سندھ: سانگھڑ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے مقامی صحافی ہلاک
👁️ 159 بار دیکھا گیا
سندھ: سانگھڑ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے مقامی صحافی ہلاک
سانگھڑ (ڈیلی اردو) صوبہ سندھ کے ضلع سانگھڑ میں نا معلوم افراد نے فائرنگ کرکے مقامی صحافی کو قتل کردیا۔
تفصیلات کے مطابق سانگھڑ کے شہر جھول میں فائرنگ کا واقعہ پش آیا، جہاں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے مقامی صحافی ہلاک ہوگیا۔
Another journalist killed in Sanghar. Few days ago a journalist was killed in Lahore. Pakistan becoming a very dangerous place for journalists. @MuradAliShahPPP must try his best to arrest the culprits involved in the murder of Murtaza Shar in Sanghar @RSF_en @CPJAsia https://t.co/xUZoRZUybF
— Hamid Mir حامد میر (@HamidMirPAK) January 30, 2022
ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے مقامی صحافی کا بھانجا شدید زخمی ہوا، جسے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ پولیس نے بتایا فائرنگ کا واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ ہے، تفتیش کی جارہی ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جھول میں صحافی میر مرتضیٰ شر کو قتل کرنے والے ملزم گرفتار کرلیا ہے، ملزم علی نواز شر کو اسلحے سمیت گرفتار کیا گیا۔
وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سانگھڑ میں صحافی کے قتل پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اندرون سندھ صحافیوں کی سلامتی چیلنج بن گئی ہے، مراد علی شاہ کو صحافیوں کے معاملات پر وفاق کی تشویش سے آگاہ کیا جائے گا۔
Shocking….. اندرون سندہ صحافیوں کی سلامتی ایک چیلنج بن گیا ہے، وزیر اعلی ٰ مراد شاہ چیف سیکرٹری اور IG Sindh کو صحافیوں کے معاملات پر وفاقی حکومت کی گہری تشویش سے آگاہ کیا جائیگا https://t.co/MsC6T4l5gH
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) January 30, 2022
اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے صحافی کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا بیچ شہر میں صحافی کا قتل پولیس کیلئے شرمندگی کا مقام ہے، سندھ میں صحافیوں کا قتل معمول بن چکا ہے۔
سندھ کے شہر سانگھڑ کے علاقے جھول میں مقامی صحافی مرتضیٰ شر کو بیچ شہر میں گولیاں مار کر قتل کردیا گیا اسلام آباد میں آزادی صحافت کے بھاشن دینے والے بلاول سندھ میں صحافیوں کے قتل پر خاموش ہیں عزیز میمن اور اجے لالوانی کے قاتل پی پی میں اہم عہدوں پر فائز ہیں pic.twitter.com/zrQjwRa8Ce
— Haleem Adil Sheikh (@HaleemAdil) January 30, 2022
حلیم عادل شیخ نے مقتول صحافی کے اہلخانہ سے تعزیت و افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا صحافی عزیز میمن، اجے لالوانی کے قاتل پی پی میں اہم عہدوں پر موجود ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کرم میں نادرا کی موبائل وین پر مسلح افراد کی فائرنگ
21/July/2026 👁️ 216 بار دیکھا گیا
تجارتی جہازوں پر حملہ کیا تو طاقت سے جواب دینگے، سعودی فوجی اتحاد کی حوثیوں کو وارننگ
21/July/2026 👁️ 252 بار دیکھا گیا
ایران میں سرکردہ سنی عالم محمد انور ریگی فائرنگ سے ہلاک
21/July/2026 👁️ 478 بار دیکھا گیا
روسی دارالحکومت ماسکو پر یوکرین کا بڑا ڈرون حملہ، 400 سے زائد ڈرونز استعمال، جنگ میں نئی شدت
21/July/2026 👁️ 420 بار دیکھا گیا
نوشہرہ میں امن جرگہ کے رہنما اعجاز خان ٹارگٹ کلنگ میں ہلاک، تحقیقات شروع
21/July/2026 👁️ 200 بار دیکھا گیا
پاکستان بھارت سرحد پر رات بھر گولہ باری
20/July/2026 👁️ 323 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8963 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4813 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3574 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3466 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2566 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2320 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C