سوڈان: ایک بار پھر بغاوت ناکام، فوجی سربراہ سمیت کئی اعلیٰ افسران گرفتار
👁️ 114 بار دیکھا گیا
سوڈان: ایک بار پھر بغاوت ناکام، فوجی سربراہ سمیت کئی اعلیٰ افسران گرفتار
خرطوم (ڈیلی اردو/ نیوز ایجنسی) سوڈان میں اس ماہ کے آغاز میں اقتدار پر قبضہ کرنے کی کوشش میں ملوث جوائنٹ چیفس آف سٹاف کے سربراہ کو اعلیٰ افسروں سمیت گرفتار کر لیا گیا ہے۔
سوڈان نیوز ایجنسی کے مطابق اقتدار پر قبضے کی کوشش جوائنٹ چیفس آف سٹاف کے سربراہ جنرل ہاشم عبدالمطلب احمد، مسلح افواج اور سیکیورٹی سروسز کے ایک درجن سے زائد اعلیٰ افسروں نے اسلامی تحریک اور نیشنل کانگریس پارٹی کے ساتھ مل کر کی تھی۔
نیوز ایجنسی کے مطابق سوڈان کی فوج نے کہا ہے کہ ناکام فوجی بغاوت کے بعد، فوج کے سربراہ کے علاوہ کئی اعلیٰ افسران کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
سوڈانی فوج نے بدھ کی رات گئے جاری ہونے والے ایک بیان میں بتایا ہے کہ اس نے ملک کے جوائنٹ چیفز آف اسٹاف، جنرل ہاشم عبد المطلب بابکر سمیت ایک درجن اعلیٰ افسران کو گرفتار کر لیا ہے۔
سوڈان نیوز ایجنسی نے خبر دی ہے کہ نیشنل انٹیلی جنس اور سیکیورٹی سروس نے فوج کے افسران کے علاوہ نیشنل کانگریس پارٹی کے اسلامی تحریک سے وابستہ قائدین کو بھی اس سازش میں شامل کر لیا گیا ہے۔
اس ماہ تختہ الٹنے کی یہ دوسری کوشش تھی۔ اس ماہ کے آغاز پر ملٹری کونسل جس نے اپریل میں طویل عرصے تک حکومت کرنے والے لیڈر عمر البشیر کو اقتدار سے ہٹایا تھا، بتایا ہے کہ اس نے 11 جولائی کو ناکام بغاوت کے بعد 16 اعلیٰ حاضر سروس افسران اور ریٹائرڈ افسران کو گرفتار کیا گیا۔
تختہ الٹنے کی اس تازہ ترین کوشش کے بارے میں کونسل نے بتایا ہے کہ ’’ناکام بغاوت شاندار انقلاب کی جگہ لینے اور نیشنل کانگریس کی سابق حکومت کو دوبارہ اقتدار میں لانے کی کوشش کر رہی تھی۔ اور متوقع سیاسی حل جس کا مقصد سویلین ریاست قائم کرنا ہے، اسے راستے سے ہٹانے کی کوشش کی گئی۔
اپریل میں طویل عرصے تک اقتدار میں رہنے والے مطلق العنان، عمر البشیر کو ہٹانے کے کچھ ہی دنوں بعد، چیف آف اسٹاف کا تقرر کیا گیا تھا، جس سے قبل 30 برس تک جاری رہنے والی صدارت کے خلاف کئی ماہ تک احتجاجی مظاہرے ہوتے رہے۔
بغاوت کی یہ کوشش ایسے وقت کی گئی جب حکمراں فوجی کونسل احتجاج کرنے والے رہنماؤں کے ساتھ مذاکرات کر رہی ہے، جس کا مقصد مشترکہ سویلین اور فوجی حکومت تشکیل دینا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
شمالی وزیرستان میں چیک پوسٹ پر خودکش حملہ ناکام، 4 حملہ آور ہلاک
03/June/2026 👁️ 281 بار دیکھا گیا
امریکی طیاروں نے ایک بار پھر ایران میں فضائی حملے کیے، پاسداران انقلاب کی جوابی کارروائیاں
03/June/2026 👁️ 156 بار دیکھا گیا
ٹانک میں دہشت گردوں کی فائرنگ، چھٹی پر آیا پولیس اہلکار ہلاک
03/June/2026 👁️ 154 بار دیکھا گیا
جزوی جنگ بندی کے باوجود لبنان میں اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جھڑپیں جاری
03/June/2026 👁️ 326 بار دیکھا گیا
بنوں: دہشت گردوں نے گیس پائپ لائن دھماکے سے اڑا دی، پشاور میں دھماکا
03/June/2026 👁️ 274 بار دیکھا گیا
لبنان میں طویل المدتی اسرائیلی قبضہ ناقابلِ قبول ہے، فرانس
03/June/2026 👁️ 474 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8783 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4464 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3190 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2366 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2049 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1861 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C