سینیٹ کمیٹی برائے داخلہ کا پاراچنار میں 5 سالہ بچی گل سکینہ کی قتل اور زیادتی کا سخت نوٹس
👁️ 91 بار دیکھا گیا
سینیٹ کمیٹی برائے داخلہ کا پاراچنار میں 5 سالہ بچی گل سکینہ کی قتل اور زیادتی کا سخت نوٹس
اسلام آباد (ڈیلی اردو) خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع کرم کے ہیڈ کوارٹر پاراچنار کے نواحی گاؤں پیواڑ میں دو روز قبل 5 سالہ بچی گل سکینہ کو جنسی زیادتی کے بعد قتل کردیا تھا۔
پولیس کے مطابق گل سکینہ سکول گئی تھی لیکن واپس نہ آئی۔ تاخیر ہونے پر اہل خانہ میں تشویش کی لہر دوڑ گئی اور انہوں نے اس کی تلاش شروع کی تو بڑی تگ و دو کے بعد ایک تالاب سے اس کی لاش ملی۔
میڈیکل رپورٹ میں بچی سے زیادتی کی تصدیق ہوگئی ہے۔ سفاک درندے نے بچی سے زیادتی کے بعد اسے قتل کرکے لاش تالاب میں پھینک دی۔ واقعے کے بعد علاقے میں فضا سوگوار ہے اور مقامی افراد نے احتجاج کرتے ہوئے قاتل کی گرفتاری اور سخت سے سخت دینے کا مطالبہ کیا ہے۔
سینیٹ کمیٹی برائے داخلہ نے واقعے کا سخت نوٹس لیا ہے اور سینیٹر رحمان ملک نے شدید دکھ و افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت خیبرپختونخوا ننھی بچی گل سکینہ کے قاتل کو فوری طور پر گرفتار کرکے کیفرکردار تک پہنچائے۔
رحمان ملک نے کہا کہ ننھے بچوں کیساتھ زیادتی و قتل کرنے والے ظالموں کو سر عام پھانسی دی جائے تاکہ عبرت حاصل ہو، آئی جی پولیس خیبرپختونخوا خود ننھی بچی گل سکینہ کے قتل کی تفتیش کی نگرانی کرے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
میجر جنرل فیصل نصیر نیکٹا کے نیشنل کوآرڈینیٹر مقرر، تقرری 3 سال کے لیے ہوگی
04/September/2026 👁️ 70 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان کے مختلف علاقوں میں کل کرفیو، بازار اور اہم شاہراہیں بند رہیں گی
04/September/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
ترکیہ: استنبول میں سیکیورٹی اداروں کی کاروائی ،داعش سے مبینہ تعلق رکھنے والا شخص ہلاک
04/September/2026 👁️ 88 بار دیکھا گیا
شام: دمشق میں کارروائی، اسد دور کی معروف میڈیا شخصیت سنال الخضر گرفتار
04/September/2026 👁️ 62 بار دیکھا گیا
یمن : حوثی باغیوں اور حکومتی فورسز میں شدید لڑائی، 80 سے زائد ہلاکتیں، کئی اہم مقامات پر قبضے اور واپسی
04/September/2026 👁️ 97 بار دیکھا گیا
کشمیر: بھارتی سیکورٹی فورسز کی کاروائی ، ایک دہشتگرد ہلاک
04/September/2026 👁️ 67 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26274 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15523 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11804 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9099 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7388 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5065 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C