30/November/2021

سی ٹی ڈی کی پنجاب بھر میں کارروائیاں، 6 دہشت گرد گرفتار

👁️ 21 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
سی ٹی ڈی کی پنجاب بھر میں کارروائیاں، 6 دہشت گرد گرفتار

سی ٹی ڈی کی پنجاب بھر میں کارروائیاں، 6 دہشت گرد گرفتار

لاہور (ڈیلی اردو) کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے صوبے بھر میں کارروائیوں کے دوران 6 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق ممکنہ دہشت گردی کے پیش نظر سی ٹی ڈی نے پنجاب کے مختلف شہروں میں انٹیلی جنس بیس آپریشنز کئے، مختلف اضلاع میں 29 آپریشنز کے دوران 30 مشتبہ افراد سے پوچھ گچھ کی گئی، اور ان کارروائیوں میں 6 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیا۔

ترجمان سی ٹی ڈی نے بتایا کہ گرفتار ملزمان میں صغیر حسین، عبدالجبار، سفیان، کریم بخش، ذیشان علی، سید جعفر شامل ہیں، ملزمان کا تعلق مختلف کالعدم جماعتوں سے ہے، اور ان کے قبضے سے دستی بم، ڈیٹونیٹرز، جدید اسلحہ، اور بھاری مقدار میں بارودی مواد بھی برآمد ہوا ہے، ملزمان کو صوبے کے مختلف شہروں سے گرفتار کیا گیا ہے۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C