08/February/2025

سی ٹی ڈی کا پنجاب کے مختلف شہروں میں آپریشن، 15 دہشت گرد گرفتار

👁️ 53 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
سی ٹی ڈی کا پنجاب کے مختلف شہروں میں آپریشن، 15 دہشت گرد گرفتار

سی ٹی ڈی کا پنجاب کے مختلف شہروں میں آپریشن، 15 دہشت گرد گرفتار

‏لاہور (نمائندہ ڈیلی اردو) کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) پنجاب نے انٹیلی جنس کارروائی کی بنیاد پر لاہور سے فتنہ الخوارج سمیت دیگر تنظیموں کے 15 انتہائی خطرناک دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان سی ٹی ڈی کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا کہ یہ کارروائیاں لاہور، سیالکوٹ، گجرات، اٹک، سرگودھا، بہاولپور، جھنگ، میانوالی، چنیوٹ اور اٹک میں کی گئیں۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق پنجاب میں رواں ماہ کے دوران مختلف شہروں میں 142 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیے گئے، اس دوران 15 دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا۔

ترجمان نے بتایا کہ لاہور سے فتنہ الخوارج کے ایک خطرناک دہشت گرد کو گرفتار کیا گیا، دہشت گرد کا تعلق شمالی وزیرستان سے ہے۔

سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گردوں سے دھماکہ خیز مواد، ایک آئی ای ڈی بم، 6 ڈیٹونیٹرز، 18 فٹ حفاظتی فیوز تار، اشتعال انگیز پمفلٹ اور نقدی برآمد ہوئی، دہشت گردوں کی شناخت مدثر خان، سجاد احمد ،عاشق، اجمل خان، عمیر اقبال، محمد اعجاز، سہیل احمد اور عیسیٰ خان وغیرہ کے نام سے ہوئی۔

حکام کی جانب سے بتایا گیا کہ رواں ہفتے میں 1498 کومبنگ آپریشنز کے دوران 556 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا، کومبنگ آپریشنز میں 64 ہزار 511 افراد سے پوچھ گچھ کی گئی۔

ترجمان نے مزید کہا کہ دہشت گرد مختلف مقامات پر کاروائی کر کے عوام میں خوف و ہراس پھیلانا چاہتے تھے، سی ٹی ڈی محفوظ پنجاب کے ہدف پر عمل پیرا ہے، دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پرعزم ہیں۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C