سعودی عرب کے خلاف ٹوئٹس کرنے پر امریکی شہری کو 16 سال قید کی سزا
👁️ 94 بار دیکھا گیا
سعودی عرب کے خلاف ٹوئٹس کرنے پر امریکی شہری کو 16 سال قید کی سزا
واشنگٹن (ڈیلی اردو/اے پی/وی او اے) ایک سعودی نژاد امریکی شہری کے اہل خاندان نے بتایا ہے کہ سعودی عرب میں اسے ایسی ٹوئیٹس کے لیے گرفتار کرکے اذیتیں دی گئیں اور سولہ سال قید کی سزا دی گئی جو اس نے اس وقت کی تھیں جب وہ امریکہ میں تھا۔
دبئی سے اے پی کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فلوریڈا میں رہائش پذیر 72 سالہ سعد ابراہیم المادی کو جو ایک ریٹائرڈ پراجیکٹ منیجر ہیں، گزشتہ نومبر میں اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ سعودی عرب میں مقیم اپنے خاندان سے ملنے گئے تھے ۔
ان کے بیٹے نے ایسوسی ایٹڈ پریس کو بتایا کہ اس ماہ کے شروع میں المادی کو 16 سال قید کی سزا سنا دی گئی۔ انہوں نے اس سلسلے میں واشنگٹن پوسٹ میں شائع ہونے والی تفصیلات کی تصدیق بھی کی۔ المادی امریکہ اور سعودی عرب دونوں ملکوں کے شہری ہیں۔
سعودی عہدیداروں نے اس خبر پر فوری طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔
امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان ویدانت پٹیل نے منگل کو واشنگٹن میں صحافیوں سےگفتگو میں المادی کی گرفتاری کی تصدیق کی۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے اس معاملے کو چینلز کے ذریع اعلیٰ سعودی حکام کےساتھ ریاض اور واشنگٹن ڈی سی دونوں جگہ بھرپور طریقے سے اٹھایا ہے۔ہم اس معاملے پر مسلسل کام کرتے رہیں گے۔ ہم نے کل بھی یہ معاملہ سعودی حکومت کے ارکان کے ساتھ اٹھایا تھا۔
المادی کی سزا ان حالیہ مقدمات کے اس سلسلے کا تازہ ترین واقعہ ہے جن میں سوشل میڈیا کے پلیٹ فارمز پر سعودی حکومت پر تنقید کرنے والے سعودی شہریوں کو طویل مدت کی قید کی سزائیں دی گئیں۔
سعد ابراہیم کے بیٹے نے بتایا کہ ان کے والد کو ان 14 ٹوئٹس پر گرفتار کیا گیا جن میں زیادہ تر حکومتی پالیسیوں اور مبینہ کرپشن پر نکتہ چینی کی گئی تھی۔ یہ پوسٹس سات سال کے دوران کی گئیں تھیں۔
انہوں نے کہا کہ ان کے والد شہری حقوق وغیرہ کے سرگرم کارکن نہیں ہیں بلکہ ایک عام شہری ہیں جنہوں نے امریکہ میں اپنی رہائش کے دوران اپنی رائے کا اظہار کیا۔ کیو نکہ امریکہ میں آزادی اظہار کو آئین کا تحفظ حاصل ہے۔
ان کے بیٹے ابراہیم نے مزید بتایا کہ سعودی حکام نے ان کے خاندان کو خاموش رہنے اور امریکی حکومت کو اس معاملے میں ملوث نہ کرنے کے لیے تنبیہ کی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
امریکہ ایران معاہدے پر اندرونی اختلافات سامنے آ گئے
13/June/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
امریکہ اور ایران کے درمیان امن معاہدہ طے پا چکا، وزیراعظم شہباز شریف
13/June/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
امریکہ اور ایران کے مجوزہ معاہدے کا اسرائیل حصہ نہیں، وزیراعظم نتین یاہو
13/June/2026 👁️ 111 بار دیکھا گیا
بنوں میں ٹارگٹ کلنگ کے دو واقعات، دو پولیس اہلکار ہلاک
13/June/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
ایران کے ساتھ جنگ کے خاتمے پر ’بہترین‘ سمجھوتہ طے پا گیا، امریکی صدر
13/June/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
لکی مروت: مسجد پر خودکش حملے کی کوشش ناکام، حملہ آور مارا گیا، 2 افراد ہلاک
13/June/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8816 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4525 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3257 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2436 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2079 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1884 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C