شام: القاعدہ سے وابستہ گروپ حراس الدین کا عسکری سرگرمیاں ختم کرنے کا اعلان
👁️ 49 بار دیکھا گیا
شام: القاعدہ سے وابستہ گروپ حراس الدین کا عسکری سرگرمیاں ختم کرنے کا اعلان
دمشق (ڈیلی اردو/اے پی/وی او اے) شام میں دہشت گرد تنظیم القا عدہ سے منسلک ایک گروپ حراس الدین نے کہا ہے کہ وہ اپنی عسکری سرگرمیاں ختم کر رہے ہیں۔
گروپ کی طرف سے یہ فیصلہ باغی اتحادیوں کے ہاتھوں طویل عرصے تک حکمرانی کرنے والے بشار الاسد کی حکومت کا تختہ الٹے جانے کے کئی ہفتوں کے بعد سامنے آیا ہے۔
منگل کے روز اس گروپ کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان میں حراس الدین تنظیم کی عسکری کارروائیوں کے خاتمے کا اعلان کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ یہ اقدام القاعدہ کی جنرل کمانڈ کے فیصلے کے تحت کیا گیا ہے۔
یہ پہلا موقع ہے کہ بیان میں اس گروپ نے ، جو واشنگٹن کی دہشت گردوں کی فہرست میں شامل ہے، اپنی نشاندہی باضابطہ طور پر شام میں القاعدہ کی ایک شاخ کے طور پر کی ہے۔
حراس الدین نے کہا ہے کہ یہ فیصلہ شام میں ہونے والی اس پیش رفت کی روشنی میں کیا گیا ہے، جس میں باغیوں کے اتحاد نے اسلام پسند گروپ ہیت تحریر الشام (ایچ ٹی ایس) کی قیادت میں، برق رفتار حملے میں 8 دسمبر کو بشارالاسد کی حکومت کا خاتمہ کر دیا تھا۔
ہیت تحریر الشام یہ کہہ چکا ہے کہ وہ چاہتا ہے کہ ملک میں موجود تمام مسلح گروپ اپنی کارروائیاں روک دیں۔
حراس الدین کے ارکان، جس میں غیرملکی جہادی بھی شامل ہیں، شمال مغربی پہاڑی علاقوں مقیم ہیں۔ گزشتہ سال سابق صدر بشار لاسد کے خلاف حملہ شروع ہونے سے پہلے دیگر باغی اور جہادی گروپس بھی وہیں رہ رہے تھے۔
منگل کے بیان میں شام کے سنی مسلمانوں پر زور دیا گیا ہے کہ وہ بدستور مسلح رہیں۔
شام کی جنگ کی صورت حال پر نظر رکھنے والے ایک گروپ” سیرین آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس” نے کہا ہے کہ حراس الدین نے اپنی عسکری کارروائیوں کے خاتمے کا اعلان اس لیے کیا ہے کیونکہ وہ ہیت تحریر الشام کے ساتھ مسلح تنازع میں نہیں جانا چاہتی۔
ہیت تحریر الشام نے شام میں القاعدہ کی سابقہ شاخ النصرہ فرنٹ کے ساتھ 2016 میں رابطے منقطع کر دیے تھے۔
امریکہ میں قائم ایس آئی ٹی ای انٹیلی جینس گروپ نے کہا ہے کہ حراس الدین کی بنیاد فروری 2018 میں رکھی گئی تھی۔
امریکہ نے 2019 میں حراس الدین کو ایک دہشت گرد تنظیم کے طور پر نامزد کیا تھا اور اس کے کئی ارکان کے متعلق معلومات فراہم کرنے کے لیے مالی انعامات کی پیش کش کی تھی۔
امریکی فوج نے کہا ہے کہ پچھلے سال شام کے شمال مغربی علاقے میں 24 ستمبر کے حملے میں 9 دہشت گرد مارے گئے تھے جن میں حراس الدین کا ایک سینئر لیڈر مروان بسام عبدالرؤف بھی شامل تھا۔
ایک ماہ قبل امریکی فوج نے کہا تھا کہ اس نے ابو عبدالرحمنٰ المکی کو ہلاک کر دیا ہے جس کے بارے میں فوج کا کہنا تھا کہ وہ حراس الدین کی شوریٰ کونسل کا ایک رکن اور شام میں دہشت گردی کی کارروائیوں کا نگران سینئر لیڈر تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
طالبان نے افغانستان میں چھوٹی داڑھی پر امدادی کارکن گرفتار کر لیے
23/June/2026 👁️ 111 بار دیکھا گیا
امریکہ نے ایرانی تیل کی برآمدات پر عارضی پابندیاں نرم کر دیں، 60 روزہ لائسنس جاری
23/June/2026 👁️ 82 بار دیکھا گیا
ایران میں کریک ڈاؤن، “دشمن سے تعاون” کے الزام میں 3 ہزار سے زائد گرفتاریاں
23/June/2026 👁️ 258 بار دیکھا گیا
بلوچ یکجہتی کمیٹی کی سربراہ ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ اور صبغت اللہ شاہ کو عمر قید
23/June/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
ماسکو پر 60 ڈرون حملے ناکام، یوکرین میں روسی حملوں سے 5 افراد ہلاک
23/June/2026 👁️ 199 بار دیکھا گیا
لبنان میں حزب اللہ کا اسرائیل کے خلاف دفاعی کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان
23/June/2026 👁️ 205 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8850 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4608 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3301 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2471 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2124 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1917 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C