سکھر: ’’زبردستی شادی‘‘ سے انکار پر ہندو لڑکی کو گولیاں مار کر ہلاک کردیا
👁️ 134 بار دیکھا گیا
سکھر: ’’زبردستی شادی‘‘ سے انکار پر ہندو لڑکی کو گولیاں مار کر ہلاک کردیا
سکھر (ڈیلی اردو/انڈپینڈنٹ اردو) ضلع سکھر کی پولیس کے مطابق روہڑی کے قریب 16 سالہ ہندو لڑکی پوجا کماری کو چند ملزمان نے گھر میں گھس کر مبینہ طور پر اغوا کرنے کی کوشش کی اور مزاحمت کرنے پر گولیاں مار کر ہلاک کر دیا ہے۔
https://twitter.com/AyazLatifPalijo/status/1505947390574055425?t=cci_fJoc_E-1WU7xYfoGNw&s=19
پولیس کے مطابق یہ واقعہ صوبہ سندھ کے ضلع سکھر کے علاقے روہڑی کے قریب پٹنی تھانہ کی حدود میں واقع چھوہارا منڈی کے قریب پیش آیا ہے۔
سینیئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) سکھر سنگھار ملک نے پیر کی شام سکھر میں مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ پوجا کماری کو قتل کرنے والے مرکزی ملزم واحد بخش لاشاری کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور آلہ قتل بھی پولیس نے برآمد کر لیا ہے۔
ایس ایس پی سکھر کے مطابق ملزم واحد بخش نے مقتولہ پوجا کماری سے شادی کرنے کے لیے انہیں اغوا کرنا چاہتا تھا۔
ان کے مطابق اسی مقصد سے ملزم مقتولہ کے گھر میں گھسا، مگر مقتولہ نے ملزم کے ساتھ جانے سے انکار کرتے ہوئے مزاحمت کی، جس پر ملزم نے لڑکی کے سر میں گولیاں مار کر قتل کر دیا۔
واقعے کے بعد ورثا نے مقتولہ پوجا کماری کی لاش قومی شاہراہ پر رکھ کر دھرنا دیا، جس کے بعد ملک کی سب سے مصروف شاہراہ پر گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں۔
سکھر کے صحافی تاج رند نے انڈپینڈنٹ اردو کو بتایا کہ ’قومی شاہراہ پر دھرنے کے باعث سندھ سے ملک بھر کی طرف جانے اور آنے والی گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں۔‘
’دھرنا دو گھنٹے سے زائد وقت تک جاری رہا۔ دھرنے میں خواتین کی بڑی تعداد بھی شامل تھی جبکہ پولیس نے ورثا سے درخواست کرکے دھرنا ختم کرایا۔‘
ترجمان سکھر پولیس بلال لغاری کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ گرفتار ملزم واحد بخش لاشاری نے پولیس کے سامنے اعتراف جرم کرتے ہوئے بتایا کہ وہ تھانہ پٹنی کے حدود میں مقتولہ ’پوجا کماری کو بھگانے کی غرض سے گھر میں گھسا، مقتولہ کے انکار پہ ملزم نے انتہائی قدم اٹھایا اور فائر کر کے موقع سے فرار ہوگیا۔ فائرنگ سے مقتولہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پہ ہی ہلاک ہوگئی۔‘
مقتولہ پوجا کماری کے والد صاحب اوڈ نے انڈپینڈنٹ اردو سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ سندھ میں نوجوان ہندو لڑکیوں کو اغوا کرکے زبردستی مذہب تبدیل کرانے کے متعدد واقعات ہوتے رہتے ہیں، مگر یہ کہا جاتا ہے کہ ہندو لڑکیاں اپنی مرضی سے مذہب تبدیل کرکے کسی مسلمان لڑکے سے شادی کرلیتی ہیں۔
’آج میری بیٹی پوجا کماری نے گھر میں گھس کر اغوا کرنے والے ملزم کو نہ صرف انکار کیا مگر مزاحمت بھی کی۔ اب تو مان لیں کہ ہندو لڑکیوں کو زبردستی مذہب تبدیل کرانے کے لیے اغوا کیا جاتا ہے۔‘
صاحب اوڈ کے مطابق ملزم کئی ماہ سے ان کی بیٹی کو تنگ کر رہا تھا۔ ’کئی بار گھر میں گھس آیا، جس پر پولیس کو درخواست دے کر تحفظ دینے کا کہا گیا، مگر سکھر پولیس نے اس درخواست پر کوئی کارروائی نہیں کی۔‘
’اگر سکھر پولیس میری درخواست پر کارروائی کرتی تو آج میری بیٹی قتل نہ ہوتی۔ جب بھی کسی ہندو لڑکی کے ساتھ کوئی واقعہ پیش آتا ہے تو پولیس کا رویہ غیر ذمہ دارانہ ہوتا ہے، جس کا ہمیشہ دکھ رہے گا۔‘
اس سلسلے میں ایس ایس پی سکھر سنگھار ملک سے رابطہ کیا گیا، مگر انہوں نے اس واقعے پر تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا۔
https://twitter.com/sanjaysadhwani2/status/1505903056944345096?t=q9Mes9M__vcNMoYPU3VCSw&s=19
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
سوئٹزرلینڈ مذاکرات میں پیش رفت کے دعوے، مگر ٹرمپ کی ایران کو سخت دھمکی
22/June/2026 👁️ 20 بار دیکھا گیا
کریمیا پر یوکرین کا بڑا حملہ، 4 افراد ہلاک، ایندھن کی فروخت معطل
21/June/2026 👁️ 25 بار دیکھا گیا
یورینیم افزودگی سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، ایرانی صدر پزشکیان
21/June/2026 👁️ 17 بار دیکھا گیا
کراچی میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، خودکش بمبار گرفتار، جیکٹ برآمد
21/June/2026 👁️ 31 بار دیکھا گیا
لبنان میں مداخلت نہ رکی تو ایران پر دوبارہ حملہ کرینگے، امریکی صدر ٹرمپ
21/June/2026 👁️ 19 بار دیکھا گیا
ایڈنبرا حملے: برطانوی وزیراعظم نے واقعات کو 'مسلمان دشمنی' قرار دے دیا
21/June/2026 👁️ 21 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8845 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4593 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3296 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2466 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2114 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1915 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C