سیہون شریف: حضرت لعل شہباز قلندر کے مزار میں ہنگامہ آرائی کا مقدمہ 400 افراد کے خلاف درج
👁️ 246 بار دیکھا گیا
سیہون شریف: حضرت لعل شہباز قلندر کے مزار میں ہنگامہ آرائی کا مقدمہ 400 افراد کے خلاف درج
سیہون شریف (ڈیلی اردو) درگاہ حضرت لعل شہباز قلندر کے مزار کا مرکزی دروازہ توڑنے اور ہنگامہ آرائی کا مقدمہ 400 نامعلوم افراد کے خلاف درج کرلیا گیا، زائرین نے گیٹ توڑ کر مزار میں داخل ہونے کی کوشش کی تھی۔
تفصیلات کے مطابق صوبہ سندھ کے ضلع جامشورو کے شہر سیہون شریف میں درگاہ حضرت لعل شہباز قلندر کے مزار کا دروازہ توڑنے کے واقعے کا مقدمہ چار سو نامعلوم افراد کے خلاف درج کرلیا، مقدمے میں پولیس پر حملے اور اشتعال انگیزی سمیت دیگر دفعات شامل کی گئیں ہیں۔
گزشتہ روز حضرت لعل شہباز قلندر کے عرس میں شرکت کیلئے عقیدت مندوں کی بڑی تعداد مزار پہنچی لیکن جب انہوں نے مرکزی دروازے کو بند دیکھا تو انتظامیہ سے اسے کھولنے کا مطالبہ کیا۔
اتنظامیہ کے انکار کے بعد زائرین نے مرکزی دروازے کو توڑا اور مزار کے احاطے میں داخل ہوگئے، پولیس نے زائرین کو روکنے کی کوشش کی تو انہوں نے جواب میں پتھراؤ کیا جس سے 8 پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔
زائرین نے درگاہ کے قریب کھڑی پانچ موٹر سائیکلوں کو بھی نذر آتش کیا جبکہ مرکزی دروازے کو توڑ کر اندر لگی قناعتوں کو بھی پھاڑ دیا تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
مصر کا سعودی عرب کی حمایت کا اعلان، دفاع اور سلامتی کے لیے ہر ممکن تعاون کی پیشکش
18/October/2026 👁️ 38 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی تین کارروائیاں، بی ایل اے سے وابستہ 8 مبینہ دہشت گرد ہلاک، 490 کلوگرام دھماکا خیز مواد برآمد
18/October/2026 👁️ 26 بار دیکھا گیا
سعودی عرب میں ہیلی کاپٹر حادثہ، دو فوجی افسر ہلاک؛ حوثیوں کے طیارہ مار گرانے کے دعوے سے متعلق متضاد اطلاعات
18/October/2026 👁️ 67 بار دیکھا گیا
پاک افغان سرحد پر فائرنگ کا تبادلہ، پاکستانی فوج کی جوابی کارروائی میں افغان طالبان کی متعدد پوسٹیں نشانہ بننے کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 62 بار دیکھا گیا
سعودی عرب: ریاض میں ڈرون اور خمیس مشیط کی جانب داغے گئے 2 بیلسٹک میزائل تباہ کرنے کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 207 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی فوج کا حماس کے 4 ارکان کو ہلاک کرنے کا دعویٰ، جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام
18/October/2026 👁️ 101 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26380 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15618 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11912 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9265 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7520 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5471 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C