سوڈان: جنرل عبدالفتاح البرہان نے جنگ بندی کی امریکی تجویز مسترد کردی
👁️ 248 بار دیکھا گیا
سوڈان: جنرل عبدالفتاح البرہان نے جنگ بندی کی امریکی تجویز مسترد کردی
خرطوم (ڈیلی اردو/اے ایف پی/ڈی پی اے) سوڈان کے اعلیٰ ترین جنرل نے امریکی قیادت میں ثالثوں کی جانب سے پیش کی گئی جنگ بندی کی تجویز کو ’’اب تک کی بدترین‘‘ تجویز قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا، جو 30 ماہ سے جاری تباہ کن جنگ کے خاتمے کی کوششوں کے لیے ایک بڑا دھچکا ہے۔ فوج کی جانب سے اتوار کی شب جاری کردہ ویڈیو پیغام میں جنرل عبدالفتاح البرہان نے کہا کہ یہ تجویز ناقابلِ قبول ہے اور ثالث ’’متعصب‘‘ ہیں۔
سوڈان اپریل 2023 سے اس وقت شدید انتشار کا شکار ہوا، جب فوج اور طاقتور نیم فوجی تنظیم ریپڈ سپورٹ فورسز (آر ایس ایف) کے درمیان طاقت کی کشمکش کھلے عام جھڑپوں میں بدل گئی، جس نے دارالحکومت خرطوم سمیت ملک بھر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
اقوامِ متحدہ کے مطابق یہ تباہ کن جنگ 40 ہزار سے زیادہ افراد کی ہلاکت کا سبب بنی ہے، تاہم امدادی تنظیموں کا کہنا ہے کہ یہ تعداد حقیقت میں اس سے کہیں زیادہ ہو سکتی ہے۔ جنگ نے دنیا کا سب سے بڑا انسانی بحران پیدا کر دیا ہے، جس میں ایک کروڑ 40 لاکھ سے زائد لوگ بے گھر ہوئے، بیماریوں کے پھیلاؤ میں اضافہ ہوا اور ملک کے کئی حصے قحط کے دہانے پر پہنچ گئے ہیں۔
'کواڈ‘ کے نام سے معروف یہ ثالث گروپ گزشتہ دو برس سے لڑائی روکنے اور سوڈان کو دوبارہ جمہوری منتقلی کے راستے پر لانے کی کوشش کر رہا ہے، جو 2021 کی فوجی بغاوت کے بعد بری طرح متاثر ہوا تھا۔ اس میں امریکا، سعودی عرب، مصر اور متحدہ عرب امارات شامل ہیں۔
اس ماہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وہ سوڈان کی جنگ ختم کرنے کے لیے زیادہ توجہ دینے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ ان کے بقول سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے وائٹ ہاؤس کے دورے کے دوران انہیں اس معاملے پر کردار ادا کرنے پر زور دیا تھا۔
افریقی امور کے لیے امریکی مشیر مسعد بولوس نے ایسوسی ایٹڈ پریس کو بتایا کہ تازہ ترین تجویز میں تین ماہ کی انسانی بنیادوں پر جنگ بندی اور اس کے بعد نو ماہ کے سیاسی عمل کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ دارفور کےشہر الفاشر میں نیم فوجی دستوں کی مبینہ ہلاکتوں پر عالمی غم و غصے کے بعد آر ایس ایف نے اس جنگ بندی پر آمادگی ظاہر کی تھی۔
تاہم جنرل عبدالفتاح برہان نے اس تجویز کو ’’اب تک کی بدترین دستاویز‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس میں ’’افواج کو ختم، سکیورٹی اداروں کو تحلیل اور ملیشیا کو وہیں برقرار رکھا گیا ہے۔‘‘
ان کا اشارہ آر ایس ایف کی طرف تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’’اگر ثالثی اسی سمت میں چلتی رہی تو ہم اسے جانبدار ثالثی تصور کریں گے۔‘‘
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
عراق: وادی الشای میں عراقی فضائی حملے، داعش کا اہم کمانڈر ہلاک
11/September/2026 👁️ 49 بار دیکھا گیا
پشاور میں سی ٹی ڈی آپریشن، داعش خراسان کے اہم کمانڈر سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
11/September/2026 👁️ 44 بار دیکھا گیا
بدخشاں میں طالبان کے کمانڈ مرکز پر راکٹ حملہ، اے ایف ایف کا 4 اہلکار ہلاک کرنے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 143 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی بغیر پائلٹ آبدوز قبضے میں لینے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 101 بار دیکھا گیا
ایران کا اردن میں امریکی فوجی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ، 20 میزائل داغے جانے پر اردن کا بیان
09/September/2026 👁️ 119 بار دیکھا گیا
امریکا کا 5 ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ، حملوں کی ویڈیوز بھی جاری
09/September/2026 👁️ 113 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26285 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15531 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11819 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9118 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7406 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5127 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C