سوئٹزرلینڈ: امریکہ، ایران مذاکرات کا پہلا مرحلہ مکمل، 60 روز میں حتمی معاہدے کیلئے روڈ میپ پر اتفاق
👁️ 294 بار دیکھا گیا
سوئٹزرلینڈ: امریکہ، ایران مذاکرات کا پہلا مرحلہ مکمل، 60 روز میں حتمی معاہدے کیلئے روڈ میپ پر اتفاق
برگن شٹاخ (ڈیلی اردو) سوئٹزرلینڈ میں امریکہ اور ایران کے درمیان ہونے والے تکنیکی مذاکرات کا پہلا مرحلہ مکمل ہو گیا، جہاں پاکستان اور قطر کی ثالثی میں دونوں فریقوں نے 60 روز کے اندر حتمی معاہدے تک پہنچنے کے لیے ایک مشترکہ روڈ میپ پر اتفاق کر لیا۔
پیر کے روز پاکستان اور قطر کی جانب سے جاری مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا کہ مذاکرات کے دوران ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی (ہائی لیول کمیٹی) کے قیام پر بھی اتفاق ہوا، جو پورے مذاکراتی عمل کی سیاسی نگرانی کرے گی، جبکہ تکنیکی سطح کے مذاکرات آئندہ پورا ہفتہ جاری رہیں گے۔
اعلامیے کے مطابق مرکزی مذاکرات کار باقاعدگی سے کمیٹی کو پیش رفت سے آگاہ کریں گے، جبکہ جوہری پروگرام، اقتصادی پابندیوں، نگرانی اور تنازعات کے حل سے متعلق ورکنگ گروپس بھی قائم کیے جائیں گے تاکہ مفاہمتی یادداشت پر مؤثر عمل درآمد یقینی بنایا جا سکے۔
پاکستان اور قطر نے بتایا کہ آبنائے ہرمز سے تجارتی جہازوں کی محفوظ آمد و رفت برقرار رکھنے اور کسی بھی غلط فہمی یا ممکنہ کشیدگی سے بچنے کے لیے ایک خصوصی "ہاٹ لائن" یا رابطہ نظام بھی قائم کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔
اس سے قبل مذاکرات میں شریک ایک امریکی سفارت کار نے بتایا تھا کہ بات چیت کا اہم محور آبنائے ہرمز کی صورتحال، لبنان میں جنگ بندی پر عمل درآمد اور ایران کے حالیہ بیانات سے متعلق وضاحت حاصل کرنا تھا۔
دوسری جانب ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے مذاکرات کو "اہم پیش رفت" قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستانی اور قطری ثالثی کی بدولت لبنان میں جاری جنگ کے خاتمے کی جانب نمایاں پیش رفت ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایران کی تیل اور پیٹروکیمیکل برآمدات پر عائد بعض پابندیوں میں نرمی، بحری نقل و حرکت میں سہولت، بعض منجمد اثاثوں کی واگزاری اور ایران کی تعمیر نو سے متعلق منصوبوں پر بھی مثبت پیش رفت ہوئی ہے۔
عباس عراقچی کے مطابق آئندہ مرحلے میں "لبنان ڈی کنفلکشن سیل" قائم کیا جائے گا، جس کا مقصد لبنان میں کشیدگی کم کرنا اور فریقین کے درمیان طے شدہ اقدامات پر عمل درآمد کی نگرانی کرنا ہوگا۔
مشترکہ اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ جمہوریہ لبنان، امریکہ، ایران، پاکستان اور قطر کی شمولیت سے قائم ہونے والا یہ ڈی کنفلکشن سیل لبنان میں اسرائیلی فوجی کارروائیوں کے خاتمے اور مفاہمتی یادداشت پر مکمل عمل درآمد میں معاون ثابت ہوگا۔
ثالث ممالک نے امید ظاہر کی ہے کہ منظور شدہ روڈ میپ کے تحت آئندہ 60 روز کے اندر امریکہ اور ایران کے درمیان ایک جامع اور حتمی معاہدہ طے پا سکتا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
شام: گرفتار کیے گئے 9 سابق فوجی پائلٹوں نے غوطہ، حلب، دیر الزور اور حماہ میں فضائی حملوں میں حصہ لیا
11/September/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
یمن : حوثیوں کی بڑی پیش قدمی، المخا اور میون جزیرے پر قبضہ، باب المندب میں کشیدگی بڑھ گئی
11/September/2026 👁️ 82 بار دیکھا گیا
سری لنکا: گھر پر دستی بم حملہ، دو کمسن بھائی ہلاک، والد سمیت تین زخمی
11/September/2026 👁️ 54 بار دیکھا گیا
شمالی وزیرستان: دتہ خیل میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 6 دہشتگرد ہلاک
11/September/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان: گرلز سکولوں کو دھمکیوں سے ہزاروں طالبات کی تعلیم متاثر ہونے کا خدشہ
11/September/2026 👁️ 61 بار دیکھا گیا
کرم میں انٹیلی جنس بنیاد پر کارروائی، افغان شہری سمیت 4 دہشتگرد ہلاک
11/September/2026 👁️ 75 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26285 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15532 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11819 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9118 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7410 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5137 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C