سعودی عرب اور پاکستان کا دفاعی معاہدہ دو طرفہ ہی رہے گا، ترکی شامل نہیں
👁️ 167 بار دیکھا گیا
سعودی عرب اور پاکستان کا دفاعی معاہدہ دو طرفہ ہی رہے گا، ترکی شامل نہیں
ریاض (ڈیلی اردو/ اے ایف پی) ترکی سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان مجوزہ باہمی دفاعی معاہدے میں شامل نہیں ہوگا۔ اے ایف پی نے سعودی فوج کے ذرائع کے حوالے سے ان قیاس آرائیوں کی تردید کی ہے اور کہا ہے کہ یہ معاہدہ صرف دو طرفہ نوعیت کا ہے۔
اس سے قبل یہ افواہیں گردش کر رہی تھیں کہ بڑھتی ہوئی علاقائی کشیدگی کے تناظر میںسعودی عرب، پاکستان اور ترکی ایک مضبوط عسکری اتحاد بنانے جا رہے ہیں۔ یہ قیاس آرائیاں اس پس منظر میں تھیں کہ گزشتہ موسم گرما میں اسرائیل نے دوحہ میں فلسطینی عسکریت پسند تنظیم حماس کے عہدیداروں کو نشانہ بنایا تھا۔
سعودی ذریعے کے مطابق، ’’یہ سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان دو طرفہ دفاعی معاہدہ ہے اور ایسا ہی رہے گا۔‘‘
خلیجی سفارتی ذریعے نے بھی اس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ترکی کے ساتھ الگ طرز کا تعاون موجود ہے لیکن پاکستان کے ساتھ معاہدہ صرف دو ممالک تک محدود رہے گا۔
گزشتہ سال ہونے والے اس پاک سعودی دفاعی معاہدے خاص طور پر اس کے ممکنہ جوہری پہلو کے حوالے سے سوالات اٹھائے گئے تھے کیونکہ پاکستان ایٹمی صلاحیت رکھتا ہے۔
یہ معاہدہ اس کے چند ماہ بعد سامنے آیا تھا، جب پاکستان اور بھارت کے درمیان چار روزہ شدید جھڑپوں میں 70 سے زائد افراد مارے گئے تھے۔ دونوں ایٹمی قوتیں ایک دوسرے پر عدم استحکام پھیلانے کے لیے عسکریت پسندوں کی پشت پناہی کا الزام لگاتی رہی ہیں۔
سعودی عرب کو اس تنازعے میں کشیدگی کم کرانے میں اہم کردار ادا کرنے والا ملک سمجھا جاتا ہے، جبکہ وہ بھارت کے ساتھ بھی اچھے تعلقات رکھتا ہے۔ بھارتی معیشت بڑی حد تک تیل کی درآمدات پر منحصر ہے اور سعودی عرب اس کا تیسرا بڑا فراہم کنندہ ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کراچی میں آپریشن، کالعدم بی ایل اے اور ٹی ٹی پی کے 5 دہشت گرد گرفتار
17/June/2026 👁️ 83 بار دیکھا گیا
ایران میں حکومتی تبدیلی کی کبھی پروا نہیں کی، امریکی صدر ٹرمپ
17/June/2026 👁️ 94 بار دیکھا گیا
چارسدہ میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، ٹی ٹی پی کے 3 مطلوب دہشت گرد ہلاک
17/June/2026 👁️ 125 بار دیکھا گیا
ماسکو میں روسی آئل ریفائنری کو یوکرینی ڈرون حملے کے بعد آگ بھڑک اٹھی
17/June/2026 👁️ 88 بار دیکھا گیا
پنجاب: اٹک میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک، خودکش جیکٹ برآمد
16/June/2026 👁️ 112 بار دیکھا گیا
اسرائیل نے لبنان پر حملے بند نہ کیے تو سخت جواب دیا جائے گا، ایران
16/June/2026 👁️ 125 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8830 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4562 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3272 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2451 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2094 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1898 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C