ملک میں غربت کی شرح جو گزشتہ سال 13.1 فیصد تھی، اس سال دوگنی ہو کر 25.6 فیصد ہو گئی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران : سیستان و بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشن، 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 9 گرفتار
08/September/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
ٹانک : بی ایچ یو شیخ سلطان پر دوبارہ دھماکا، عمارت کو 80 فیصد نقصان
08/September/2026 👁️ 58 بار دیکھا گیا
کابل : شیعہ کمیونٹی کی اعلیٰ کونسل کے دفتر کا طالبان فورسز کی جانب سے محاصرہ
08/September/2026 👁️ 70 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں قبائلی رہنما ملک نیک محمد محسود فائرنگ سے ہلاک
08/September/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں بی ایل اے کے خلاف کارروائیاں، 3 دہشتگرد ہلاک، ایک گرفتار
08/September/2026 👁️ 67 بار دیکھا گیا
عراق : سلیمانیہ میں داعش سے وابستگی کے الزام میں مطلوب شخص گرفتار
08/September/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26279 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15528 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11816 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9110 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7401 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5102 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C