08/February/2026

سوڈان میں پیراملٹری فورسز کا ڈرون حملہ، بچوں سمیت 24 افراد ہلاک

👁️ 181 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
سوڈان میں پیراملٹری فورسز کا ڈرون حملہ، بچوں سمیت 24 افراد ہلاک

سوڈان میں پیراملٹری فورسز کا ڈرون حملہ، بچوں سمیت 24 افراد ہلاک

خرطوم (ڈیلی اردو) وسطی سوڈان میں ہفتے کے روز نیم فوجی گروپ ریپڈ سپورٹ فورسز کے ایک ڈرون حملے میں بے گھر خاندانوں کو لے جانے والی ایک گاڑی کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں کم از کم 24 افراد ہلاک ہو گئے، جن میں آٹھ بچے بھی شامل تھے۔

 

سوڈان ڈاکٹرز نیٹ ورک کے مطابق یہ حملہ شمالی کردفان صوبے کے شہر رہاد کے قریب ہوا۔ متاثرہ گاڑی ان افراد کو لے جا رہی تھی جو دوبیکر کے علاقے میں جاری لڑائی سے جان بچا کر بھاگے تھے۔ کئی زخمیوں کو علاج کے لیے رہاد منتقل کیا گیا، جہاں پہلے ہی طبی سہولیات کی شدید کمی ہے۔

 

ڈاکٹروں کی تنظیم نے عالمی برادری اورانسانی حقوق کی تنظیموں سے مطالبہ کیا کہ وہ ’’فوری کارروائی کریں تاکہ شہریوں کو تحفظ دیا جا سکے اور RSF کی قیادت کو ان خلاف ورزیوں پر براہِ راست جواب دہ ٹھہرایا جائے۔‘‘

 

ریپڈ سپورٹ فورسز کی جانب سے فوری طور پر کوئی ردِعمل سامنے نہیں آیا۔ یہ گروہ گزشتہ تقریباً تین برس سے سوڈانی فوج کے خلاف اقتدار کی جنگ میں مصروف ہے۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C