سعودی عرب اور اسرائیل کے مابین جلد تاریخی معاہدہ کا امکان ہے، امریکی صدر
👁️ 42 بار دیکھا گیا
سعودی عرب اور اسرائیل کے مابین جلد تاریخی معاہدہ کا امکان ہے، امریکی صدر
واشنگٹن (ڈیلی اردو/رائٹرز/ڈی پی اے) امریکی حکام کئی مہینوں سے دیرینہ حریف ممالک سعودی عرب اور اسرائیل کے مابین ایک تاریخی معاہدہ طے کروانے کی کوششوں میں ہیں۔ تاہم ایسے کسی ممکنہ معاہدے سے قبل سعودی عرب کے تحفظات ابھی تک دور نہیں کیے جا سکے۔
امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ سعودی عرب اور اسرائیل کے درمیان معمول کے تعلقات کے قیام کے لیے جلد ہی ایک معاہدہ طے پا سکتا ہے۔ صدر بائیڈن کا یہ بیان ان کے قومی سلامتی کے مشیر کی جدہ میں سعودی حکام کے ساتھ ملاقات کے بعد سامنے آیا۔
امریکی صدر نے بائیڈن نے 2024 کے ملکی صدارتی انتخابات کے سلسلے میں اپنی انتخابی مہم کے لیے عطیات دینے والوں کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا، ”ممکن ہے کہ مصالحت کا عمل شاید جاری ہو۔‘‘ جو بائیڈن نے اس بارے میں مزید کوئی تفصیلات نہ بتائیں۔
امریکی حکام کئی مہینوں سے خطے کے دیرینہ حریف ممالک سعودی عرب اور اسرائیل کے مابین ایک تاریخی معاہدہ کروانے کی کوششیں کر رہے ہیں لیکن سعودی قیادت کی جانب سے ابھی تک اس عمل کے خلاف مزاحمت کی جا رہی ہے۔
امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز کے کالم نگار تھامس فریڈمین نے جمعرات کو شائع ہونے والے اپنے ایک مضمون میں لکھا کہ صدر بائیڈن اس بات پر غور کر رہے ہیں کہ آیا امریکہ اور سعودی عرب کے مابین باہمی سلامتی کے ایک ایسے معاہدے کو آگے بڑھایا جائے، جس میں سعودی عرب اور اسرائیل کے دوطرفہ تعلقات معمول پر آ سکیں۔
وائٹ ہاؤس کے قومی سلامتی کے مشیر اور بائیڈن کے سب سے قابل اعتماد معاونین میں سے ایک جیک سلیوان نے اس ہفتے جدہ میں مشرق وسطیٰ کے لیے امریکی ایلچی بریٹ میکگرک کے ہمراہ سعودی اسرائیلی تعلقات کو معمول پر لانے والے ایک ممکنہ معاہدے کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔
سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دور میں مراکش، سوڈان، بحرین اور متحدہ عرب امارات کے اسرائیل کے ساتھ اسی طرح کے معاہدے طے ہو جانے اور دوطرفہ سفارتی تعلقات کے قیام کے بعد امریکی حکام اب اسرائیل اور سعودی عرب کے درمیان بھی اسی طرح کے ایک سمجھوتے کو عین ممکن سمجھتے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
لبنان میں اسرائیلی حملے، بچے سمیت 7 افراد ہلاک، جھڑپیں شدت اختیار کر گئیں
22/June/2026 👁️ 108 بار دیکھا گیا
سوئٹزرلینڈ مذاکرات میں پیش رفت کے دعوے، مگر ٹرمپ کی ایران کو سخت دھمکی
22/June/2026 👁️ 124 بار دیکھا گیا
کریمیا پر یوکرین کا بڑا حملہ، 4 افراد ہلاک، ایندھن کی فروخت معطل
21/June/2026 👁️ 156 بار دیکھا گیا
یورینیم افزودگی سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، ایرانی صدر پزشکیان
21/June/2026 👁️ 211 بار دیکھا گیا
کراچی میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، خودکش بمبار گرفتار، جیکٹ برآمد
21/June/2026 👁️ 119 بار دیکھا گیا
لبنان میں مداخلت نہ رکی تو ایران پر دوبارہ حملہ کرینگے، امریکی صدر ٹرمپ
21/June/2026 👁️ 130 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8846 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4602 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3296 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2467 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2119 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1916 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C