سعودی عرب میں غیر قانونی تارکینِ وطن کے خلاف بڑا آپریشن، ہزاروں گرفتار
👁️ 45 بار دیکھا گیا
سعودی عرب میں غیر قانونی تارکینِ وطن کے خلاف بڑا آپریشن، ہزاروں گرفتار
ریاض (ڈیلی اردو) سعودی عرب میں ایک ہفتے کے دوران غیرقانون طور پر مقیم سمیت دیگر قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے ہزاروں تارکین وطن کو گرفتار کیا گیا۔
عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف مہم بھی جاری ہے۔ مختلف ریجنز میں زیر حراست 19 ہزار سے زائد افراد میں سے 8 ہزار 570 کو اقامہ قوانین جبکہ دس ہزار 295 سرحدی خلاف ورزی اور 947 کو لیبر لا کی خلاف ورزی پرحراست میں لیا گیا۔
سعودی حکام کا کہنا ہے کہ مملکت کی سرحدی حدود غیرقانونی طورپر عبورکرنے کی کوشش کرنے پر 224 افراد گرفتار ہوئے جن میں سے 43 فیصد یمنی، 47 فیصد ایتھوپی، 5 فیصد دیگر قومیتوں سے ہیں۔
اسی طرح سعودی عرب کی سرحد غیر قانونی طریقے سے عبور کرکے بیرون ملک جانے کی کوشش کرنے پر سرحدی محافظوں نے 47 افراد کو حراست میں لیا ہے، غیر قانونی تارکین کو نقل و حمل اور پناہ دینے کے الزام میں 5 افراد ہوئے۔
یہ بھی بتایا گیا ہے کہ سیکڑوں تارکین وطن کو ملک بدر کیا جاچکا ہے جبکہ ایسے افراد کو پناہ دینے والوں کے خلاف بھی کارروائی کی جاتی ہے۔ مملکت کے قانون کے مطابق کسی بھی غیر قانونی تارک وطن کو پناہ دینا یا انہیں کسی قسم کی نقل وحمل کی سہولت فراہم کرنا قانون شکنی میں شمار کیاجاتا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بدخشاں میں طالبان کے کمانڈ مرکز پر راکٹ حملہ، اے ایف ایف کا 4 اہلکار ہلاک کرنے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 143 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی بغیر پائلٹ آبدوز قبضے میں لینے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 99 بار دیکھا گیا
ایران کا اردن میں امریکی فوجی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ، 20 میزائل داغے جانے پر اردن کا بیان
09/September/2026 👁️ 118 بار دیکھا گیا
امریکا کا 5 ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ، حملوں کی ویڈیوز بھی جاری
09/September/2026 👁️ 112 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں 48 گھنٹوں کے لیے کرفیو نافذ، اہم شاہراہوں پر آمدورفت بند
09/September/2026 👁️ 155 بار دیکھا گیا
ایران : سیستان و بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشن، 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 9 گرفتار
08/September/2026 👁️ 127 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26284 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15530 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11818 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9117 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7405 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5126 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C