سعودی عرب: حج کیلئے غیرملکی عازمین کی آمد شروع
👁️ 63 بار دیکھا گیا
سعودی عرب: حج کیلئے غیرملکی عازمین کی آمد شروع
ریاض (ڈیلی اردو/وی او اے/اے ایف پی) سعودی عرب میں دو سال کی پابندیوں کے بعد غیرملکی عازمین حج کی آمد کا آغاز ہو گیا ہے۔ ہفتے کو پہلی غیر ملکی پرواز مدینہ ایئرپورٹ پر لینڈ کرگئی ہے۔
The first group of 419 #Hajj pilgrims from Bangladesh ???????? were welcomed at King Abdulaziz International Airport in Jeddah a short time ago. #Haramaininfo pic.twitter.com/4Y10cFzNhf
— ???????????????????????????????? (@HaramainInfo) June 5, 2022
کرونا وائرس کی وجہ سے گزشتہ دو برس سے حج کے لیے عازمین کو صرف سعودی عرب کی حدود تک محدود رکھا گیا تھا مگر رواں سال حج کے لیے بیرونِ ملک سے بھی عازمین کو آنے کی اجازت ہے۔
The first #Hajj flight from Pakistan ???????? will depart from the capital Islamabad at 3:30 a.m. tonight (Monday), followed by a series of departures from a number of other cities as part of the Road to Makkah initiative. #Haramaininfo ???? pic.twitter.com/HbYOAEgOBO
— ???????????????????????????????? (@HaramainInfo) June 5, 2022
خبر رساں ادارے ‘اے ایف پی’ کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے سرکاری میڈیا نے رپورٹ کیا کہ انڈونیشیاسے عازمین کا گروپ مدینہ پہنچا ہے جو آئندہ ہفتوں میں حج کے لیے مکہ روانہ ہوگا۔
حج اسلامی مہینے ذی الحج میں ادا کیا جاتا ہے اور اس کے مناسک کا آغاز آٹھ ذی الحج سے ہوجاتا ہے۔ رواں سال جولائی کے مہینے میں حج ادا کیا جائے گا۔
After two years of tight COVID-19 restrictions, the first batch of 145 pilgrims from Jammu and Kashmir departs for Madeenah to perform #Hajj. This year, around 83,000 pilgrims are expected from India. ???? #Haramaininfo pic.twitter.com/rO0xrYYhvF
— ???????????????????????????????? (@HaramainInfo) June 5, 2022
سعودی وزارت حج سے وابستہ محمد البجاوی نے سرکاری چینل الاخباریہ کو بتایا کہ ” آج انڈونیشیا سے عازمین کا پہلا گروپ پہنچا ہے اور ملائیشیا اور بھارت سے پروازیں پہنچنے کا سلسلہ جاری رہے گا۔”
ان کا کہنا تھا کہ ”وبا کی وجہ سے دو سال کے تعطل کے بعد آج ہم سعودی عرب کے باہر سے اللہ کے مہمانوں کا استقبال کرکے بہت خوش ہیں۔”
ان کے بقول سعودی عرب ان عازمین کو سہولیات کی فراہمی کے لیے ”مکمل طور پر تیار” ہے۔
حج دنیا کے بڑے مذہبی اجتماعات میں سے ایک ہے۔ کرونا وائرس کے آغاز سے قبل ہر سال لگ بھگ 25 لاکھ افراد دنیا بھر سے حج کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب کا رخ کرتے تھے۔
مگر کرونا وائرس نے جہاں دنیا بھر میں اجتماعات متاثر ہوئے وہیں حج پر بھی اس کا اثر پڑا اور سعودی حکام نے سال 2020 میں صرف ایک ہزار افراد کو حج کی اجازت دی۔ گزشتہ برس اس تعداد کو کچھ بڑھایا گیا تھا اور مجموعی طور پر 60 ہزار مقامی افراد کو حج کی ادائیگی کی اجازت دی گئی تھی۔
البتہ رواں سال سعودی عرب نے 10 لاکھ ملکی و غیرملکی افراد کو حج کی ادائیگی کی اجازت دی ہے۔سعودی وزات نے اس سال حج کے لیے کچھ پابندیاں بھی لگائی ہیں اور 65 سال تک کی عمر کے ویکسین شدہ افراد یہ فریضہ ادا کرسکیں گے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
لبنان میں اسرائیلی حملے، بچے سمیت 7 افراد ہلاک، جھڑپیں شدت اختیار کر گئیں
22/June/2026 👁️ 110 بار دیکھا گیا
سوئٹزرلینڈ مذاکرات میں پیش رفت کے دعوے، مگر ٹرمپ کی ایران کو سخت دھمکی
22/June/2026 👁️ 134 بار دیکھا گیا
کریمیا پر یوکرین کا بڑا حملہ، 4 افراد ہلاک، ایندھن کی فروخت معطل
21/June/2026 👁️ 167 بار دیکھا گیا
یورینیم افزودگی سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، ایرانی صدر پزشکیان
21/June/2026 👁️ 237 بار دیکھا گیا
کراچی میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، خودکش بمبار گرفتار، جیکٹ برآمد
21/June/2026 👁️ 120 بار دیکھا گیا
لبنان میں مداخلت نہ رکی تو ایران پر دوبارہ حملہ کرینگے، امریکی صدر ٹرمپ
21/June/2026 👁️ 138 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8846 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4602 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3296 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2467 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2119 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1916 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C