سیکیورٹی فورسز کا خیبر کے علاقے وادی تیراہ میں آپریشن، داعش کا اہم کمانڈر ہلاک
👁️ 48 بار دیکھا گیا
سیکیورٹی فورسز کا خیبر کے علاقے وادی تیراہ میں آپریشن، داعش کا اہم کمانڈر ہلاک
راولپنڈی (ک م) سیکیورٹی فورسز نے صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع خیبر کی دور افتادہ وادی تیراہ کے علاقے جبر میلہ میں آپریشن کے دوران داعش کے کمانڈر کو ہلاک کردیا۔
پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیاہے کہ آپریشن ہائی پروفائل دہشت گرد کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا گیا۔
ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ دوران آپریشن داعش سے تعلق رکھنے والے دہشت گرد سورت گل عرف سیف اللہ کو ہلاک کر دیا گیا۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ مارے گئے دہشت گرد کمانڈر سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد کیا گیا ہے جب کہ علاقے میں دہشت گردی کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا۔
خیبر کی وادی تیراہ کی سرحدیں دو دیگر قبائلی علاقوں کرم اور اورکزئی سے بھی ملتی ہیں اور تقریباً 100 کلومیٹر پر پھیلی اس وادی کا بیشتر حصہ جنگلات سے ڈھکا ہوا ہے جہاں کالعدم شدت پسند تنظیموں نے اپنی پناہ گاہیں قائم کر رکھی ہیں۔
تین قبائلی علاقوں کے سنگم پر واقع یہ وادی عسکری اعتبار سے بھی انتہائی اہمیت کی حامل ہے کیوں کہ دیگر قبائلی علاقوں میں تعینات اہلکاروں کو رسد کی ترسیل کے لیے جو راستہ استعمال کیا جاتا ہے وہ تیراہ ہی سے ہو کر گزرتا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بلوچستان میں فائرنگ، حملے اور دھماکہ، معروف تاجر سمیت 3 افراد ہلاک
28/June/2026 👁️ 155 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز میں کشیدگی برقرار، امریکہ کے ایران پر دوسرے روز بھی فضائی حملے
28/June/2026 👁️ 150 بار دیکھا گیا
کراچی میں رینجرز کمپاؤنڈ پر خودکش حملہ، 10 افراد ہلاک، متعدد زخمی
28/June/2026 👁️ 176 بار دیکھا گیا
بحرین پر ایرانی حملے: خلیجی ریاستوں کا سخت ردعمل
28/June/2026 👁️ 135 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشنز، آٹھ دہشت گرد ہلاک
28/June/2026 👁️ 115 بار دیکھا گیا
امریکہ کا ایران کو دوٹوک پیغام: ”تشدد کا جواب تشدد سے دیا جائے گا“
28/June/2026 👁️ 93 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8864 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4642 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3317 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2483 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2242 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1930 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C