14/December/2025

شام میں امریکی و شامی گشت پر داعش حملہ، 2 امریکی فوجیوں سمیت 3 امریکی شہری ہلاک

👁️ 282 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
شام میں امریکی و شامی گشت پر داعش حملہ، 2 امریکی فوجیوں سمیت 3 امریکی شہری ہلاک

شام میں امریکی و شامی گشت پر داعش حملہ، 2 امریکی فوجیوں سمیت 3 امریکی شہری ہلاک

واشنگٹن (ش ح ط) شام کے قدیم شہر تدمر (پالمیرا) کے قریب مشترکہ گشت کے دوران امریکی اور شامی افواج پر فائرنگ کے واقعے میں 2 امریکی فوجیوں سمیت 3 امریکی شہری ہلاک ہو گئے۔

 

امریکی فوج کی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) کے مطابق حملے میں ایک سویلین امریکی مترجم اور دو امریکی فوجی ہلاک ہوئے جبکہ تین امریکی فوجی زخمی ہو گئے۔ سینٹ کام کا کہنا ہے کہ حملہ آور کا تعلق عالمی دہشت گرد تنظیم داعش سے تھا، جسے موقع پر ہی ہلاک کر دیا گیا۔

 

اس واقعے کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے داعش کے خلاف  جوابی کارروائی کا عزم ظاہر کیا۔ 

 

صدر ٹرمپ نے کہا:“یہ ہم پر اور شام پر داعش کا حملہ تھا۔ ایک بار پھر ہم اس نقصان پر سوگ مناتے ہیں اور ہلاک ہونے والوں، ان کے والدین اور عزیزوں کے لیے دعاگو ہیں۔ یہ انتہائی افسوسناک ہے۔”

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C