شام میں امریکی فوج کے سب سے بڑے اڈے پر راکٹ حملے
👁️ 54 بار دیکھا گیا
شام میں امریکی فوج کے سب سے بڑے اڈے پر راکٹ حملے
دمشق (ڈیلی اردو/ڈوئچے ویلے/اے پی) انسانی حقوق کی ایک تنظیم نے کہا ہے کہ مشرقی شام کے علاقے دیرالزور میں امریکا کے ایک بڑے فوجی اڈے پر اتوار کی رات کو راکٹوں سے حملے کیے گئے۔ خیال کیا جا رہا ہے کہ یہ حملے ایرانی حمایت یافتہ جنگجوؤں نے کیے ہیں۔
شام میں سرکاری میڈیا، انسانی حقوق کے ادارے سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس اور امریکی حمایت یافتہ جنگجوؤں کے ایک ترجمان نے کہا ہے کہ مشرقی شام میں اتوارکو رات گئے امریکی فوجیوں کی ایک رہائش گاہ پر قریبی علاقوں سے حملے کیے گئے، جبکہ امریکی فوج نے اس طرح کے کسی حملے کی تردید کی ہے۔
شام میں امریکی فوجی اتحاد کے ترجمان کرنل وین ماروٹو نے ایک ٹوئٹ میں تحریر کیا،” ان خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے کہ آج شام میں امریکی فورسز پر راکٹوں سے حملے کیے گئے۔”
راکٹ حملوں کے دعوے
قبل ازیں اتوار کے روز امریکی حمایت یافتہ اور کرد سربراہی میں کام کرنے والی سیریئن ڈیموکریٹک فورسز نے کہا تھا کہ شام کے مشرقی صوبے دیر الزور میں العمر آئل فیلڈ پر دو راکٹ داغے گئے، حالانکہ ان سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ انہوں نے مزید کہا تھا کہ ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ یہ راکٹ کہاں سے داغے گئے تھے۔
برطانیہ میں قائم سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے کہا ہے کہ یہ راکٹ دیر الزور صوبے کے علاقے میادین سے داغے گئے تھے، جس پر ایرانی حمایت یافتہ جنگجوؤں کا کنٹرول ہے۔
شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس اے این اے نے بھی العمرآئل فیلڈ پر دو راکٹ داغے جانے کی اطلاع دی ہے۔
ایک ایرانی حمایت یافتہ خبر رساں ایجنسی اے بی این اے نے کہا ہے کہ شام میں امریکا کے سب سے بڑے فوجی اڈے پر راکٹ حملوں کے بعد”زبردست دھماکے” ہوئے۔
چند دن قبل بھی راکٹ حملے ہوئے تھے
العمر آئل فیلڈ پر ہونے والے ان راکٹ حملوں سے صرف چھ روز قبل ہی مشرقی شام میں امریکی فوج پر اسی طرح کے حملے کیے گئے تھے۔
گزشتہ ہفتے کے حملہ سے ایک دن قبل ہی امریکی فضائیہ کے طیاروں نے شام اور عراق کی سرحد کے قریب فضائی حملے کیے تھے۔ پینٹاگون کا کہنا تھا کہ سرحد کے قریب ان تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا تھا جہاں سے مبینہ طور پر ایرانی حمایت یافتہ جنگجو عراق میں ڈرون حملے کرتے ہیں۔
شمال مشرقی شام میں سینکڑوں امریکی فوجی اسلامک اسٹیٹ کے خلاف جنگ میں سیریئن ڈیموکریٹک فورسز کا ساتھ دے رہے ہیں۔
ایرانی حمایت یافتہ مشرق وسطی کے ہزاروں جنگجو اس وقت شام کے مختلف حصوں میں موجود ہیں۔ ان کی ایک بڑی تعداد عراق سے ملحقہ سرحد کے قریب تعینات ہے۔
خبر رساں ایجنسی ایسوسی ایٹیڈ پریس کے مطابق ایرانی حمایت یافتہ جنگجو شام کے صدر بشار الاسد کی فوج میں شامل ہیں۔ ان کی موجود گی کی وجہ سے گزشتہ دس برسوں سے جاری تصادم میں اسد حکومت کو فائد ہ ہورہا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران : سیستان و بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشن، 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 9 گرفتار
08/September/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
ٹانک : بی ایچ یو شیخ سلطان پر دوبارہ دھماکا، عمارت کو 80 فیصد نقصان
08/September/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
کابل : شیعہ کمیونٹی کی اعلیٰ کونسل کے دفتر کا طالبان فورسز کی جانب سے محاصرہ
08/September/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں قبائلی رہنما ملک نیک محمد محسود فائرنگ سے ہلاک
08/September/2026 👁️ 82 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں بی ایل اے کے خلاف کارروائیاں، 3 دہشتگرد ہلاک، ایک گرفتار
08/September/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
عراق : سلیمانیہ میں داعش سے وابستگی کے الزام میں مطلوب شخص گرفتار
08/September/2026 👁️ 77 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26281 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15528 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11816 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9110 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7401 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5104 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C