13/June/2021

سی ٹی ڈی کی پنجاب کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد گرفتار

👁️ 23 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
سی ٹی ڈی کی پنجاب کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد گرفتار

سی ٹی ڈی کی پنجاب کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد گرفتار

لاہور (اے ڈی شہزاد) کاؤنٹر ٹیرر ازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے پبجاب کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے کالعدم تنظیموں کے 3 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق رواں ہفتے پنجاب کے مختلف اضلاع میں 53 خفیہ معلومات پر آپریشنز کر کے 3 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ ضلع گوجرانوالہ میں دوران کارروائی کالعدم تنظیم کے ارشد نامی دہشت گرد گرفتار کیا گیا، ارشد نامی نے ریڈ بک میں شامل عبدالحمید نامی دہشت گرد کو پناہ دی تھی۔

ترجمان کے مطابق سی ٹی ڈی نے ضلع لیہ میں کارروائی کے دوران زبیر نامی دہشت گرد کو گر فتار کیا۔

سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق ضلع فیصل آباد میں کارروائی میں راشد نامی دہشت گرد کو گرفتار کیا گیا، راشد کو سوشل میڈیا پر فرقہ ورانہ تعصب پھیلانے پر گرفتار کیا گیا۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C