سہ فریقی سیکیورٹی تعاون کا مقصد خطے میں امن اور استحکام میں اضافہ ہے، امریکہ، جاپان، جنوبی کوریا کا مشترکہ اعلامیہ
👁️ 93 بار دیکھا گیا
سہ فریقی سیکیورٹی تعاون کا مقصد خطے میں امن اور استحکام میں اضافہ ہے، امریکہ، جاپان، جنوبی کوریا کا مشترکہ اعلامیہ
واشنگٹن (ڈیلی اردو/اے پی/وی او اے) امریکہ، جاپان اور جنوبی کوریا کے درمیان سیکیورٹی اور اقتصادی تعلقات کےفروغ کا معاہدہ طے پا گیا ہے۔ کیمپ ڈیوڈ میں سہ فریقی سربراہ کانفرنس میں طے پانے والے معاہدوں کو’کیمپ ڈیوڈ پرنسپلز’ کا نام دیا گیا۔
کیمپ ڈیوڈ سربراہ کانفرنس کے بعد تینوں ممالک کے سربراہوں نے مشترکہ اعلامیہ جاری کیا جس میں کہا گیا،”ہمارے سہ فریقی سیکیورٹی تعاون کا مقصد خطے میں امن اور استحکام میں اضافہ ہے اور یہ مقصد ہمیشہ رہے گا۔”
At Camp David, @POTUS hosted President Yoon of the Republic of Korea and Prime Minister Kishida of Japan and for a historic trilateral summit.
The leaders announced new efforts to elevate defense collaboration, expand economic cooperation, and deepen global health collaboration. pic.twitter.com/Sc2KSVwJIs
— The White House (@WhiteHouse) August 18, 2023
صدر بائیڈن نے کہا کہ خطرات سے نمٹنے کے بارے میں صلاح مشورے کے لیےتینوں ملکوں کے درمیان ایک ہاٹ لائن قائم کی جائے گی۔
کانفرنس کے بعد صدر بائیڈن نے جنوبی کوریا کے صدر یون سوک یول اور جاپان کے وزیرِ اعظم فومیو کشیدا کے ساتھ ایک مشترکہ نیوز کانفرنس سے بھی خطاب کیا۔
صدر جو بائیڈن نے جمعے کے روز کیمپ ڈیوڈ میں جاپان، امریکہ اور جنوبی کوریا کی سہ فریقی سربراہ کانفرنس کا افتتاح کیا۔ اس تاریخی کانفرنس میں توجہ اقتصادی اور سیکیورٹی کے تعلقات مضبوط بنانے پر مرکوز کی گئی۔
کانفرنس کا افتتاح کرتے ہوئے صدر بائیڈن نے اسےتینوں ملکوں کے درمیان پہلی انفرادی کانفرنس قرار دیا۔
یہ کانفرنس ایسے میں ہو ئی ہے جب بحر الکاہل کے علاقے میں شمالی کوریا سے مستقل جوہری خطرے اور چین کے اشتعال انگیز اقدامات پر تشویش میں اضافہ ہو رہا ہے۔
صدر نے کہا، ” ہمارے ممالک مضبوط ہیں اور ہم ساتھ ہوں تو دنیا زیادہ محفوظ ہوگی۔”
جاپان اور جنوبی کوریا کے رہنماؤں کا خیر مقدم کرتے ہوئے صدر بائیڈن نے کہا،
“میں آپ کی سیاسی جرأت کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جو آپ دونوں کوآج یہاں لے آئی۔”
اس موقع پر یون نے کہا، “آج کے دن کو ایک ایسے تاریخی دن کے طور پر یاد رکھا جائے گا جب ہم نے سہ فریقی شراکت داری کی ایک مضبوط بنیاد فراہم کی اورعزائم کا اظہار کیا۔”
جاپانی وزیرِ اعظم کشیدا نے کہا، “یہ حقیقت کہ ہم تینوں لیڈر اس انداز میں ایک ساتھ جمع ہوئے ہیں، میرے خیال میں یہ معنے رکھتی ہے کہ ہم آج ایک نئی تاریخ رقم کر رہے ہیں اور بین الاقوامی برادری کی تاریخ میں ایک نیا موڑ آیا ہے۔”
امریکہ جاپان اور جنوبی کوریا نے سیکیورٹی کے ایک نئے عہد کے مطابق یہ عزم کیا ہے کہ بحر الکاہل میں کسی خطرے اور سیکیورٹی کے کسی بحران کی صورت میں تینوں ممالک ایک دوسرے سے صلاح مشورہ کریں گے۔
یہ معاہدہ اس ایک روزہ کانفرنس میں زیرِ بحث متعدد دیگر مشترکہ کوششوں میں سے ایک کے بارے میں ہے۔
