سوڈان میں ڈرون حملہ، 60 افراد ہلاک
👁️ 291 بار دیکھا گیا
سوڈان میں ڈرون حملہ، 60 افراد ہلاک
خرطوم (ڈیلی اردو/اے ایف پی) سوڈان کے مشرقی شہر الفاشر میں بے گھر افراد کی ایک پناہ گاہ پر ایک ڈرون حملے میں کم از کم 60 افراد ہلاک ہو گئے۔
الفاشر کی مزاحمتی کمیٹی نے کہا کہ ریپڈ سپورٹ فورسز نے ایک یونیورسٹی کے گراؤنڈ میں قائم دار الارقم ڈسپلیسمنٹ سینٹر کو نشانہ بنایا۔
مزاحمتی کمیٹی کے بیان کے مطابق لاشیں زیر زمین پناہ گاہوں میں پھنسی ہوئی ہیں۔ کمیٹی نے اسے ’’قتل عام‘‘ قرار دیتے ہوئے عالمی برادری سے مداخلت کا مطالبہ کیا۔
مقامی مزاحمتی کمیٹیاں ان امدادی کارکنوں پر مشتمل ہیں جو امداد کو مربوط کرتی ہیں اور سوڈان کے تنازعے میں مظالم کو دستاویزی شکل میں محفوظ کرتی ہیں۔
خیال رہے کہ سوڈان کی ریپڈ سپورٹ فورسز (آر ایس ایف) اپریل 2023 سے باقاعدہ فوج کے ساتھ جنگ میں مصروف ہے۔ اس تنازعہ کے سبب ہزاروں افراد ہلاک، لاکھوں بے گھر اور تقریباً 25 ملین شدید بھوک کا شکار ہیں۔
دارفور کے وسیع علاقے میں آخری ریاستی دارالحکومت الفاشر، جنگ کا تازہ ترین اسٹریٹیجک محاذ بن گیا ہے، جہاں آر ایس ایف اپنی طاقت کو مستحکم کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔
RSF کے محاصرے کو تقریباً 18 ماہ گزر چکے ہیں۔ الفاشر میں 400,000 شہری پھنسے ہوئے ہیں اور وہاں تقریباً سب کچھ ختم ہو چکا ہے۔
مقامی مزاحمتی کمیٹیوں کے مطابق، شہر کے زیادہ تر سوپ کچن خوراک کی کمیابی کی وجہ سے بند کر دیے گئے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
امریکہ ایران معاہدہ مکمل، آبنائے ہرمز کھل گئی، صدر ٹرمپ کا اعلان
15/June/2026 👁️ 125 بار دیکھا گیا
امریکہ اور ایران کے درمیان امن معاہدہ طے پا گیا، پاکستانی وزیراعظم
15/June/2026 👁️ 131 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی حملوں میں 6 فلسطینی ہلاک
15/June/2026 👁️ 107 بار دیکھا گیا
بیروت پر اسرائیلی حملے کے بعد ایران کا سخت ردعمل
15/June/2026 👁️ 116 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے 10 واقعات میں مائننگ بارودی مواد کے استعمال کا انکشاف
15/June/2026 👁️ 178 بار دیکھا گیا
بیروت پر اسرائیلی حملہ، حزب اللہ کے سینئر کمانڈر علی موسی دقدوق 5 ساتھیوں سمیت ہلاک
15/June/2026 👁️ 107 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8828 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4555 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3269 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2449 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2089 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1896 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C