سوڈان میں فوج اور نیم فوجی دستوں کے درمیان لڑائی تیسرے ہفتے میں داخل، 500 سے زائد ہلاکیتں
👁️ 27 بار دیکھا گیا
سوڈان میں فوج اور نیم فوجی دستوں کے درمیان لڑائی تیسرے ہفتے میں داخل، 500 سے زائد ہلاکیتں
خرطوم (ڈیلی اردو/اے ایف پی/ڈی پی اے/رائٹرز) جنگی طیاروں نے خرطوم پر تازہ بمباری کی ہے، جب کہ سوڈان کی فوج اور نیم فوجی دستوں کے درمیان لڑائی تیسرے ہفتے میں داخل ہو گئی ہے۔ اقوام متحدہ نے خبردار کیا کہ یہ افریقی ملک ہر گزرتے دن کے ساتھ ٹوٹ رہا ہے۔
سوڈان کے دارالحکومت میں 72 گھنٹے کی جنگ بندی معاہدے کے باوجود تازہ فضائی حملوں اور توپ خانے سے فائرنگ کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ حالیہ دو ہفتوں میں جنگ بندی کے متعدد معاہدے ہوئے ہیں لیکن اس کے باوجود جھڑپیں شروع ہو جاتی ہیں۔ ملکی فوج اور پیرا ملٹری گروپ ریپڈ سپورٹ فورسز نے ایک ان تازہ جھڑپوں کی ذمہ داری ایک دوسرے پر عائد کی ہے۔
خیال رہے کہ ملک پر کنٹرول حاصل کرنے کے لیے جنرل عبدالفتاح البرہان کی قیادت والی ملکی فوج اور ان کے حریف بن جانے والے سابق نائب محمد حمدان دقلو کی قیادت والے نیم فوجی دستے (آر ایس ایف) کے درمیان پندرہ اپریل سے جنگ جاری ہے۔
اس افریقی ملک میں جاری لڑائی اب تیسرے ہفتے میں داخل ہو چکی ہے۔ دوسری جانب اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گوٹیرش نے سعودی ملکیتی العربیہ ٹیلی ویژن سے بات کرتے ہوئے کہا ہے، ”جب ملک ٹوٹ رہا ہو تو کسی کو اقتدار کے لیے لڑنے کا کوئی حق نہیں ہے۔‘‘
غیر ملکیوں کا انخلا جاری
دریں اثنا امریکہ سمیت مختلف ممالک اپنے سفارتی عملے اور دیگر شہریوں کو خصوصی پروازوں اور بندرگاہی راستوں کے ذریعے نکال رہے ہیں۔ انڈونیشیا اقوام متحدہ کے اندازوں کے مطابق اس لڑائی میں پانچ سو سے زائد افراد ہلاک اور چار ہزار سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔ اقوام متحدہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ لڑائی کی وجہ سے کم از کم 75 ہزار افراد اندرون ملک بے گھر ہو چکے ہیں۔
سوڈان تنازعے کے خطے پر اثرات
دریں اثنا سوڈان کے سابق وزیر اعظم عبد اللہ حمدوک نے ہفتے کے روز خبردار کیا ہے کہ افریقی ملک میں تنازعہ کو جلد حل نہ کیا گیا تو یہ دنیا کی بدترین خانہ جنگیوں میں سے ایک بن سکتا ہے۔
دوسری جانب اقوام متحدہ کے ورلڈ فوڈ پروگرام (ڈبلیو ایف پی) نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ سوڈان میں جاری لڑائی مشرقی افریقہ کے پورے خطے کو انسانی بحران میں ڈال سکتی ہے۔ ڈبلیو ایف پی کے ڈائریکٹر مارٹن فرک کے مطابق سوڈان کی ایک تہائی آبادی لڑائی شروع ہونے سے پہلے ہی بھوک سے مر رہی تھی۔
مارٹن فرک کا جرمن دارالحکومت میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا، ”اب وہاں ہر چیز کی قلت ہے اور اشیائے خور ونوش کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں۔‘‘
دوسری جانب سوڈان کے پڑوسی ممالک چاڈ اور جنوبی سوڈان میں بھی اشیا کی قمیتوں میں اچانک اضافہ جاری ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
امریکہ نے ایرانی تیل کی برآمدات پر عارضی پابندیاں نرم کر دیں، 60 روزہ لائسنس جاری
23/June/2026 👁️ 2 بار دیکھا گیا
ایران میں کریک ڈاؤن، “دشمن سے تعاون” کے الزام میں 3 ہزار سے زائد گرفتاریاں
23/June/2026 👁️ 3 بار دیکھا گیا
بلوچ یکجہتی کمیٹی کی سربراہ ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ اور صبغت اللہ شاہ کو عمر قید
23/June/2026 👁️ 9 بار دیکھا گیا
ماسکو پر 60 ڈرون حملے ناکام، یوکرین میں روسی حملوں سے 5 افراد ہلاک
23/June/2026 👁️ 7 بار دیکھا گیا
لبنان میں حزب اللہ کا اسرائیل کے خلاف دفاعی کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان
23/June/2026 👁️ 7 بار دیکھا گیا
سوئٹزرلینڈ: امریکہ، ایران مذاکرات کا پہلا مرحلہ مکمل، 60 روز میں حتمی معاہدے کیلئے روڈ میپ پر اتفاق
23/June/2026 👁️ 13 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8847 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4603 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3298 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2469 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2121 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1916 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C