صدر بائیڈن کے قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیون نے کہا ہے کہ یہ بڑی بات ہے۔
انہوں نے کہا۔” یہ کہنا کافی ہوگا کہ یہ بہت بڑی بات ہے۔ یہ تاریخی موقع ہے اور اس سے ہند و بحرالکاہل میں زیادہ امن اور خوشحالی کے حالات پیدا ہوں گے اور امریکہ مضبوط اور محفوظ تر ہو گا۔”
یہ سہ فریقی سربراہ کانفرنس آغاز سے قبل ہی چینی حکومت کی نکتہ چینی کی زد میں آئی جب کہا گیا،” بین الاقوامی برادری خود فیصلہ کر سکتی ہے کہ کون تضاد پیدا کر رہا ہے اور کشیدگیوں میں اضافہ کر رہا ہے۔”
جمعے کے روز چینی وزارتِ خارجہ کے ترجمان وانگ ون بن نے نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا، ” ایشیا۔ بحر الکاہل کے علاقے میں متعدد انفرادی اور مخصوص گروپ اور گروہ بنانے اور بلاک بنا کر کشیدگی پیدا کرنے کی کوششیں مقبولیت نہیں رکھتیں اور ان سے خطے کے ممالک میں یقینی طور پر چوکسی اور مخالفت پیدا ہوگی۔”
سلیون نے چینی تشویش کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اسے بحرلکاہل کا نیٹو نہیں سمجھا جانا چاہیئے۔
وائٹ ہاؤس کے قومی سلامتی کے مشیر نےکہا،”یہ شراکت داری کسی کے خلاف نہیں ہے، اس کی ایک اہمیت ہے۔یہ ایک ایسے ہند و بحر الکاہل کا تصور ہے جو آزاد، کھلے پن کا حامل، محفوظ اور خوشحال ہو۔”
کیمپ ڈیوڈ میں بائیڈن کی یہ پہلی سربراہ کانفرنس تھی۔ اس کا مقصد امریکہ کے دو قریبی اتحادی ممالک کے ساتھ سیکیورٹی اور اقتصادی میدان میں تعاون مزید مضبوط کرنا تھا۔
جنوبی کوریا اور جاپان، دوسری عالمی جنگ کی تاریخ اور جزیرہ نما کوریا پر 1910 سے 1945 تک جاپان کی نو آبادیاتی حکمرانی کے باعث ایک دوسرے کے حریف رہے ہیں۔ تاہم شمالی کوریا اور چین سے درپیش سیکیورٹی کے مشترکہ چیلنجز کے باعث کشیدا اور یون کی قیادت میں دونوں ملکوں میں مصالحت کا آغاز ہوا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کراچی میں آپریشن، کالعدم بی ایل اے اور ٹی ٹی پی کے 5 دہشت گرد گرفتار
17/June/2026 👁️ 97 بار دیکھا گیا
ایران میں حکومتی تبدیلی کی کبھی پروا نہیں کی، امریکی صدر ٹرمپ
17/June/2026 👁️ 123 بار دیکھا گیا
چارسدہ میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، ٹی ٹی پی کے 3 مطلوب دہشت گرد ہلاک
17/June/2026 👁️ 160 بار دیکھا گیا
ماسکو میں روسی آئل ریفائنری کو یوکرینی ڈرون حملے کے بعد آگ بھڑک اٹھی
17/June/2026 👁️ 118 بار دیکھا گیا
پنجاب: اٹک میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک، خودکش جیکٹ برآمد
16/June/2026 👁️ 154 بار دیکھا گیا
اسرائیل نے لبنان پر حملے بند نہ کیے تو سخت جواب دیا جائے گا، ایران
16/June/2026 👁️ 164 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8830 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4563 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3274 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2452 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2094 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1898 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C