سپائڈر ویب آپریشن: یوکرین کا روسی فضائیہ پر کاری وار، 7 ارب ڈالر کا نقصان
👁️ 139 بار دیکھا گیا
سپائڈر ویب آپریشن: یوکرین کا روسی فضائیہ پر کاری وار، 7 ارب ڈالر کا نقصان
کییف+ ماسکو (ڈیلی اردو/بی بی سی/نیوز ایجنسیاں) یوکرین نے جس ہمت اور ذہانت کے ساتھ روسی فضائیہ پر حملے کیے ان کی شدت کو بیان کرنا مشکل ہے۔
اگرچہ ہم یوکرین کے اس دعوے کی آزادانہ طور پر تصدیق نہیں کر سکتے کہ ان حملوں سے روس کو 7 ارب ڈالر کا نقصان پہنچا ہے تاہم یہ بات واضح ہے کہ ’آپریشن سپائڈر ویب‘ ایک زبردست نفسیاتی اور پروپیگنڈا کی کامیابی ضرور ہے۔
یوکرینی اسے روس کے حملے کے بعد ہونے والی چند دیگر بڑی عسکری کامیابیوں کے برابر سمجھ رہے ہیں، جیسے 2022 میں بحیرہ اسود میں روسی بحری بیڑے کے فلیگ شپ جہاز ’موسکوا‘ کو ڈبونا، کرچ پل پر حملہ اور 2023 میں سیواستوپول کی بندرگاہ پر میزائل حملہ۔
یوکرین کی فوجی انٹیلیجنس ایجنسی ایس بی یو کی جانب سے میڈیا کو دی گئی معلومات کے مطابق حالیہ کارروائی اب تک کی سب سے پیچیدہ تھی۔
اس منصوبے پر 18 ماہ تک کام ہوتا رہا۔ درجنوں چھوٹے ڈرونز چوری چھپے روس میں داخل کیے گئے، مال بردار ٹرکوں میں خاص خفیہ خانوں میں چھپائے گئے، پھر انھیں روس کے مختلف شہروں میں لے جا کر وہاں سے قریبی فضائی اڈوں پر ریموٹ کنٹرول کے ذریعے چھوڑا گیا۔
یوکرینی دفاعی تجزیہ کار سرہی کزان نے یوکرینی ٹی وی کو بتایا کہ ’دنیا کی کوئی خفیہ ایجنسی آج تک ایسا آپریشن نہیں کر سکی۔‘
انھوں نے کہا ’(روس کے) یہ سٹریٹیجک بمبار طیارے یوکرین پر طویل فاصلے تک میزائل حملے کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ ان کی مجموعی تعداد صرف 120 ہے، جن میں سے ہم نے 40 کو نشانہ بنایا۔ یہ ایک ناقابل یقین تعداد ہے۔‘
اگرچہ اصل نقصان کا اندازہ لگانا مشکل ہے لیکن یوکرین کے معروف ملٹری بلاگر اولیکساندر کووالینکو کے مطابق چاہے یہ بمبار طیارے اور کمانڈ اینڈ کنٹرول جہاز مکمل طور پر تباہ نہ بھی ہوئے ہوں، تب بھی اس حملے کا اثر بہت بڑا ہے۔
انھوں نے اپنے ٹیلیگرام چینل پر لکھا: ’نقصان اس قدر شدید ہے کہ روسی فوجی و صنعتی نظام، اپنی موجودہ حالت میں مستقبل قریب میں ان طیاروں کو دوبارہ قابلِ استعمال نہیں بنا سکے گا۔‘
یہ بمبار طیارے جن میں Tu-95، Tu-22 اور Tu-160 شامل ہیں اب مزید تیار نہیں کیے جا رہے۔ ان کی مرمت کرنا مشکل ہے اور نئے بنانا تقریباً ناممکن۔
انھوں نے خاص طور پر آواز کی رفتار سے تیز اُڑنے والے Tu-160 طیارے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس کی تباہی روس کے لیے سب سے بڑا نقصان ہے۔
انھوں نے لکھا: ’آج روسی فضائیہ نے صرف دو اہم طیارے نہیں کھوئے بلکہ اپنے بیڑے کے دو ایسے طیارے کھو دیے جو گویا کسی قیمتی خزانے جیسے تھے۔‘
اصل نقصان کتنا ہوا، یہ کہنا ابھی مشکل ہے۔ ہو سکتا ہے تجزیہ کاروں کا اندازہ درست ہو یا کچھ مبالغہ آرائی ہو لیکن ’آپریشن سپائڈر ویب‘ نے صرف روس ہی نہیں بلکہ یوکرین کے مغربی اتحادیوں کو بھی ایک اہم پیغام دے دیا ہے۔
