شام میں امریکی فوجی اڈے پر عراق سے راکٹوں سے حملہ
👁️ 45 بار دیکھا گیا
شام میں امریکی فوجی اڈے پر عراق سے راکٹوں سے حملہ
دمشق + واشنگٹن (ڈیلی اردو/وی او اے) عراق کے قصبے زومر سے شمال مشرقی شام میں ایک امریکی فوجی اڈے کی طرف کم از کم پانچ راکٹ داغے گئے ہیں۔
ایک امریکی اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر خبر رساں ادارے ‘رائٹرز’ کو بتایا کہ عراق سے شام کے علاقے رميلان میں اتحادی فوج کے اڈے پر پانچ سے زائد راکٹ فائر کیے گئے تاہم کوئی امریکی اہلکار زخمی نہیں ہوا۔
اہلکار نے اسے “ناکام راکٹ حملہ” قرار دیا۔ لیکن فوری طور پر یہ واضح نہیں ہو سکا کہ آیا راکٹ اڈے کو نشانہ بنانے میں ناکام رہے یا پہنچنے سے پہلے ہی تباہ ہو گئے۔ یہ بھی واضح نہیں تھا کہ آیا اڈہ ہی ہدف تھا۔
رواں سال فروری کے اوائل کے بعد جب عراق میں ایرانی حمایت یافتہ گروپوں نے امریکی فوجیوں کے خلاف اپنے حملے روکے تھے۔ امریکی افواج کے خلاف یہ پہلا حملہ ہے۔
یہ حملہ عراقی وزیر اعظم محمد شیاع السودانی کے امریکہ کے دورے سے واپس آنے کے ایک دن بعد کیا گیا ہے۔ عراق کے رہنما نے وائٹ ہاؤس میں صدر جو بائیڈن سے ملاقات کی تھی۔
کتائب حزب اللہ سے وابستہ ٹیلی گرام گروپ پر ایک پوسٹ میں کہا گیا عراق میں مسلح دھڑوں نے عراق میں امریکی اتحاد کو ختم کرنے میں پیش رفت نہ ہونے پر تقریباً تین ماہ بعد حملے دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
گروپ سے وابستہ ایک اور ٹیلی گرام گروپ ‘صابرین نیوز’ نے بعدازاں ایک اور بیان میں کہا کہ اس حملے کے حوالے سے کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا۔
کتائب حزب اللہ کا عراق میں اثر و نفوز موجود ہے جب کہ اس کو ایران کی بھر پور حمایت بھی حاصل ہے۔ یہ خطے میں امریکی مفادات کو نشانہ بناتی رہی ہے۔
یہ ایران کے حمایت یافتہ عسکری گروہوں کے اتحاد ’اسلامی مزاحمت‘ (اسلامک رزسٹنٹ) کا انتہائی طاقت ور مسلح تنظیم ہے۔ اس اتحاد میں مسلمانوں کے اہلِ تشیع فرقے کے بیشتر مسلح گروہ شامل ہیں۔
عراقی سیکیورٹی میڈیا سیل کے مطابق عراقی فورسز نے شامی سرحد کے قریب مجرموں کو نشانہ بنانے کے لیے “ایک وسیع تلاش اور معائنہ آپریشن” شروع کیا ہے اور انہیں انصاف کے کٹہرے میں لانے کا عہد کیا ہے۔
یہ حملے ہفتے کے اوائل میں عراق میں ایک فوجی اڈے پر ہونے والے ایک بڑے دھماکے کے بعد ہوئے ہیں جس میں عراقی سیکیورٹی فورس کا ایک رکن ہلاک ہو گیا تھا۔
امریکی اہلکار نے کہا عراق اور شام میں امریکی قیادت والے اتحاد کے ایک طیارے نے لانچر پر حملہ کیا۔
دو سیکیورٹی ذرائع اور عراق میں فوج کے ایک سینئر افسر نے بتایا کہ ایک چھوٹا ٹرک جس کی پشت پر راکٹ لانچر لگا ہوا تھا، شام کی سرحد پر واقع قصبے زومر میں کھڑا تھا۔
ایک فوجی افسر نے بتایا کہ تباہ ہونے والے ٹرک کو مزید تفتیش کے لیے قبضے میں لے لیا گیا ہے اور ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ اسے فضائی حملے میں تباہ کیا گیا تھا۔
افسر نے مزید کہا کہ “ہم اس حملے کے بارے میں معلومات کا اشتراک کرنے کے لیے عراق میں اتحادی افواج کے ساتھ بات چیت کر رہے ہیں۔”
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران معاہدے پر قائم نہ رہا تو "جہنم برپا کر دینگے"، امریکی صدر ٹرمپ
18/June/2026 👁️ 92 بار دیکھا گیا
مردان میں گردوارے کے اندر فائرنگ، معمر سکھ میاں بیوی ہلاک
18/June/2026 👁️ 166 بار دیکھا گیا
یوکرین جنگ پر جی سیون کا سخت فیصلہ، روس کیخلاف نئی پابندیوں کا اعلان
18/June/2026 👁️ 253 بار دیکھا گیا
جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کے ساتھ بفر زون کم کردیا، پابندیوں میں نرمی کا اعلان
18/June/2026 👁️ 141 بار دیکھا گیا
اسرائیل کے جنوبی لبنان پر متعدد نئے فضائی حملے
18/June/2026 👁️ 117 بار دیکھا گیا
ٹانک میں گھر پر کواڈ کاپٹر حملہ، خاتون سمیت 4 افراد زخمی
18/June/2026 👁️ 181 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8835 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4574 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3279 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2459 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2102 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1906 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C