سوئٹزرلینڈ مذاکرات میں پیش رفت کے دعوے، مگر ٹرمپ کی ایران کو سخت دھمکی
👁️ 222 بار دیکھا گیا
سوئٹزرلینڈ مذاکرات میں پیش رفت کے دعوے، مگر ٹرمپ کی ایران کو سخت دھمکی
واشنگٹن/برگن شٹاک (ڈیلی اردو/اے پی/اے ایف پی/روئٹرز) سوئٹزرلینڈ کے سیاحتی مقام برگن شٹاک میں امریکہ اور ایران کے درمیان جاری مذاکرات میں پیش رفت کا دعویٰ کیا گیا ہے، تاہم لبنان کی صورتحال اور آبنائے ہرمز سے متعلق اختلافات بدستور برقرار ہیں۔
امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا، “صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ہمیں ہدایت دی ہے کہ ایران کے عوام کے ساتھ تعلقات میں ایک نیا باب کھولا جائے۔ ہم نے صرف چند گھنٹوں میں نمایاں پیش رفت کی ہے اور توقع ہے کہ یہ سلسلہ جاری رہے گا۔”
اتوار کی دوپہر شروع ہونے والے ان مذاکرات میں امریکہ اور ایران کے وفود کے علاوہ پاکستان اور قطر کے نمائندے بھی شریک ہیں، جو ثالثی کا کردار ادا کر رہے ہیں۔
قطر نے بھی مذاکرات کے آغاز کی تصدیق کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ فریم ورک معاہدے کی بنیاد پر تمام متنازع امور پر ایک جامع اور پائیدار معاہدہ طے پا جائے گا۔ یہ مذاکرات اسی مفاہمتی یادداشت کے تحت ہو رہے ہیں، جس پر رواں ہفتے واشنگٹن اور تہران کے درمیان اتفاق ہوا تھا۔
مفاہمتی یادداشت کے مطابق دونوں ممالک نے 60 روز کے اندر ایک حتمی معاہدہ طے کرنے پر اتفاق کیا ہے، جس میں جنگ کے خاتمے، ایران کے جوہری پروگرام، علاقائی کشیدگی، یورینیم افزودگی اور دیگر حساس معاملات کو شامل کیا گیا ہے۔
تاہم مذاکرات کو لبنان کی صورتحال ایک بڑا چیلنج بنی ہوئی ہے۔ اگرچہ معاہدے میں لبنان میں جنگ بندی بھی شامل ہے، لیکن اسرائیلی فوج اور حزب اللہ کے درمیان کشیدگی مکمل طور پر ختم نہیں ہو سکی۔
اسی دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم "ٹروتھ سوشل" پر ایران کو سخت انتباہ کرتے ہوئے کہا کہ تہران فوری طور پر لبنان میں اپنے حمایت یافتہ مسلح گروہوں کو کارروائیاں روکنے کا کہے۔
انہوں نے خبردار کیا، “اگر ایسا نہ ہوا تو ہم ایران کو دوبارہ سخت نشانہ بنائیں گے، جیسا گزشتہ ہفتے کیا تھا، بلکہ اس سے بھی زیادہ شدت کے ساتھ۔”
ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ اگر 60 دن کے اندر ایران کے ساتھ حتمی معاہدہ نہ ہو سکا تو امریکہ آبنائے ہرمز سے گزرنے والے بحری جہازوں پر ٹول ٹیکس عائد کرنے پر غور کر سکتا ہے۔ عبوری معاہدے کے تحت اس اہم عالمی آبی گزرگاہ سے 60 روز تک جہازوں کو بغیر کسی اضافی فیس کے گزرنے کی اجازت دی گئی ہے تاکہ عالمی توانائی کی ترسیل متاثر نہ ہو۔
دوسری جانب اسرائیلی فوج نے بھی عندیہ دیا ہے کہ جنگ دوبارہ شروع ہونے کا خطرہ برقرار ہے۔
اسرائیلی آرمی چیف لیفٹیننٹ جنرل ایال زمیر نے جنوبی لبنان میں فوجیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ جنگ بندی انتہائی نازک ہے اور فوج کو کسی بھی ممکنہ تصادم کے لیے مکمل طور پر تیار رہنا ہوگا۔
تجزیہ کاروں کے مطابق اگرچہ مذاکرات میں بعض شعبوں میں پیش رفت ہوئی ہے، تاہم لبنان، حزب اللہ، آبنائے ہرمز اور ایران کے جوہری پروگرام جیسے اہم معاملات پر اختلافات برقرار ہیں، جس کے باعث خطے میں کشیدگی کسی بھی وقت دوبارہ شدت اختیار کر سکتی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
اردن میں ایرانی حملوں کے دوران دو امریکی فوجی ہلاک، متعدد زخمی، ایک لاپتہ
19/July/2026 👁️ 166 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیل کے دو فضائی حملوں میں 9 فلسطینی ہلاک
19/July/2026 👁️ 142 بار دیکھا گیا
بنوں میں سیکورٹی فورسز کے آپریشنز جاری، مزید 3 دہشت گرد ہلاک، سرچ آپریشن میں 28 مشتبہ افراد گرفتار
19/July/2026 👁️ 124 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں خودکش حملے کا بڑا منصوبہ ناکام، ایک دہشت گرد ہلاک
19/July/2026 👁️ 139 بار دیکھا گیا
ڈیرہ اسماعیل خان میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، کالعدم تنظیم کا انتہائی مطلوب کمانڈر ہلاک
19/July/2026 👁️ 135 بار دیکھا گیا
حوثیوں کے سعودی عرب پر حملوں سے پاکستان کے براہ راست متاثر ہونے کا خدشہ
18/July/2026 👁️ 293 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8957 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4803 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3567 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 2985 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2561 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2316 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C