بی بی سی یوکرینی سروس کے سویتوسلاو خومینکو یاد کرتے ہیں کہ حال ہی میں ان کی کیئو میں ایک حکومتی اہلکار سے ملاقات ہوئی۔ وہ اہلکار خاصا پریشان اور مایوس نظر آ رہا تھا۔
انھوں نے کہا: ’سب سے بڑا مسئلہ یہ ہے کہ امریکیوں نے مان لیا ہے کہ ہم یہ جنگ ہار چکے ہیں اور وہ ہر بات اسی سوچ کی بنیاد پر کرتے ہیں۔‘
یوکرینی دفاعی صحافی ایلیا پونو مارینکو نے ایکس پر لکھا ’ایسا ہی ہوتا ہے جب ایک خوددار قوم جو حملے میں گھری ہو اور ہر اس آواز کو نظر انداز کر دے جو کہتی ہیں: ’یوکرین کے پاس صرف چھ ماہ بچے ہیں۔۔۔ آپ کے پاس اب کوئی پتا نہیں بچا۔ ہتھیار ڈال دو۔ روس کو شکست نہیں دی جا سکتی۔‘
کاروباری جریدے بزنس یوکرین نے ایک مختصر ٹویٹ میں لکھا: ’لگتا ہے یوکرین کے پاس بھی کچھ کارڈز بچے ہیں۔ آج زیلنسکی نے کنگ آف ڈرونز کھیل دیا۔‘
یہی پیغام لے کر یوکرین کے نمائندے استنبول پہنچ رہے ہیں جہاں وہ کریملن کے نمائندوں کے ساتھ جنگ بندی مذاکرات کے ایک نئے دور میں شرکت کریں گے اور وہ پیغام ہے کہ یوکرین اب بھی لڑ رہا ہے اور اس کا پیچھے ہٹنے کا کوئی ارادہ نہیں۔
کیئو میں ایک حکومتی اہلکار نے سویتوسلاو خومینکو کو بتایا: ’امریکی سمجھتے ہیں کہ ان کا کام ہمارے لیے ہتھیار ڈالنے کی بہترین شرائط طے کرنا ہے۔‘
انھوں نے مزید کہا ’پھر جب ہم ان کا شکریہ نہیں ادا کرتے تو وہ ناراض ہو جاتے ہیں۔ لیکن ہم شکریہ کیوں ادا کریں؟ ہم تو یہ مانتے ہی نہیں کہ ہم ہار چکے ہیں۔‘
اگرچہ روس دونباس کے میدانِ جنگ میں آہستہ آہستہ پیش قدمی کر رہا ہے مگر یوکرین کا روس اور ٹرمپ کی قیادت میں امریکی حکومت کو پیغام واضح ہے: کیئو کو اتنا کمزور نہ سمجھیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران سے تعلقات بہتر نہ ہوئے تو پرانی کشیدگی دوبارہ جنم لے سکتی ہے، امریکی صدر ٹرمپ
16/June/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
روس کے حملے میں کییف کا ہزار سالہ مذہبی ورثہ بھی نشانہ بن گیا
16/June/2026 👁️ 77 بار دیکھا گیا
چین کی بڑھتی فوجی طاقت پر دنیا میں تشویش
16/June/2026 👁️ 77 بار دیکھا گیا
حزب اللہ کے مکمل خاتمے تک جنگ جاری رہے گی، اسرائیل وزیر قومی سلامتی
16/June/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
کرم میں گھر پر ڈرون حملہ، ماں بیٹے سمیت 4 افراد ہلاک، 8 زخمی
16/June/2026 👁️ 75 بار دیکھا گیا
سوڈان میں 5 ماہ کے دوران ڈرون حملوں میں ایک ہزار سے زائد عام شہری ہلاک
16/June/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8828 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4558 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3270 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2449 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2090 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1897 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C